Connect with us
Monday,28-September-2020

جرم

ضلع بھوپال میں کورونا کے 131 نئے کیسز

Published

on

virus

مدھیہ پردیش کے ضلع بھوپال میں کورونا وائرس کے 131 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد7401 ہوگئی ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب جاری کئے گئے ہیلتھ بلیٹن کے مطابق 2799 افراد کے نمونے موصول ہوئے اور ان میں سے 131 کورونا سے متاثر پائے گئے ۔ ان مریضوں کو مل کرضلع میں اب تک 7401 متاثر پائے گئے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک متاثر پائے گئے کورونا مریضوں میں سے 5212 مریض صحت یاب ہوکر مختلف اسپتالوں سے گھر جا چکے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 207 افراد ہلاک ہو چکےہیں۔
ذرائع کے مطابق اس وقت اسپتال میں تقریبا 2100 مریض زیر علاج ہیں ۔ گزشتہ روز 89 متاثرہ مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔

جرم

مالیگاؤں میں جواں سال لڑکی کی دردناک خودکشی سے سنسنی

Published

on

(خیال اثر)
مسجدوں میناروں کے شہر مالیگاؤں میں روز بروز خودکشی کے واقعات رونما ہورہے ہیں. معمولی گھریلو تنازعات , خانگی معاملات میں ناکامی اور مالی پریشانیاں بھی آئے دن کی خودکشی کا سبب بن رہی ہیں. ایسا ہی ایک دلدوز واقعہ آج بروز سنیچر تقریباً 12بجے مالدہ شیوار گٹ نمبر 178/1 مضافاتی علاقہ ہوٹل لبیک کے پچھے گھر والوں کی غیر موجودگی میں ایک 16سالہ لڑکی عائشہ شیخ محبوب نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی. بتایا جاتا ہے کہ گھر کے تمام افراد کام پر گئے ہوئے تھے اور لڑکی کی والدہ بازار گئی ہوئی تھی تبھی یہ واقعہ پیش آیا. سماجی کارکن شفیق انٹی کرپشن نے موقع واردات پر پہنچ کر نعش کو جنرل ہاسپٹل روانہ کرتے ہوئے قانونی نقاط کی تکمیل میں تعاون پیش کیا.
لڑکی کے قرب و جوار میں رہنے والوں کا کہنا ہے کہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ کے حالات ٹھیک تھے. انھیں کوئی پریشانی کا سامنا نہیں تھا پھر بھی لڑکی نے یہ سنگین قدم کیوں اٹھایا محمکہ پولیس اس کی تفتیش میں مصروف ہے. شہر میں خودکشی کے بڑھتے واقعات شہری ذمہ داران سوچنے پر مجبور کررہے ہیں کہ آخر کیا وجہ ہے جو روز بروز خودکشی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں. اسی طرح شہر کے مخیر حضرات کو بھی چاہئے کہ وہ نہ صرف اپنے محلہ بلکہ خاص طور پر مضافاتی علاقوں میں رہنے والوں کی بھی مالی اعانت کا فریضہ انجام دیں. اگر غریب خاندانوان کو کسی قسم کی مالی پریشانیاں ہیں تو اس کا سدباب کریں تبھی ایسے دلدوز واقعات پر قدغن لگ سکتی ہے ورنہ آنے والے وقتوں میں مسجدوں میناروں کا یہ شہر خودکشی کی آمجگاہ بن جائے گا اور آئے دن کسی نا کسی محلے, گلیوں سے خودکشیوں کی خبریں منظر عام پر آتی رہیں گی-

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

دنیا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 990000 سے متجاوز

Published

on

عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور سنیچر کو اس وائرس سے متاثر ہوکر مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 990000 سے تجاوز کرگئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 990738 مریضوں کی موت ہوچکی ہے وہیں اب تک 3.26 کروڑ مریض متاثر ہوچکے ہیں۔
عالمی سپر پاور تصور کیا جانے والا امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 7065019 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک 204249 لوگوں کی اس سے جان جاچکی ہے۔ 30000 سے زیادہ اموات والے ممالک میں برازیل اور ہندوستان کے علاوہ میکسکو، برطانیہ، اٹلی، پیرو، فرانس اور اسپین شامل ہیں۔

Continue Reading

جرم

مغربی بنگال: این آئی اے نے القاعدہ کے مشتبہ دہشت گرد کو کیا گرفتار

Published

on

قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے سنیچر کو القاعدہ کے مشتبہ دہشت گرد شمیم انصاری کو مغربی بنگال سے گرفتار کیا۔
این آئی اے افسران کے مطابق مرشد آباد کے جلنگی پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے نند پارہ کالی گنج کے شمیم انصاری کو مرشد آباد جوڈیشل آفیسر (سی جے ایم) کے سامنے پیش کیا گیا اور اس کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے لیا گیا ہے۔
اس کے بعد اب اسے دلی میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ این آئی اے نے کیرلا کے ایرنا کلم ضلع اور مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کی مختلف جگہوں سے 19 ستمبر کو القاعدہ کے 9 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیاتھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزم شمیم القاعدہ ماڈییول کا 10 واں دہشت گرد ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گرفتار کئے گئے مشتبہ کا رابطہ پاکستان سے ہے اور ان کا نئی دلی سمیت ملک کے کئی سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔ اس سے کئی دھماکہ خیز آلات اور جہادی لٹریچر برآمد کئے گئے تھے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com