Connect with us
Saturday,08-August-2020

بین الاقوامی خبریں

یروشلم میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 12 فلسطینی زخمی

Published

on

یروشلم میں اسرائیل فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 12 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ ہلال احمر کی ترجمان اعرب الفقہہ نے اس کی اطلاع دی۔
محترمہ الفقہہ نے کہا’’یروشلم میں الاازاریہ علاقے میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران آنسو گیس چھوڑے جانے کی وجہ سے 12 فلسطین زخمی ہو گئے‘‘۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے منگل کو مغربی ایشیا میں امن منصوبہ کے خلاف ریلی کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی مسلح افواج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ’ڈیل آف دی سنچری‘ کی پیشکش کی جس کے تحت اسرائیل یروشلم کو اپنی غیر منقسم راجدھانی کے طور پر منظوری دے گا۔

بین الاقوامی خبریں

میکسیکو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 50،000 سے تجاوز کر گئی

Published

on

virus

میکسیکو میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 819 افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد 50،517 ہوگئی ہے۔
نائب وزیر صحت ہیوگو لوپیز گیٹیل نے کہا کہ اس عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 6590 معاملات رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 462،690 ہوگئی۔
اب تک ، ملک میں 308،000 افراد کو کورونا انفیکشنسے نجات پاچکے ہیں۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

سری لنکا کے پارلیمانی انتخابات میں مہیندا راجپکشے کی زیرقیادت ایس ایل پی پی کی شاندار جیت

Published

on

سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجپکشے کی زیرقیادت سری لنکا پڈوجانا پیرامونا (ایس ایل پی پی) نے پارلیمانی انتخابات میں زبردست فتح حاصل کی۔
ملک میں 225 نشستوں کے لئے ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ایس ایل پی پی نے 145 نشستوں پر جیت درج کرکے دو تہائی اکثریت حاصل کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری انتخابی نتائج کے اعداد و شمار کے مطابق ساجت پریمداسا کی زیرقیادت سماگی جن بلاوگایہ (ایس جے بی) کو 54 نشستیں ملی ہیں، جبکہ تامل سیاسی پارٹی ایٹاک کو 10 سیٹیں ملی ہیں۔
انتخابی نتائج میں یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ سابق وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی (یو این پی) کو ایک بھی نشست نہیں ملی ہے۔ یو این پی ملک کی قدیم ترین سیاسی جماعتوں میں سے ایک ہے۔
نتائج کے مطابق ایس ایل پی پی نے 59.09 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ایس جے بی کو 23.90 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
مسٹر راجپکشے اتوار کے روز وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لے سکتے ہیں، جبکہ آئندہ ہفتے نئی ​​کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ ملک کے آئین کے تحت کابینہ میں 30 وزراء کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
مسٹر راجپکشے نے ٹوئیٹ کرکے ووٹروں کو اس جیت کے لیے مبارکباد دی ہے اور صدر جمہوریہ گوٹابیا راجپکشے پر اور خود پر اعتماد ظاہر کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

برازیل میں کووڈ 19 سے اب تک 98 ہزار سے زائد افراد ہلاک

Published

on

عالمی وبا کورونا وائرس ’ کووڈ 19‘ سے شدید دوچار لاطینی امریکی ملک برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 53،139 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 29 لاکھ سے بڑھ کر 29،12،212 ہو گئی ہے ۔ برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو دیر رات جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 1237 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 98،000 سےبڑھ کر 98،493 ہوگئی ہے۔
ایک روز قبل برازیل میں کورونا کے 57،152 نئے کیسز سامنے آئے تھے ، جبکہ 1437 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا کیسز کے معاملے میں برازیل (29.12 لاکھ) پہلے سے ہی امریکہ (48.76 لاکھ) کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ کورونا کے باعث ہوئی ہلاکتوں کی فہرست میں برازیل امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔
برازیل کے صدر جیر بولسونارو کورونا وائرس کو مسلسل عام فلو قرار دیتے رہے ہیں جس کی وجہ انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ مسٹر بولسونارو خود بھی کورونا سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں ۔ واضح رہے کہ برازیل میں کورونا انفیکشن کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com