Connect with us
Saturday,19-June-2021

تفریح

دھرمیندر کو سادھنا کے ساتھ زیادہ کام نہ کرنے کا افسوس

Published

on

Sadhna & Dharmendra

بالی ووڈ کے ہی مین دھرمیندر کو سادھنا کے ساتھ زیادہ کام نہ کرنے پر افسوس ہے۔ دھرمیندر ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔

دھرمیندر نے اداکارہ سادھنا کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اور اس تصویر میں دونوں نے ہاتھوں میں ڈرنک پکڑی ہوئی ہے ۔

دھرمیندر جہاں سوٹ میں نظر آ رہے ہیں، وہیں سادھنا اس وقت کی پسندیدہ آؤٹ فٹ ساڑھی پہنی ہوئی ہیں۔

دھرمیندر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’سادھنا ایک نہایت ہی شاندار فنکارہ اور بہترین شخصیت۔
افسوس، میں ان کے ساتھ ایک ہی فلم کر پایا۔ کچھ روز پہلے ہی دھرمیندر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

یہ ویڈیو دلیپ کمار کی فلم ’فٹ پاٹھ‘ کی تھی۔ اس ویڈیو کے ساتھ دھرمیندر نے لکھا تھا، 1952 میں جو ہو رہا تھا، آج بھی کچھ ایسا ہی ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دھرمیندر دوائیوں کی کالا بازاری کرنے والوں پر سخت تنقید کی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

تفریح

اجے دیوگن نے فلم ‘رودرا’ کے لئے بطور معاوضہ 125 کروڑ روپیے لئے

Published

on

Ajay Devgn

بالی ووڈ کے سنگم اسٹار اجے دیوگن اپنی آنے والی فلم ‘رودر’ کے لئے 125 کروڑ روپئے بطور فیس لے سکتے ہیں۔

اجے دیوگن اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو رودرا : دی ایج آف ڈارک نیس‘ کے ساتھ کر رہے ہیں۔ اجے دیوگن نے سیریز ‘رودر’ کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ یہ فلم ہالی ووڈ اداکار ادریس ایلبا کی ہٹ ٹی وی سیریز ’لوتھر‘ کا ہندی ریمیک ہے۔ اس سیریز کو بی بی سی ون کے ساتھ مل کر اپلاؤس انٹرٹینمنٹ پروڈیوس کررہا ہے۔ اس شو کی شوٹنگ دو ماہ تک جاری رہے گی۔ اجے اس میں ایک مختلف انداز میں نظر آئیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اجے کو اس ڈیجیٹل پروجیکٹ کے لئے بطور فیس 125 کروڑ روپے ملیں گے۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو اجے او ٹی ٹی میں ڈیبیو کرنے والے سب سے مہنگے اداکار بن جائیں گے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ’رودرا: ایج آف ڈارک نیس‘ ایک کرائم تھرلر ویب سیریز ہے جس میں ایک پولیس اہلکار آخر تک پہنچتے پہنچتے ایک نفسیاتی مجرم بن جاتا ہے۔

Continue Reading

فیشن

گھریلو نسخوں سے جلد کی دیکھ بھال کرتی ہیں عالیہ بھٹ

Published

on

aliabhatt

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ گھریلو نسخوں سے اپنی جلد کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔
عالیہ بھٹ نے اپنی اداکاری سے سب کا دل جیت لیتی ہیں ۔ شائقین عالیہ کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کے بھی دیوانے ہیں۔ عالیہ اپنے ’نو میک اپ لک‘ کے لئے کافی پسند کی جاتی ہیں۔ عالیہ کے نیچرل لک کی وجہ سے لوگ اکثر ان سے ان کی خوبصورتی کا راز جاننا چاہتے ہیں۔ عالیہ کا کہنا ہے کہ وہ جلد کی دیکھ بھال کے گھریلو نسخوں پر زیادہ یقین کرتی ہیں۔
عالیہ بھٹ اپنی جلد کی دیکھ بھال کے لئے ملتانی مٹی کا استعمال کرتی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے بتایا ہے کہ وہ جلد کی دیکھ بھال کے لئے شہد کے ماسک کا زیادہ استعمال کرتی ہیں۔ اسے صرف 15 منٹ اپنے چہرے پر لگانے کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیتی ہیں ۔
عالیہ کا کہنا ہے کہ جس طرح جسم کو روزانہ کھانے کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح جلد کے لئے بھی باقاعدہ کھانا ضروری ہوتا ہے۔ ایسے میں جلد کو صحت مند بنانےکے لئے موئسچرائزر بہترین کھانا ہے ، جو جلد کو اندر سے باہر تک نرم رکھتا ہے۔ عالیہ کا کہنا ہے کہ کیمیکل سے بھرپور میک اپ ، کاسمیٹکس کا زیادہ استعمال جلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے ، ایسی صورتحال میں عالیہ بغیر میک اپ کے رہنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔

Continue Reading

(Lifestyle) طرز زندگی

سوناکشی سنہا نے لوگوں کو ماحولیات کے تئیں بیدار کیا

Published

on

Sonakshi Sinha

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے لوگوں کو ماحولیات کے تئیں بیدار کرتے ہوئے ان سے پودا لگانے کی اپیل کی ہے۔ سوناکشی سنہا ان دنوں ماحولیات کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے میں مصروف ہیں۔ سوناکشی نے حال ہی میں اپنے والد شتروگھن سنہا اور ماں پونم سنہا کے ساتھ ممبئی میں پودے لگائے سوناکشی نے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ فوٹیج کے کیپشن میں سوناکشی سنہا نے لکھا، ’’اب آپ ایک، دو یا تین درخت کو گود لے سکتے ہیں۔ گردابی طوفان تاوتے کے سبب ممبئی نے تقریباً 2363 درخت کھودئے ہیں، اور ان میں سے تقریباً 348 درخت ’کے / ویسٹ وارڈ‘ کے ہی تھی۔ اس بے مثال اقدام کو شروع کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ایم سی جی ایم کے / مغربی وارڈ مسٹر موٹے اور ان کے ساتھ والی بی ایم سی ٹیم کو مبارک باد۔ جنہوں نے اس پہل کی شروعات کی ہے، جس کے تحت لوگ اکھڑے ہوئے درخت کو دوبارہ لگا سکتے ہیں، اور گود لے سکتے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com