Connect with us
Saturday,19-June-2021

قومی

شارٹ لسٹ کھلاڑیوں میں ارجن تندولکر، سری سنت کو جگہ نہیں ملی

Published

on

Arjun-Tendulkar-and-Sri-Santh

کرکٹ لیجنڈ سچن تندولکر کے بیٹے اور ممبئی کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ارجن تندولکر کو 18 فروری کو چنئی میں ہونے والی آئی پی ایل 2021 سیزن نیلامی کے لئے کھلاڑیوں کی شارٹ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

جبکہ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ تنازعہ میں پھنسنے کے بعد حال ہی میں کرکٹ میں واپسی کرنے والی ٹیم انڈیا کے سابق تیز گیند باز شانتا کمارن شری سنت کو اس میں جگہ نہیں ملی ہے۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر ارجن تندولکر نے حال ہی میں سید مشتاق علی ٹی۔

قومی

ہندوستانی’فلائنگ سکھ‘ ملکھا سنگھ کی کورونا سے موت

Published

on

milka-singh

فلائنگ سکھ کےنام سے مشہور ہندوستانی کھلاڑی ملکھا سنگھ کا جمعہ کی رات مہلک کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا ۔ وہ 91 سال کے تھے۔ ان کے کنبہ کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔
1958دولت مشترکہ کھیلوں کے چیمپیئن اور 1960 کے روم اولمپکس کی 400 میٹر دوڑ میں ریکارڈ توڑنے کے باوجود تمغے سے محروم رہے ملکھاسنگھ نے چنڈی گڑھ کے پی جی آئی اسپتال میں جمعہ کی رات آخری سانس لی۔
ان کی صحت کے تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے پی جی آئی ایم ای آر ہسپتال نے کہا تھا کہ جمعہ کی شام کووڈ 19 کے بعد پیدا شدہ پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کی حالت نازک ہوگئی تھی۔ ان کا آکسیجن لیول کم ہونے لگا اور انہیں بخارآگیا تھا۔
گزشتہ مہینے سے کووڈ ۔19 سے متاثر ملکھا سنگھ کی کورونا جانچ رپورٹ بدھ کے روز منفی آئی تھی ، جس کے بعد انہیں کووڈ آئی سی یو سے جنرل آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت کی نگرانی کر رہی تھی۔
جمعرات کی رات انہیں بخارآگیا اور ان کا آکسیجن لیول گر گیا تھا۔ تاہم اس سے پہلے ان کی حالت مستحکم تھی۔ انہیں گزشتہ ماہ کووڈ۔19 انفیکشن ہوگیا تھا۔ ان کی اہلیہ 85 سالہ بین الاقوامی کھلاڑی نرمل کورکا بھی اتوار کے روز موہالی کے ایک نجی اسپتال میں کووڈ 19 انفیکشن سے انتقال ہو گیا تھا۔ ملکھا اسپتال میں ہونے کی وجہ سے اہلیہ کے آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

Continue Reading

قومی

راہل دراوڑ ہندوستانی ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ سری لنکا کے دورے پر جائیں گے

Published

on

Rahul-Dravid

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ اور سابق ہندوستانی کپتان راہل دراوڑ جولائی میں سری لنکا کے دورے پر انڈیا اے ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ جائیں گے، ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بھی ان کے این سی اے کے ساتھی ممبر بھی شامل ہوں گے سمجھا جاتا ہے کہ سری لنکا کے دورے پر جانے والی ہندوستانی ٹیم کو 13 جولائی کو پہلے ون ڈے سے پہلے کم سے کم ایک ہفتہ کا وقت دیا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے ابتدا میں بنگلورو میں تربیتی کیمپ کی میزبانی کرنے کا سوچا تھا، لیکن کورونا وائرس اور بدستور لاک ڈاؤن کی وجہ سے خراب ہوتی صورتحال نے اس امکان کو ختم کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ٹیم دورے کے لئے روانہ ہونے سے پہلے کوارنٹین میں رہے گی، اور اسے ضرورت پڑنے پر سری لنکا پہنچنے پر بھی آئیسولیشن سے گزرنا پڑسکتا ہے، جو سری لنکا میں بایو پروٹوکول پر منحصر کرتا ہے۔

دریں اثنا، منگل تک سری لنکا کی وزارت صحت کی رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان، ویتنام، جنوبی افریقی اور جنوبی امریکہ کے ممالک کے ان لوگوں کو صرف ایک ہی دن کی کوارنٹین میں رہنا ہوگا، جنہوں کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لے لی ہیں۔ یہ ضابطہ 30 جون تک نافذ ہے۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رہنما خطوط 30 جون کے بعد تبدیل ہوسکتے ہیں، اور جب تک ہندوستانی ٹیم سری لنکا روانہ نہیں ہوگی اس وقت تک مختلف قواعد لاگو ہو سکتے ہیں۔ مختلف قواعد ان لوگوں کے لئے بھی لاگو ہو سکتے ہیں، جنہوں نے ویکسین کی ایک ہی ڈوز لگوائی ہے۔

Continue Reading

قومی

پاٹھک کا انتقال یو پی سی اے کے لئے ناقابل تلافی نقصان : راجیو شکلا

Published

on

Rajiv Shukla

اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (یوپی سی اے) کے ڈائریکٹر پریم دھر پاٹھک کے انتقال پر پیر کے روز یہاں کملا کلب میں منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر راجیو شکلا نے پاٹھک کے انتقال کو ایسوسی ایشن کے لئے بڑا نقصان قرار دیا۔ یو پی سی اے کے سکریٹری یدھ ویر سنگھ نے کہا کہ 86 سالہ پاٹھک نے تقریباً 25 برس تک پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کی خدمت کی ہے۔ یہ ان کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

سی او او دیپک شرما اور خزانچی اروند سریواستو نے بھی ان کے ساتھ گزارے کچھ یادگار لمحات کو یاد کیا۔ ہدایتکار پریم منوہر گپتا نے بھی کچھ یادگار لمحات سب کے سامنے شیئر کئے۔

واضح رہے کہ یو پی سی اے کے ڈائرکٹر پاٹھک کا گزشتہ جمعہ کے روز شاہجہاں پور میں انتقال ہوگیا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com