صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر امریکی انٹیلیجنس کی رپورٹ پر سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ منفی اور غلط ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان کے ذریعہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر جاری کی گئی امریکی انٹیلیجنس رپورٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ غلط معلومات پر مبنی اس رپورٹ کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔
سعودی وزارتِ خارجہ کا مذکورہ بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دیرپا امریکہ سعودی تعلقات فروغ پاتے رہیں گے۔
خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات پر مبنی انٹیلیجنس رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
اس امریکی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی اعلیٰ شخصیت نے اس آپریشن کی منظوری دی جس کا انجام خاشقجی کے قتل پر ہوا۔
میڈیا کے مطابق جمال خاشقجی کو 2018 میں استنبول کے سعودی عرب کے قونصل خانہ میں قتل کیا گیا تھا۔