Connect with us
Friday,23-April-2021

جرم

ویریندر دیو دکشت کا سراغ دینے والوں کو پانچ لاکھ انعام

Published

on

مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) نے روحانی اشوریہ یونیورسٹی کے بانی خودساختہ گرو ویریندر دیو دکشت کی گرفتاری کے لئے پانچ لاکھ روپے کا انعام رکھا ہے۔
سی بی آئی کے ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ تحقیقاتی ایجنسی نے دکشت کا صحیح پتہ بتانے والوں کو 5 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اتہ پتہ بتانے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جرم

پالگھر کے اسپتال میں آگ لگنے سے 13 کورونا مریضوں کی موت

Published

on

مہاراشٹر میں پالگھر کے ویرار کے ایک اسپتال میں جمعہ کی صبح آگ لگ جانے سے 13 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔
اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ تقریباً تین بجکر 15 منٹ پر ویرار واقع وجے ولبھ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں ایئر کنڈیشن میں دھماکہ ہوجانے سے آگ لگ گئی۔ آئی سی یو وارڈ میں 17 مریض داخل تھے۔ واقعہ میں 13 مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر مریضوں کو دوسرے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔
مزید تفصیلات کا اانتظار ہے۔

Continue Reading

جرم

اشوک والیا کا کورونا سے انتقال

Published

on

Ashok Walia

دلی کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک والیا کا کورونا انفکیشن کے سبب جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ ریاستی کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ ڈاکٹر والیا کچھ دن قبل کورونا سے متاثر پائے گئے تھے، اور اس کے بعد انہیں یہاں اپول اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

ڈاکٹر والیا دلی حکومت میں مسلسل 15 برس تک وزیر رہے اور اس وقت کی وزیراعلی شیلا دکشت کے خاص اور قابل اعتماد تھے۔ انہوں نے دلی میں کانگریس کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
پیشے سے ڈاکٹر، ڈاکٹر والیا چار بار دلی اسمبلی کے رکن رہے۔ انہوں نے سال 1993 میں سیاست میں داخلہ کیا اور دلی حکومت میں تعلیم، صحت اور خزانہ کی وزارت جیسے اہم عہدوں پر کام کیا۔

Continue Reading

جرم

سیتا رام یچوری کے بیٹے کی کورونا سے موت

Published

on

Ashish-Yechury

مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر سیتا رام یچوری کے بڑے بیٹے آشیش کی جمعرات کو کورونا انفیکشن سے موت ہوگئی۔ مسٹر یچوری نے آج صبح ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’بہت دکھ کے ساتھ مجھے مطلع کرنا پڑ رہا ہے کہ میں نے اپنے بڑے بیٹے آشیش یچوری کو آج صبح کووڈ۔19 میں کھو دیا ہے۔ میں ان سبھی ڈاکٹروں، نرس، صحت کارکنان، صفائی ستھرائی کے کارکن اور ہمارے ساتھ کھڑے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے میرے بیٹے کا علاج کیا، اور ہمیں امید دلائی۔‘‘

کووڈ۔19 سے متاثر 35 سالہ آشیش یچوری گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں دو ہفتوں سے داخل تھے اور ان کی حالت میں بہتری بھی آرہی تھی لیکن آج صبح ساڑھے پانچ بجے اچانک ان کی موت ہوگئی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com