Connect with us
Saturday,12-June-2021

جرم

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک کم عمر لڑکے کو مردہ پایا گیا

Published

on

death

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک کم عمر لڑکے کو اپنے ہی گھر میں مردہ پایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ کے منزگام گاؤں میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک 17 سالہ لڑکے کو اپنے اہلخانہ نے گھر میں مردہ پایا۔
انہوں نے بتایا کہ اہلخانہ نے فوری طور پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت رضوان احمد وگے ولد عبدالرشید وگے ساکن منزگام کولگام کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

جرم

لتیہار : پولیس جھڑپ میں ایک نکسلی ہلاک، اسلحہ برآمد

Published

on

DIG-Rajkumar

جھارکھنڈ کے ضلع لتیہار کے گارؤ پولیس تھانہ علاقے میں ہفتے کے روز پولیس اور کالعدم ماؤنواز تنظیم کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤ نواز) کے نکسلیوں کے مابین ایک جھڑپ میں ایک نکسلی مارا گیا۔

پلامو ریجن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) راجکمار لکڑا نے یہاں بتایا کہ اس جھڑپ میں ایک نکسل کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ جائے وقوعہ کے لئے ہیڈ کوارٹر سے اضافی نفری روانہ کر دی گئی ہے۔

اس دوران پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ نکسلیوں کے خلاف علاقے میں چھاپے مارنے کے لئے 203 کو برا بٹالین، 214 بٹالین سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جھارکھنڈ جیگوار کی جانب سے مہم چلائی جا رہی ہے۔

دریں اثنا کوکو پیری جنگل میں سیکیورٹی فورسز کے جوان آگے بڑھ رہے تھے، تبھی چھوٹو کھروار کے دستہ کے ارکان نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے فائرنگ شروع کر دی۔ تقریباََ ایک گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری فائرنگ کے بعد ایک نکسلی مارا گیا، جبکہ دیگر جنگلات کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ۔موقع سے سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے چار ہتھیار سمیت متعدد سامان برآمد کیا۔

Continue Reading

جرم

شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ، 2 سیکورٹی فورسز اہلکار اور 2 عام شہری از جان، 3 زخمی

Published

on

kashmir jang

شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے مین چوک میں ہفتے کے روز نامعلوم اسلحہ براداروں نے سیکورٹی فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر اندھادھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار اور دو عام شہری از جان جبکہ تین دیگر بشمول دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ سوپور کے مین چوک میں ہفتے کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے، جن میں چار سیکورٹی فورسز اہلکار اور تین عام شہری شامل تھے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور سب ضلع ہسپتال سوپور پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان میں سے دو سیکورٹی اہلکاروں اور دو عام شہریوں کو مردہ قرار دیا۔

مہلوک عام شہریوں کی شناخت منظور احمد شالہ ساکن شالیمار کالونی سوپور اور بشیر احمد ساکن مہرہ پورہ سوپور کے بطور ہوئی ہے جبکہ دیگر مہلوکین و زخمیوں کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہو پائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تین دیگر زخمی جن میں دو سیکورٹی اہلکار شامل ہیں، ابھی زیر علاج ہی ہیں تاہم ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔

Continue Reading

جرم

دہلی، لاجپت نگر میں آتشزدگی

Published

on

fire

قومی دارالحکومت کے لاجپت نگر سینٹرل مارکیٹ کے ایک شو روم میں ہفتے کی صبح آگ لگ گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تقریباً 10:20 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے فوراً بعد 32 فائر برگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ کے لیے روانہ کی گئیں۔ حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی رپورٹ نہیں ہے۔ موقع پر آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com