Connect with us
Monday,28-September-2020

(Tech) ٹیک

ملک میں کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح تقریبا 68 فیصد

Published

on

virus

پورے ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 49,769 کورونا انفیکشن سے متاثرین کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 67.98 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کے ذریعہ جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق پورے ملک میں چھ اگست کو مجموعی طور سے 49,769 کورونا انفیکشن سے متاثرین صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 67.98 فیصد ہوگئی ہے۔
وزارت کے ذریعہ اعدادوشمار کے مطابق اب تک پورے ملک میں 13,78,105 کورونا انفیکشن سے متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں انفیکشن کے ریکارڈ 62,538 نئے معاملے سامنے آئے لیکن اسی مدت میں 49,769 متاثرین صحتیاب ہوئے اور 886 مریضوں کی موت بھی ہوئی جس سے ملک میں کورونا کے سرگرم معاملے میں محض 11,883 کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اعدادوشمار بڑھ کر 6,07,384 ہوگیا۔ انفیکشن سے صحتیاب مریضوں اورانفیکشن کے سرگرم معاملوں کی تعداد کا فاصلہ بڑھ کر 7.7 لاکھ سے زیادہ ہوگیا ہے۔
چھ اگست کو سب سے زیادہ کورونا انفیکشن سے متاثرین مہاراشٹر میں صحتیاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 10,854 کورونا سے متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش میں 8,516، تمل ناڈو میں 6,272، کرناٹک میں 5,602، اترپردیش میں 2,844، مغربی بنگال میں 2,061، آسام میں 1,332، راجستھان میں 1,282، اڈیشہ میں 1,150، تلنگانہ میں 1,136، بہار میں 1,123، دہلی میں 1,008، گجرات میں 917 ، جھاڑکھنڈ میں 891، مدھیہ پردیش میں 838، کیرلہ میں 800، ہریانہ میں 734، مدھیہ پردیش میں 680 اور جموں وکشمیر میں 464 کورونا سے متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں۔

(Tech) ٹیک

ملک کی 1،823 لیبارٹریوں نے ایک دن میں تقریبا 13 لاکھ کورونا ٹیسٹ کئے

Published

on

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کووڈ ۔19 کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی تعداد مزید پانچ بڑھ کر 1،823 ہوگئی ہے اور ان تمام لیبارٹریوں نے مل کر اس دوران 13،41،535 نمونوں کی جانچ کی ۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی فہرست میں مزید پانچ نام شامل کئے گئے ہیں ۔ ان میں سرکاری 1،086 اور پرائیوٹ 737 لیبارٹریاں ہیں۔
فی الوقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریاں 926 ( سرکاری- 478 ، پرائیوٹ – 448 ) ہیں جبکہ ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی تعداد 771 (سرکاری: 574 ، پرائیوٹ: 197) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی لیبارٹریاں 126 ( سرکاری: 34 ، پرائیوٹ: 92)) ہیں ۔ ان 1،823 لیبارٹریوں نے 25 ستمبر کو 13،41،535 نمونوں کی جانچ کی ۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر سات کروڑ سےزائد 7،02،69،975 کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 85،362 نئے کیسز سامنےسے اب تک کورونا متاثرین کی تعداد 59 لاکھ سے بڑھ کر 59،03،932 ہوگئی ہے ۔ تاہم 25 ستمبر کو 93،420 مریضوں کےصحت یاب ہونے اور 1،089 مریضوں کی موت سے ایکٹو کیسز میں 9،147 کی کمی درج کی گئی ہے۔ ملک بھر میں اس وقت 9،60،969 ایکٹو کیسز ہیں۔
واضح ر ہے کہ 23 ​​جنوری تک صرف پونے کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت موجود تھی جو 23 مارچ کو 160 ہو گئی تھی اور اب ملک بھر میں 1،823 لیبارٹریاں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ میں مصروف ہیں۔

Continue Reading

(Tech) ٹیک

ملک میں نو دن میں کورونا کے ایک کروڑ سے زائد نمونوں کا ٹسٹ

Published

on

ملک میں کورونا نمونوں کی جانچ کی رفتار میں تیزی لائے جانے سے گذشتہ نو دنوں میں عالمی وباکووڈ 19 کے ایک کروڑ ٹسٹ سے تجاوز کر گئی ہے ، 25 ستمبر کو ٹسٹ مجموعی تعداد سات کروڑ کو عبور کرچکی ہے۔
ہفتہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 25 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے 13 لاکھ 41 ہزار 535 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا اور مجموعی تعداد 7 کروڑ 2 لاکھ 69 ہزار 975 ہوگئی۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے 23 ستمبر کو ہی ملک کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں – مہاراشٹر ، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، اتر پردیش ، تمل ناڈو ، دہلی اور پنجاب کے وزرائے اعلی سے ورچوول میٹنگ کی تھی اور جان لیوا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاتھا۔
6 اپریل تک کورونا ٹسٹ کی کل تعداد صرف دس ہزار تھی۔ اس کے بعد ، جیسے ہی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ، نمونوں کی جانچ میں بھی تیزی آئی۔ 7 جولائی کو نمونوں کی جانچ کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی اور اس کے بعد اس میں تیزی سے اضافہ ہوا اور 17 ستمبر کو چھ کروڑ کے اعداد و شمار کو پار کرلیا اور اب نو دن میں سات کروڑ کو عبور کر گیا۔

Continue Reading

(Tech) ٹیک

اگر کورونا وائرس مثبت ہے تو، 5 منٹ میں معلوم ہوجائے گا، پونہ میں سالماتی جانچ (مالیکیولر ٹیسٹنگ) شروع ہوگئی

Published

on

مہاراشٹر کا پونے ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے۔ تاہم، جانچ کے معاملے میں بھی پونہ سب سے آگے ہے۔ اب کورونا جانچ (ٹیسٹ) کے معاملے میں پونہ میں ایک اور بڑا کام ہونے جارہا ہے۔ یہاں پر اب کوویڈ کی سالماتی جانچ ہوگی، جس سے محض 13 منٹ کے اندر ہی رپورٹ آجائے گی۔
پونہ ملک کا پہلا ایسا ضلع ہے جہاں اس طرح کی جانچ کے لئے یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اینڈ کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے اجازت دی ہے۔ یہ ٹیسٹنگ کٹ ایک نجی لیب میں لائی گئی ہے۔ جمعرات کو نائب وزیراعلی اجیت پوار نے اس کا افتتاح کیا۔
اس ٹیسٹنگ کٹ کی خاص بات یہ ہے کہ مثبت رپورٹ 5 منٹ کے اندر موصول ہوجائیں گی، جبکہ منفی رپورٹس میں 13 منٹ کا وقت درکار ہوگا۔ ڈائیگنوسٹک سینٹر کی منیجنگ ڈائریکٹر پلوی جین نے بتایا کہ یہ جانچ عوام کے لئے اگلے ہفتے سے شروع ہوگی۔ یہ ٹیسٹ بھی گلے اور ناک کے سویب سے ہی ہوگا۔
پلوی جین نے کہا کہ یہ ٹیسٹنگ ڈیوائس پورٹیبل ہے۔ جانچ پونہ میونسپل کارپوریشن کے ساتھ پی پی پی ماڈل پر کی جائے گی۔ اس ٹیسٹ کی وجہ سے مریضوں کو ٹراما میں نہیں رہنا پڑے گا۔ نمونہ دیتے ہی انہیں چند منٹ میں رپورٹ مل جائے گی اور بروقت ان کا علاج شروع کیا جاسکے گا۔ بہت سارے مریضوں کو سفر کرنا پڑتا ہے اور انہیں رزلٹ کے لئے 12 سے 24 گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com