Connect with us
Friday,03-July-2020

بین الاقوامی خبریں

یمن کے دارالحکومت صنعا میں تشدد سے 11 شہریوں کی موت

Published

on

یمن کے دارالحکومت صنعا میں تشدد کے ایک واقعہ میں پانچ طالب علموں سمیت 11 شہریوں کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈی نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ضلع شعاب میں اتوار کو تشدد میں 11 شہریوں کی موت ہوگئی ہے، جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں پانچ طالب علم شامل ہیں۔ مسٹر اسٹیفن نے تشدد کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں سے صبر و تحمل برتنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی حفاظت اور شہری بنیادی ڈھانچے بین الاقوامی انسانی قانون کے بنیادی اصول ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سال 2018 کے دوران انسانی اداروں نے یمن میں ہر ہفتے اوسطا 45 پرتشدد واقعات کے ریکارڈ درج کئے ہیں. گزشتہ سال تقریباً ایک ہزارشہریوں کی موت ہوئی تھی جن میں 950 بچے بھی شامل تھے۔
یمن میں اقوام متحدہ کی انسانی کوآرڈینیٹر لیسی گرانڈے نے کہا’’یہ بہت خوفناک ہے. ہم اس تشدد میں ہلاک ہونے والوں خاندان کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں‘‘۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بین الاقوامی خبریں

پاکستان میں خوفناک ٹرین حادثہ، 20 سکھ مسافر ہلاک

Published

on

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں جمعہ کے روز ایک خوفناک ٹرین حادثے میں ایک مسافرٹرین سے عقیدت مندوں سے بھری ہوئی وین جا ٹکرائی۔ اس واقعے میں کم از کم 20 سکھ مسافر ہلاک ہوگئے۔
اس حادثے میں کم از کم آٹھ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ انتظامیہ اور راحت ساں اور امدادی کارکن موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ بغیر کسی رکاوٹ کے ایک کراسنگ پر پیش آیا۔
شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غازی صلاح الدین نے حادثے کی اطلاع دی ہے۔یہ حادثہ پنجاب کے شیخوپورہ کے فرخ آباد میں پیش آیا ہے۔ کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس مسافر ٹرین شیخوپورہ جانے والی وین سے ٹکرا گئی۔ یہ سکھ عقیدت مند شیخوپورہ ضلع میں گرودوارہ سچا سودہ واپس آ رہے تھے۔ وہ مذہبی رسومات ادا کرنے گئے تھے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

کورونا کے ساتھ موٹاپا مہلک ثابت ہوسکتا ہے: ڈبلیو ایچ او

Published

on

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ موٹاپے کے شکار اور تمباکو نوشی کرنے والے لوگوں کو کووڈ 19 سے زیادہ خطرہ کا سامنا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے چیف سائنسدان ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے جمعرات کے روز گلوبل ریسرچ اینڈ انوویشن فورم کے اجلاس کے بعد کووڈ ۔19 پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نوجوانوں میں موٹاپا سمیت کچھ بیماریوں کے شکار افراد میں کورونا کا خطرہ زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہمیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ نوجوان شدید بیمار بھی ہوسکتے ہیں یا اس کی موت بھی ہوسکتی ہیں۔ خاص طور پر موٹے افراد ، تمباکو نوشی کرنے والوں کے کورونا سے شدید بیمار پڑنے یا ان کی موت کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے”۔
فورم کے دو روزہ اجلاس میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کورونا سے متاثرین کی جتنی تعداد کی تصدیق ہوئي ہے، حقیقت میں متاثرہ افراد کی تعداد اس سے 10 گنا زيادہ ہوسکتی ہے۔ شرح اموات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ جن جگہوں پر سیرولوجی ٹیسٹ کیے گئے ہیں وہاں لوگوں کے جسم میں کورونا کی اینٹی باڈیز کی موجودگی سے پتہ چلتا ہے کہ متاثرہ افراد کی تعداد عام طور سے 10 گنا زیادہ ہے اور متاثرہ افراد کی موت کی شرح 0.6 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ “متاثرہ افراد کی اموات کی شرح انتہائی کم ہے اور (فورم کی میٹنگ میں) اسے اوسطا 0.6 فیصد بتایا گیا ہے ۔ یہ تصدیق شدہ معاملوں کے تناسب میں جو پانچ، چھ یا سات فیصد موت کی شرح بتائي جاتی ہے، یہ اس سے بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ معاشرے میں کتنے لوگ متاثر ہیں۔ ہم صرف ان لوگوں کے اعداد و شمار جانتے ہیں جن کی جانچ کی جاتی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو بیمار ہوتے ہیں یا ٹیسٹ کیے جانے کے اہل ہوتے ہیں۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز

Published

on

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 27 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک کوویڈ 19 سے 2711603 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 128385 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ امریکہ کا نیویارک اس مہلک وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ یہاں اب تک 394954 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 32043 افراد مرچکے ہیں۔ جبکہ کیلیفورنیا ، ٹیکساس ، نیو جرسی ، فلوریڈا ، الینوائے اور میساچوسٹس میں بالترتیب ایک لاکھ سے زائد افراد اس کی زد میں آچکے ہیں۔
امریکہ میں بدھ کے روز اس انفیکشن کے 50 ہزار سے زیادہ کیس درج کئے گئے تھے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com