Connect with us
Tuesday,20-April-2021

جرم

مالیگاؤں سے سورت جانے والی بارات دلخراش حادثے کا شکار, شادی کا جشن ماتم میں تبدیل

Published

on

bus-accident

مالیگاؤں (خیال اثر)
آج مالیگاؤں سے سورت جانے والی بارات ایک دلخراش حادثے کا شکار ہو گئی جس میں کچھ اموات اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے. موصولہ تفصیلات کے مطابق کل بروز جمعرات کو یہاں کے شبیر نگر سیلانی چوک سے شیخ مدثر ابن حاجی شیخ احمد کی بارات سورت کے سمیہ بی بنت شیخ خلیل کے گھر جانے کے لئے ثناء ٹراویلس کی لگژری بس کے ذریعے روانہ ہوئی لیکن سورت پہنچنے سے قبل ہی سورت شاہراہ پر درد ناک حادثے کا شکار ہو گئی. اس بارات میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل تھے. آج بروز جمعہ صبح 11بجے نکاح کی تقریب کا انعقاد ہونا تھا مگر حادثے کی وجہ سے شادی کا جشن ماتم میں تبدیل ہو گیا. شوشل میڈیا کے ذریعے جیسے ہی یہ اندوہ ناک خبر مالیگاؤں پہنچی پورے شہر صف ماتم بچھ گیا. بتایا جاتا ہے کہ مالیگاؤں سے ایک قافلہ سورت کے لئے روانہ کیا گیا ہے جس میں شہر کے سرکردہ افراد بھی شامل ہیں. تادم تحریر زخمیوں کی تعداد کا علم نہیں ہو سکا ہے.

بین الاقوامی خبریں

دنیا میں 14.20 کروڑ افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر

Published

on

Health

دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) خطرناک روپ اختیار کرتا جا رہا ہے، اور حالات دب بہ دن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ اب تک دنیا بھر میں 14.2 کروڑ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر جبکہ 30.29 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14،20،97،803 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک اس وائرس سے 3029،811 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس موذی وباء سے دنیا کا کوئی خطہ محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں ایک کروڑ 84 لاکھ 40 ہزار 154 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک کروڑ ایک لاکھ 8 ہزار 170 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 12 لاکھ 40 ہزار 304 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Continue Reading

جرم

ملک میں کورونا وائرس کے 2.59 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز

Published

on

Corona.....

ملک میں جان لیو اور موذی کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے، اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس وائرس سے متاثر ہونے کے مزید 2.59 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وباء سے مزید 1761 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2،59،170 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 53 لاکھ 21 ہزار 89 ہوگئی ہے۔ تاہم متاثرہ افراد کی تعداد کل کے مقابلہ میں آج کم ہے۔ اس دوران ریکارڈ 1،54،761 مریض صحت مند ہوئے، جس سے شفایاب مریضوں کی تعداد 1،31،08،582 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، اور 20 لاکھ سے تجاوز کرکے 20،31،977 ہو چکے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 1761 مریضوں کی موت کے ساتھ ملک میں جان لیوا وباء سے مرنے والوں کی تعداد 1،80،530 ہوگئی ہے۔

ملک میں مجموعی طور پر اب تک 12،71،29،113 افراد کو کورونا ویکیسن دیئے جا چکے ہیں، ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 85.56 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 13.26 فیصد اور اموات کی شرح 1.18 فیصد ہے۔

Continue Reading

جرم

مغربی چمپارن : تین کروڑ کے چرس کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار

Published

on

Drug

بہار کے مغربی چمپارن ضلع میں ہندوستان- نیپال سرحد سے متصل والمیکی نگر تھانہ علاقے کے گھنے جنگلوں سے سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے جوانوں نے تین کروڑ روپے کی قیمت کے چرس کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس بی 21ویں بٹالین کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ امیت کمار شرما نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر، ایس ایس بی کے اہلکاروں نے پیر کی رات گھنے جنگلات سے گزرتے ہوئے، بگہا- والمیکی نگر مین روڈ پر دھوبہ پل کے قریب تین اسمگلروں کوتین کلو گرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ چرس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً تین کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

مسٹر شرما نے بتایا کہ گرفتار اسمگلروں کی شناخت سیمرا تھانہ علاقہ کے رہائشی راجیش شاہ اور نورنگیہ تھانہ علاقہ کے رہائشی ویویک کمار کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار اسمگلروں سے پوچھ گچھ کے دوران ہند – نیپال سرحد کے ساتھ اسمگلنگ میں ملوث متعدد اسمگلروں کے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔ ایس ایس بی نے پرائمری ہیلتھ سنٹر، والمیکی نگر میں دونوں اسمگلروں کی ہیلتھ چیک اپ کرنے کے بعد دونوں اسمگلروں کو پکڑے گئے چرس کے ساتھ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے ایک سال سے کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے ہندوستان – نیپال سرحد پر والمیکی نگر گنڈک بیراج کے راستے آمدورفت مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ ایسے میں فعال اسمگلر گروہ گنڈک ندی کے مختلف راستوں سے کشتی کے سہارے ہندوستانی سرحد میں داخل ہو کر گھنے جنگلات کے درمیان چھپکر اسمگلنگ کے واقعات کو انجام دیتے آ رہے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com