ہندوستانی مکہ باز نوین بورا (69 کلوگرام) نے بلغاریہ کے صوفیا میں کھیلے جارہے 72ویں اسٹرینجا میموریئل ٹورنامنٹ کے تیسرے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر ہندوستان کے لئے ایک کانسہ کا تمغہ یقینی کر لیا ہے۔
اس بیچ اپنا پہلا سینئر بین الاقوامی ٹورنامنٹ کھیل رہے منجیت سنگھ (91 کلوگرام) نے آئرلینڈ کے گیتس لسنسکاس کو چار۔صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ ہریانہ کے مکہ باز منجیت کا جمعرات کو اگلے راونڈ میں مقابلہ ارمینیا بی کے گرگین ہوہانسیان سے ہوگا۔
مکہ باز جیوتی گلیا، بھاگیاوتی کچاری اور دیپ کمار بھی جمعرات کو کوارٹرفائنل مقابلے میں اتریں گے۔ سال 2017 میں یوتھ عالمی چیمپئن جیوتی نے گزشتہ دورہ میں دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن قازقستان کی ناظم کزائبے کو شکست دی تھی۔ جیوتی کا 51 کلوگرام زمرے میں رومانیہ کی لاکرامیو اراپیرزوک سے مقابلہ ہوگا جبکہ بھاگیہ وتی 75 کلوگرام زمرے میں امریکہ کی ناومی گراہم سے مقابلہ کریں گی۔
ایشیائی چیمپئن شپ کے نقرئی تمغہ فاتح دیپک (52 کلو گرام) کا مقابلہ بلغاریہ کے دارسلاف واسلیف سے ہوگا۔