Connect with us
Tuesday,04-August-2020

سیاست

موبائل ڈاٹا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے چین: ماہرین

Published

on

چین کی کمیونسٹ پارٹی اور اس کی فوجی برانچ موبائل نٹ ورک اور ایپ کے ذریعہ اکٹھا کئے جارہے ہندوستانیوں کے ڈاٹا کا استعمال ہتھیار کے طور پر کررہی ہے اوراس خطرے سے نمٹنے کے لئے ایک کثیر جہتی قومی سلامتی قانون بنانے کی ضرورت ہے۔
قومی سلامتی سے جڑے ماہرین نے ’ڈاٹا ایک ہتھیار‘ : موبائل ایپ اور 5جی نیٹ ورک کے ذریعہ چین کا حملہ‘ کے موضوع پر منعقد ایک ویبنار میں یہ دعوی کرتے ہوئے زور دے کر کہا ہے کہ چین ان ٹکنالوجی کا استعمال جاسوسی کے آلات کی طرح کررہا ہے اور ہندوستان کو س بارے میں طویل مدتی پالیسی کے تحت دیسی ٹکنالوجی کی ترقی اور مواصلات کے شعبہ میں مینوفیکچرنگ اہلیت کو بڑھانے پر زور دینا چاہئے۔
ماہرین کا یہ بھی مانناہے کہ سستے سامان اور کمیونسٹ حکومت کی سبسڈی کی پالیسی کی وجہ سے وہ پھول پھل رہے چین کے معاشی نواستعماریت کوروکنے کی بھی ضرورت ہے۔ چین کی اس پالیسی سے امریکہ اور دیگر یوروپی ممالک میں صنعت کاری بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں

بولیویا کے وزیر توانائی کوروناسے متاثر

Published

on

بولیویا کے وزیر توانائی الوارو روڈریگو گزمن کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ’’گزشتہ چار ماہ سے کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن وائریئرز کی حیثیت سے لڑنے کے بعدآج میری کورونا ٹسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ میں قرنطینہ میں کام جاری رکوں گا۔‘‘
وزیر توانائی نے ایک بیان میں کہا کہ مسٹر گزمن کی حالت مستحکم ہے۔

Continue Reading

جرم

ناسک میں کورونا معاملات 16 ہزار سے متجاوز

Published

on

ناسک میں پیر کے روز کورونا کے 1،018 نئے معاملات درج ہوئے ہیں جس سے ضلع میں کووڈ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 16،603 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 6،724 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 5،706 نمونے منفی اور 1،018 مثبت آئے ہیں۔
ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ناسک میں 876 نئے کیس ناسک شہر سے آئے ہیں جبکہ 120 معاملات ناسک دیہی علاقوں سے اور 22 مالیگاؤں سے درج ہوئے ہیں۔
ناسک میں 11 افراد کورونا سے فوت ہوئے ہیں جس میں ناسک شہر اور ناسک دیہی علاقوں کے پانچ ۔پانچ، اور مالیگاؤں سے ایک کی موت ہوئی ہے۔ یہاں 16،603 متاثرہ مریضوں میں سے 522 کی موت ہوچکی ہے جبکہ 11،781 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

Continue Reading

جرم

سدارمیا بھی کرونا سے متاثر، داخل اسپتال

Published

on

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسدارمیا کے بھی کوروناسے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مسٹر سدارمیا نے منگل کو ٹویٹرپراپنی کورونا پازیٹو کے بارے میں اطلاع دی۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا’’میں کورونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہوں اورڈاکٹر کے مشورے پراسپتال میں داخل ہوگیا ہوں۔ مجھ سے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنا کورونا ٹسٹ کروائیں اور خود کو قرنطینہ کرلیں۔‘‘
کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا اور ان کی صاحبزادی اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے رکن پارلیمنٹ کارتی چدم برم بھی کورونا کا شکار ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com