Connect with us
Monday,28-September-2020

سیاست

وزیراعظم بھومی پوجن کیلئے اجودھیا روانہ

Published

on

وزیر اعظم نریندر مودی اجودھیا میں رام مندر بھومی پوجن کے لئے بدھ کی صبح اجودھیاکیلئے روانہ ہوگئے۔
مسٹرمودی عام طور پر کرتا پاجامہ پہنتے ہیں لیکن وہ بھومی پوجن میں شامل ہونے کے لئے کرتا کے ساتھ دھوتی پہنے ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم آفس (پی ایم او) نے مسٹر مودی کے ٹویٹرہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں مودی گولڈن رنگ کا کرتا اور دھوتی پہنے نظر آرہے ہیں۔ مسٹر مودی کے گلے میں سفید شال ہے اور وہ ہاتھ جوڑے ہوئے طیارہ کی سیڑھیاں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

سیاست

وزیر اعظم مودی نے شہید بھگت سنگھ کو یاد کیا

Published

on

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو شہید بھگت سنگھ کی یوم پیدائش کو یاد کرتے ہوئے اور نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بہادری کی داستان برسوں تک ہم وطنوں کو تحریک دیتی رہے گی۔
ہندوستان کے سپوت شہید بھگت سنگھ کی آج 113 ویں یوم پیدائش ہے۔
مسٹر مودی نے کہا’’ ہندوستان کے بہادر بیٹے امر شہید بھگت سنگھ کی یوم پیدائش کے موقع پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کی بہادری کی داستان برسوں تک وطن عزیز کے لوگوں کو تحریک دیتی رہے گی۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

بوکو حرام کے 13 دہشت گردوں کی خود سپردگی

Published

on

نائیجیریا میں بوکو حرام کے 13 مشتبہ عسکریت پسندوں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
فوج کے ترجمان جان ایننسے کے مطابق صوبہ بورنو کے بامہ نامی علاقہ میں بوکو حرام کے خلاف فوج کی مہم کے دوران لگاتار فضائی حملوں اور کارروائی سے عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے ۔
انہوں نے بتایا کہ بامہ کے علاقہ کوڈیلہ گاؤں میں مشتبہ دہشت گردوں کے کنبوں کے 17 بچوں اور چھ خواتین نے بھی فوجیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

امریکہ میں کووڈ -19 سے اب تک 2.04 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

Published

on

امریکہ میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ-19 سے اب تک 2.04 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے۔
امریکہ میں اس وبا نےشدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 71 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2،04،750 تک جا پہنچی ہے ، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 71 لاکھ سے تجاوز کر کے 71،13،666 ہوگئی ہے۔
امریکہ کی نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی ، 33،131 افراد کوروناسے ہلاک ہوئے ہیں ۔ نیو جرسی میں اب تک 16،103 افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں ۔ کیلیفورنیا میں اب تک 15000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں 15،745 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، جبکہ فلوریڈا میں 14 ہزار سے زیادہ افراد کووڈ- 19 کی زد میں آنے سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ ، میساچوسیٹس ، الینوائے اور پنسلوانیا جیسی ریاستیں بھی کووڈ ۔19 سے بری طرح متاثر ہے۔ ان تینوں ریاستوں میں کورونا سے آٹھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com