Connect with us
Wednesday,30-September-2020

Uncategorized

کرکٹ: آسٹریلیا نے ہندستانی ٹیم کو 4 وکٹ سے شکست دی

Published

on

ایلسے پیری (49) اور (13 رن دے کر چار وکٹ) کی ہرفن مولہ کارکردگی سے آسٹریلیائی خاتون ٹیم نے ہندستانی خاتون ٹیم کو سہ فریقی سیریز کے تیسرے مقابلے میں چار وکٹ سے ہرادیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر ہندستانی ٹیم کو پہلے بازی کرنے کی دعوت دی۔ ہندستانی ٹیم نے اسمرتی مندھانا کے 23 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 35 رن اور کپتان ہرمن پریت کو ر کی 32 گیندوں میں چار چوکے لگاکر 28 رن رن بناکر 20 اووروں میں9وکٹ کے نقصان پر 103 رن بنائے۔
آسٹریلیا ئی ٹیم نے پیری کے 47 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 49 رن کی اننگز کی بدولت 18.5 اووروں میں چھ وکٹ پر 104 رن بناکر میچ جیت لیا۔ پیر ی کو ان کے آل راؤنڈر کارکردگی کی وجہ سے پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔
اس سے قبل ہندستانی خاتون ٹیم کی بلے بازی کی اننگز مکمل طور پر فلاپ رہی۔ ہندستانی ٹیم کے چھ وکٹ محض 78 رن ہی گر گئے تھے جس کے بعد ہندستانی ٹیم سنبھل نہیں سکی اور مقررہ 20 اوور تک محض 103 رن ہی بناسکی۔

Uncategorized

راجیہ سبھا کے کام کاج پر نائیڈو نے اطمینان کا اظہار کیا

Published

on

naidu

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے جمعرات کو ایوان کے 252ویں سیشن کے دوران ہوئے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیا، اور ملازموں کی لگن، ایمانداری اور وقف کے جذبے کی تعریف کی۔
مسٹر نائیڈو نے اپنی رہائش گاہ پر ایک جائزہ میٹنگ کی اور سیشن کے آپریٹنگ سے جڑے افسران اور اہلکاروں کی تعریف کی۔
انہوں نے راجیہ سبھا سکریٹریٹ کو سیشن کے دوران کووڈ انفیکشن پائے گئے 83 افسران کو طبی سہولیات مہیا کرانے اور دیگر امداد مہیا کرانے کے احکامات دیئے۔
میٹنگ میں پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، وزارت میں وزیر مملکت وی مرلی دھرن اور ارجن رام میگھوال، راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل دیپک ورما، نائب صدر کے سکریٹری آئی وی سبا راؤ، پارلیمانی امور کے سکریٹری آر ایس شکلا اور راجیہ سبھا سکریٹری پی پی کے راما چریولو اور سینئر افسران موجود تھے۔

Continue Reading

Uncategorized

ایک سال میں 100 روپے مہنگا ہوا سبسڈی والا ایل پی جی سلنڈر

Published

on

ایل پی جی سلنڈر پر گذشتہ ایک سال میں سبسڈی میں مسلسل کمی کی وجہ سے اس عرصے کے دوران سبسڈی والا سلنڈر 100 روپے مہنگا ہوگیا اورسبسڈی صفر رہ گئی۔
گذشتہ سال جولائی میں قومی دارالحکومت دہلی میں 14.2 کلووالا ایل پی جی سیلنڈر کی مارکیٹ قیمت یعنی غیر سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت 637 روپے تھی جو اب گھٹ کر 594 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے باوجود اس عرصے کے دوران سبسڈی والا سلنڈر 100 روپے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 494.35 روپے سے بڑھ کر 594 روپے ہوگئی۔
حکومت کی جانب سے سبسڈی میں بار بار کٹوتی کی وجہ سے اس سال مئی سے سبسڈی اورغیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر ایک جیسے ہوگئے ہیں۔ اس سال مئی ، جون اور جولائی میں ، صارفین کو کوئی سبسڈی نہیں ملی ہے۔
مودی سرکار کی پہلی مدت کے دوران یہ اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ حکومت آہستہ آہستہ ایل پی جی سلنڈروں پر سبسڈی ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان سے جب بھی اس سلسلہ میں پوچھا گیا تووہ اس سے انکار کرتے رہے ۔

Continue Reading

Uncategorized

بیروت میں زر مبادلہ کی شرح میں کمی کے خلاف مظاہرے

Published

on

لیبنان کی راجدھانی بیروت میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے قومی زر متبادلہ کی شرح میں کمی کے خلاف ٹائر جلاکر مظاہرہ کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق موٹربائیک پر سیکڑوں لوگ شہید چوک اور ریاض الصالح اسکوائر پر پہنچ رہے ہیں۔ مظاہرین ٹائر جلا رہے ہیں، ساتھ ہی حکومت اور امریکہ کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔
این ناہر اخبار کے مطابق مظاہرے کے مقام پر کوئی حفاظتی افسر اور ملازم نہیں ہے۔ فوج کی کمان نے فوجیوں کو حالت میں مداخلت نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
مظاہرین نے بیروت کی اہم سڑک کو بند کردیا ہے۔
لیبنان میڈیا نے ٹیئرے، طرابلس، سڈون اور بالبیک میں بھی مظاہرے کی رپورٹ دی ہے۔
وزیراعظم حسن دیب کی مخالفت کی نئی لہر کے دوران جمعہ کو ہنگامی حکومت کی میٹنگ کرنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لیبنان کے پاؤڈ کی زر مبادلہ کی شرح ایک ڈالر کے مقابلے 5000 پاؤنڈ پہنچ گئی تھی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر اس سلسلے می افواہیں شروع ہوگئی تھیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com