Connect with us
Tuesday,04-August-2020

بزنس

بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 31جولائی تک توسیع

Published

on

ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے)نے بین الاقوامی پروازوں پرلگی پابندی کو 31جولائی تک بڑھا دیا ہے ڈائریکٹوریٹ نے آج ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے اس سلسلے میں پہلے جاری کردہ آرڈر کی مدت 15 جولائی سے 31 جولائی کردی۔اس نے واضح کیا ہے کہ کارگو جہازوں اور خصوصی اجازت یافتہ پروازوں پر یہ حکم نافذ نہیں ہوگا،ساتھ ہی مناسب افسر چنندہ راستوں پر باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں کی اجازت بھی دے سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ملک میں بین الاقوامی اڑانوں پر 22مارچ سے پابندی عائدہے۔گھریلو اڑانوں پر بھی 25مارچ سے پابندی لگائی گئی تھی،لیکن 25ئی سے محدودتعداد میں گھریلو پروازیں شروع کردی گئی ہیں۔

بزنس

ڈالر کے مقابلے روپیہ میں 20 پیسے کی کمی

Published

on

rupees

دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کی مضبوطی اور گھریلو شیئر بازاروں میں گراوٹ کے دباؤ کے تحت انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ 20 پیسے کی کمی سے 75.01 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔
ہندوستانی کرنسی گزشتہ روز کے کاروبار میں تین پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 74.81 روپے فی ڈالر کی سطح پر رہی تھی۔
آج کاروبار کے آغاز سے ہی روپیہ دباؤ میں رہا اور یہ 10 پیسے پھسل کر 74.91 روپے فی ڈالر کی سطح پر کھلا۔ دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کے انڈیکس میں روپیہ دباؤ کا شکار رہا۔ گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں 1.5 فیصد کی گراوٹ نے بھی روپیہ پر دباؤ ڈالا۔ کاروبار کے دوران سب سے اونچی قیمت فی ڈالر 74.89 روپے تھی اور سب سے نیچی سطح 75.03 روپے فی ڈالر کی تھی۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 20 پیسے کی کمی سے 75.01 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔

Continue Reading

بزنس

ٹرمپ کے بیان کےبعد مائیکرو سافٹ نے ٹک ٹاک کے خرید کے سودے پر لگائی روک

Published

on

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل نیٹ ورکنگ ایپ کو بند کرنے کے انتباہ کے بعد ٹکنالوجی شعبے کی کمپنی مائیکروسافٹ نے اسے (ٹک ٹاک ) خریدنے کے لئے اس کو تیار کرنے والی کمپنی بائٹ ڈانس کے ساتھ چل رہی بات چیت پر فی الحال روک لگا دی ہے ۔ مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا کہ وہ ٹک ٹیک کو بند کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ، جو امریکہ سے آپریٹ کئے جانے والے سوشل نیٹ ورکنگ ایپ یوٹیوب اور فیس بک کی ممکنہ حریف ہے ۔ انہوں نے اس دوران یہ بھی کہا کہ حکومت ٹک ٹاک کو بند کرنے کے علاوہ دیگر متبادلوں پر بھی غور کر رہی ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے اس معاملے کےمعلوماتی ذرائع کے حوالے سے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ بائٹ ڈینس اور مائیکرو سافٹ مائیکروسافٹ، ٹک ٹاک پر آئندہ کی کارروائی کے بارے میں صورتحال واضح ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ۔ جریدے کے مطابق امریکی صدر کے اس بیان کے بعد ٹک ٹاک نے اگلے تین سالوں کے دوران امریکہ میں دس ہزار نوکریاں پیدا کرنے کی بھی بات کی ہے ۔
مسٹر ٹرمپ کے بیان سے قبل ٹک ٹاک کی خرید کے لئے مائیکرو سافٹ اور بائٹ ڈانس کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں تھی اور پیر کے روز تک یہ سودہ طے ہونے کی امید تھی ۔
اس سے قبل جولائی میں وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا تھا کہ حکومت پرائیویسی کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے ، حالانکہ ٹک ٹوک کا کہنا ہے کہ اس کے پاس صارفین کا ڈیٹا محفوظ رہتا ہے اور اس کا چینی حکام کے اشتراک نہیں کیا جاتا ۔

Continue Reading

بزنس

جیو کا جلوہ، چار سال میں جوڑے 400 کروڑ صارفین

Published

on

ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کے 2024 تک پچاس کروڑ صارفین کے ہدف کی سمت میں ایک قدم بڑھاتے ہوئے2020-21 کی پہلی سہ ماہی میں عالمی وباکووڈ 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باوجود جیو ایک کروڑ صارفین جوڑ کر 40 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے ۔
اپریل جون سہ ماہی کے دوران خالص 99 لاکھ نئے صارفین جوڑے اور مجموعی صارفین 39 کروڑ 83 لاکھ تک پہنچ گئے۔
صرف چار سال قبل موبائل شعبے میں قدم رکھنے والی جیو اس شعبے کی بڑی کمپنیوں کو بھارتی ایرٹیل اور ووڈا آئیڈیا کو مات دے کر پہلے مقام پر ہے اور اب اس کا اگلا ہدف 2024 تک اپنے صارفین کی تعداد 50 کروڑ کرنا ہے۔
جیو کا تخمینہ لگا یا جائے تو اس نے اوسطا یومیہ 30 لاکھ صارفین کو جوڑ کر چار سال سے کم عرصے میں 40 کروڑ صارفین اپنے ساتھ جوڑے ۔ مسٹر امبانی نے کمپنی کی اس کامیابی پر کہا ’’ ہندوستانی اسٹارٹ اپس اور دنیا کی معروف ٹکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ شراکتداری کر کے جیو پلیٹ فارم اب ڈیجیٹل کاروبار کی اگلی ہائپر گروتھ کیلئے تیار ہے۔ ہماری ترقی کی حکمت عملی تمام 130 کروڑ ہندوستانیوں کی ضروریات کو پور ا کرنے سے بنی ہے ۔ ہماری ساری توجہ ہندوستان کو ڈیجیٹل معاشرے میں تبدیل کرنے پر مرکوز ہے‘‘۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com