Connect with us
Saturday,19-June-2021

جرم

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 7،497 نئےکیسز، 171 اموات

Published

on

Corona-V.

مہاراشٹر میں مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 7،497 نئے کیسز سامنے آئے اور 171 افراد کی موت ہو گئی۔ طبی احکام نے یہ اطلاع دی۔

تمام ضلع صدر مقامات سے یو این آئی کی جانب سے جمع کئے گئےاعدادو شمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا ہے، جہاں سب سے زیادہ 1،314 نئے کیسز سامنے آئے اور 37 اموات درج کی گئیں، اس کے بعد لاتور میں 1203 نئے کیسز اور 29 اموات، ناندیڑ میں 769 نئے کیسز اور 24 اموات، جالنہ میں 816 کیسز اور 22 اموات، بھیڑ میں 1346 نئے کیسزاور 19 اموات، پربھنی میں 1018 نئے کیسز اور 18 اموات، عثمان آباد 872 کیسز اور11 اموات اور ہنگولی میں 140 نئے کیسز اور 11 اموات ہوئی ہیں۔

دریں اثنا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں کووڈ-19 کے 63،309 نئے کیسز درج کئے گئے، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 44،73،394 ہوگئی۔ اس دوران ریاست میں مزید 985 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 67،214 ہوگئی۔ اس دوران ریاست میں ریکارڈ 61،181 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد تعداد 37،30،729 ہے۔ ریاست کی شفایابی کی شرح فی الحال 83.4 فیصد ہے، اور کی اموات شرح 1.5 فیصد ہے۔

جرم

اوریا : سڑک حادثے میں دو کی موت، 3 زخمی

Published

on

accident

اترپردیش کے ضلع اوریا کے صدر علاقے میں بے قابو موٹر سائیکل کے سڑک کنارے کھڑے ٹینکر میں ٹکرانے سے اس پر سوار ایک ہی کنبے کے دو اراکین کی موت ہو گئی، جبکہ دیگر تین شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ محلہ بنارسی داس باشندہ مہیش چندر کی بیٹی سنگیتا (30) اپنے شوہر راہل، دو بچوں ریا (06)، روہن (04)اور پھوپھی کے بیٹے سنجے (28) کے ساتھ ایک بائیک پر سوار ہو کر اپنی سسرال کاندھی کانپور دیہات کے لئے جا رہی تھیں۔ ان کی موٹر سائیکل نیشنل ہائی وے پر صدر علاقے کے گاوں جنیت پور دھوریرا کے سامنے پہنچی کہ بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ایک ٹینکر میں پیچھے سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں بائیک ڈرائیور سنجے اور معصوم روہن کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ سنگیتا، راہل اور ریا شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد تینوں زخمیوں کو میڈیکل یونیورسٹی سیفئی کے لئے ریفر کر دیا۔

Continue Reading

جرم

بارہمولہ میں نارکو ٹیریر ماڈیول کا پردہ چاک، دس افراد گرفتار : پولیس کا دعویٰ

Published

on

arrest

پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک ‘نارکو ملی ٹنٹ ماڈیول’ کا پردہ چاک کر کے قریب ساڑھے پانچ کلو گرام ہیروئن اور اسلحہ و گولہ باردو ضبط کر کے دس افراد کی گرفتاری عمل میں لانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی بارہمولہ رئیس بٹ نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک نارکو ٹیرر ماڈیول کا پردہ چاک کر کے دس افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
مسٹر بٹ نے کہا کہ گرفتار شدگان سے قریب ساڑھے پانچ کلو ہیروئن اور اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘ہم نے قریب ساڑھے پانچ کلو گرام ہیروئن ضبط کی ہے جو گیارہ پاکٹوں میں ہے اس کے علاہ کچھ اسلحہ و گولہ باردو بھی ضبط کیا گیا ہے جس میں 10 گرینیڈ، 4 پستول،4 میگزین اور 20 راؤنڈس شامل ہیں۔’

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدگان سے سوا لاکھ روپے نقدی اور کچھ چیکس بھی ضبط کی گئی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضبط شدہ منشیات کی عالمی بازار میں کل قیمت پچیس سے تیس کروڑ روپے ہے۔
موصوف نے کہا کہ گرفتار شدگان کا تعلق مختلف اضلاع سے ہے جموں میں جو لوگ گرفتار کئے گئے ان میں سے تین کا تعلق پنجاب سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق یہ منشیات سرحد پار سے سپلائی کئے گئے ہیں۔
دریں اثنا کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے بارہمولہ پولیس کو یہ کار نامہ انجام دینے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

دنیا میں کورونا کے 17.77 کروڑ سے زیادہ متاثرین، 253.15 کروڑ کو لگی ویکسین

Published

on

Health

پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وباء کا قہر جاری ہے اور اب تک 17.77 ملین سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، اور 38.49 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ دنیا بھر میں 253.15 کروڑ کورونا کی ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے مرکز کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 77 لاکھ 64 ہزار 675 ہو گئی ہے، جبکہ 38 لاکھ 49 ہزار 865 لوگ اس وباء کی وجہ سے اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔

دنیا کی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ سست ہوئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 33516175 ہوگئی ہے، اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے چھ لاکھ ایک ہزار 571 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کورونا متاثرین کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اوراموات کے لحاظ سے تیسرے مقام پر ہے۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 60753 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ، متاثرہ افراد کی عداد 29823546 ہوگئی۔ اس دوران 97743 مریضوں کی شفایابی کے بعد، اس وباء کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 28688390 ہو گئی ہے۔ فعال معاملات 38637 کم ہو کر 760019 پر آگئے ہیں۔ اسی عرصے میں 1647 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 385137 ہو گئی ہے۔

متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسری پوزیشن پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے معاملات بڑھ رہے ہیں اور اب تک 17801462 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 498499 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com