Connect with us
Wednesday,12-May-2021

جرم

اشوک والیا کا کورونا سے انتقال

Published

on

Ashok Walia

دلی کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک والیا کا کورونا انفکیشن کے سبب جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ ریاستی کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ ڈاکٹر والیا کچھ دن قبل کورونا سے متاثر پائے گئے تھے، اور اس کے بعد انہیں یہاں اپول اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

ڈاکٹر والیا دلی حکومت میں مسلسل 15 برس تک وزیر رہے اور اس وقت کی وزیراعلی شیلا دکشت کے خاص اور قابل اعتماد تھے۔ انہوں نے دلی میں کانگریس کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
پیشے سے ڈاکٹر، ڈاکٹر والیا چار بار دلی اسمبلی کے رکن رہے۔ انہوں نے سال 1993 میں سیاست میں داخلہ کیا اور دلی حکومت میں تعلیم، صحت اور خزانہ کی وزارت جیسے اہم عہدوں پر کام کیا۔

جرم

دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

Published

on

fire

اترپردیش کے شہر پریاگراج شہر کے مٹھی گنج میں منگل کو ایک موبائل شاپ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ راجیش گپتا عرف پپو نے مٹھی گنج کے علاقے میں سلکی چوراہے کے قریب رام جانکی مارکیٹ کے نزدیک اپنے گھر میں ایک الیکٹرونک اور موبائل کی دکان کررکھی تھی۔ بدھ کی صبح دکان سے اچانک دھواں اٹھتے دیکھ کر محلے کے لوگوں نے پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ جلد ہی شعلے نکلنا شروع ہوگئے۔ اس دوران پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار جائےواقع پر پہنچ گئے اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایاگیا۔ دکاندار کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی نظر میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ لگتی ہے۔ آگ لگنے سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے۔

Continue Reading

جرم

ضلع اندور میں کورونا کے 1597 نئے معاملے، سات کی موت

Published

on

Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کرونا وائرس کے 1597 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، اور اس دوران سات مریضوں کے علاج کے دوران موت ہوگئی۔

چیف میڈیکل اور ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ گزشتہ روز 9876 نمونوں کی جانچ میں 16.17 فیصد کی اوسط وائرس کی شرح سے 1597 متاثرین سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ 936 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ مصدقہ کیسوں کی تعداد بڑھ کر 17514 ہو گئی ہے۔

ضلع میں ابتک 1286819 شہریوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ 112966 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ 1227 متاثرین دم توڑ چکے ہیں۔

Continue Reading

جرم

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد ڈھائی لاکھ سے متجاوز

Published

on

corona

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے یومیہ معاملوں میں پھر سے اضافہ دیکھا گیا ہے، اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 3.48 لاکھ سے زیادہ معاملات سامنے آئے، اور 4200 سے زیادہ مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔

اس دوران ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2446674 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے بعد اب تک 17 کروڑ 52 لاکھ 35 ہزار 991 افراد کی ٹیکہ کاری ہو چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی 348421 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ، متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ 40 ہزار 938 ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی اس وبا سے 3 لاکھ 55 ہزار 338 افراد شفایاب ہوئے، جس کے بعد کووڈ 19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 19382642 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 3704099 سرگرم معاملے ہیں۔ اسی دوران 4205 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں اور اس کے بعد اس وباء کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 197 ہو گئی ہے۔

ملک میں ری کوری کی شرح بڑھ کر 83.04 فیصد ہو گئی ہے، اور فعال معاملات کی شرح 15.87 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.09 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملے 31803 کی کمی کے 561347 رہ گئے ہیں۔ اس دوران، ریاست میں مزید 71966 مریضوں کی شفایابی کے بعد، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 4541 391 ہو گئی ہے، جبکہ مزید 793 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 77 191 ہو گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com