Connect with us
Tuesday,04-August-2020

قومی خبریں

عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا

Published

on

کامن ویلتھ یونیورسٹی نے میڈیا، ماس کمیونی کیشن اور جرنلزم میں مشہور سینئر صحافی وادیب اور مدیر ’صبح امید‘ اورانڈو گلف ٹائمز، عبدالسمیع بوبیرو کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پچاس سالہ شاندار ریکارڈ کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا۔ یہ ڈگری نئی دہلی میں مملکت ٹونگا کی کامن ویلتھ یونیورسٹی کے کانووکیشن میں دی گئی۔
مسٹر بوبیرو آج بھی اس ضمن میں فعال، متحرک اور بے لاگ صحافت کے علمبردار اور مثبت صحافتی تحریکات کے حامل ہیں اوروہ اردو، انگریزی، ہندی، مراٹھی کے علاوہ فارسی اورعربی میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔
مسٹر بوبیرو نے اپنے والدین مرحوم عبدالحمید بوبیرو صاحب ’صبح امید‘ کی وراثت کو برقراررکھتے ہوئے برصغیر کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، افریقہ، مشرق وسطی، ساؤتھ ایسٹ ایشیا اور یورپ وغیرہ دنیا کے بیشتر ممالک کے نہ صرف دورے کیئے بلکہ اپنی صحافت کے ذریعہ وطن عزیز ہندوستان سے بین الاقوامی برادری کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بین مذاہب کانفرنسوں کے انعقاد اور اہتمام سے انسانی قدرومنزلت کو عام کرنے کا کام اور اپنے قلم اورعلم یکجہتی کو بلند کرنے کا اعزاز بھی عبدالسمیع بوبیرو جیسی معتبر شخصیت کو حاصل ہے۔ان کا یہ اعزاز صحافت اور اردو کے اعزاز سے بھی تعبیر کیا ہے کہ وہ اردو کے کاز میں سرگرم رہتے ہیں۔
مذکورہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے انہیں اس اعزاز کی اطلاع دی اورنئی دہلی میں مملکت ٹونگا کی کامن ویلتھ یونیورسٹی کے کانووکیشن میں ہندوستان کی ممتاز دانش گاہوں کے اساتذہ اور بین الاقوامی شخصیات اس اعزاز میں شامل تھے۔ علمی، ادبی، تحقیقی، تنقیدی، تعمیری صحافت میں ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔ساتھ ہی اس موقع پرپی ایچ ڈی کی آن ریس کاسا کی ڈگری سے عبدالسمیع بوبیرو کو نوازا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیاست

رکشان بندھن پر لتا منگیشکر کا پیغام حوصلہ افزائی کرنے والا: مودی

Published

on

وزیراعظم نریندرمودی نے بھائی بہن کے مقدس رشتے کی علامت رکشا بندھن پر آواز کی ملکہ لتامنگیشکر کے جذباتی پیغام کو حوصلہ افزائی اور توانائی دینے والا قرار دیتے ہوئے بھگوان سے ان کی صحت مند طویل عمر کی خواہش کی ہے۔
آواز کی ملکہ نے رکشا بندھن کے موقع پر پیر کو مسٹر مودی کو بھیجے پیغام میں کہا کہ ’نمسکار، عزت ماب وزیراعظم نریندر بھائی، آپ کے لئے
میری یہ راکھی‘۔
مسٹر مودی نے اس کے جواب میں ٹوئٹ کرکے لکھا کہ لتا دیدی، رکشابندھن کے اس مقدس موقع پر آپ کا یہ جذباتی پیغام حوصلہ بڑھانے والا اور توانائی دینے والا ہے۔ کروڑوں ماوں بہنوں کے آشیرواد سے ہمارا ملک نئی بلندیوں کو چھوئے گا اور نئی نئی کامیابیاں حاصل کرے گا۔ آپ صحت مند رہیں اور لمبی زندگی ہو، بھگوان سے میری یہی پرارتھنا ہے۔

Continue Reading

سیاست

نامبارک مہورت کا حوالہ دیکردگ وجے کی مودی سے رام مندر پروگرام ملتوی کرنے کی اپیل

Published

on

کانگریس کے جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا اور اتر پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر سوتنترا دیو سمیت بی جے پی کے دیگر رہنماؤں کو کوروناوائرس سے متاثر ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ’اشبھ(نامبارک) مہورت میں وزیر اعظم نریندر مودی سے اجودھیا میں رام مندر کا بھومی پوجن پروگرام ملتوی کرنے کی ایک بار پھر اپیل کی ہے۔
مسٹر سنگھ نے پیر کے روز متعدد ٹویٹس کیں ،جن میں ’اشبھ گھڑی‘ میں رام مندر کے بھومی پوجن اور بی جے پی لیڈروں کو کورونا سے متاثر ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ملتوی کرنے کا ذکر کیا ہے۔
انہوں نے کہا ’’سناتن ہندو مت کے عقائد کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ: 1- رام مندر کے تمام پجاری کورونا پازیٹو ، 2-اترپردیش کی وزیر کملا رانی ورون کی کورونا سے موت ،3- اترپردش بی جے پی صدر کورونا پازیٹو اسپتال میں،4- ملک کے وزیرداخلہ امت شاہ کورونا پازیٹواسپتال میں 5- مدھیہ پردیش کے بی جے پی کے وزیر اعلی اور بی جے پی کے ریاستی صدر کورونا پازٹیو ،اسپتال میں اور 6- کرناٹک کے بی جے پی کے وزیر اعلی کورونا مثبت اسپتال میں ‘‘۔

Continue Reading

(جنرل (عام

امر سنگھ کی آخری رسومات ادا کی گئیں

Published

on

راجیہ سبھا رکن اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے جنرل سکریٹری امر سنگھ کی پیر کو چھترپور شمشان گھاٹ پر آخری رسومات ادا کی گئیں مسٹر سنگھ کی دونوں بیٹییوں دِرِشٹی اور دِشا نے پنڈدان کی رسم کرکے آگ دی طویل علالت کے بعد یکم اگست 2020 کو 64 برس کی عمر میں امر سنگھ کی موت ہو گئی تھی۔ ان کا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا تھا۔ اتوار کو ان کی لاش چارٹیڈ طیارے سے سنگاپور سے دہلی لائی گئی تھی۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے چھترپور واقع امر سنگھ کے گھر جا کر ان کی لاش پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے راجیہ سبھا رکن جیوتی رادتیہ سندھیا، فلم اداکار، سیاسی رہنما جیا پردہ نے بھی مسٹر سنگھ کے گھر جا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ محترمہ جیا پردہ شمشان گھاٹ پر بھی موجود تھیں۔ کئی دیگر رہنماؤں نے گذشتہ روز اور آج امر سنگھ کی رہائش گاہ پر جا کر آخری دیدار کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔
عالمی وبا کووِڈ۔19 پروٹوکال کی وجہ سے امر سنگھ کی آخری رسومات میں بہت کم افراد موجود تھے۔ ان کی دونوں بیٹیوں نے جیسے اپنے والد کی لاش کو آگ دی تو شمشان گھاٹ پر ماحول جذباتی ہو گیا اور وہاں موجود تمام لوگوں کی آنکھیں نم ہو گئیں اور انہوں نے آنکھوں سے ہندوستانی سیاست کے بڑے رہنماؤں میں شمار امر سنگھ کو الوداع کہا۔ آخری رسومات کے وقت امر سنگھ کی بیوی پنکجا بھی موجود تھیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com