Connect with us
Sunday,07-March-2021
تازہ خبریں

تفریح

سابق مس ورلڈ مانوشی اداکاررنویرسنگھ کی فلم سے اپنے کریئرکا آغاز کرسکتی ہیں

Published

on

Actor-Ranveer-Singh-&-Manushi-Chiller

سابق مس ورلڈ مانوشی چھلر اداکاررنویر سنگھ کی فلم سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کرسکتی ہیں۔ فلموں میں مانوشی کے آنے خبریں سرخیوں میں ہیں۔ کہاجارہا ہے کہ وہ یش راج فلمز کے اگلے پروجیکٹ میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظرآسکتی ہیں۔ پدماوت، سمبا اور گلی بوائے جیسی یک کے بعد دیگرے ، تین ہٹ فلمیں دےکر رنویر سنگھ اس وقت کامیابی کی بلندیوں پر ہیں۔ ان کی اگلی فلموں کی فہرست میں 83 اور تخت شامل ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ رنویر سنگھ اب اپنے ڈیبیو پروڈکشن ہاؤس کےساتھ دوبارہ کام کرنے کےلئے بالکل تیار ہیں۔
ایسی خبریں ہیں کہ یش راج بینر کے تحت بننے والی اس فلم میں انکے ساتھ سابق مس ورلڈ مانوشی چھلر ہوں گی۔ فلم کی ہدایت منیش شرما کریں گے۔ رنویر سنگھ کی ڈیبیو فلم بینڈ باجا بارات کی ہدایت بھی منیش نے ہی کی تھی۔
ایسی بھی خبریں ہیں کہ مانوشی کورنویر کےساتھ فلم میں ضرور لیا گیا ہے لیکن مانوشی ، فرح خان کی فلم سے ڈیبیو کریں گی۔ فرح خان کی اس فلم کو روہت شیٹی پروڈیوس کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تفریح

اکشے کے ساتھ نظر آئیں گی جیکلن ۔ نصرت

Published

on

Jacqueline-&-Nusrat

بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈس اور نصرت بھروچا فلم ’رام سیتو‘ میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آسکتی ہیں۔ اکشے نے اس فلم کا اعلان گزشتہ سال سوشل میڈیا پر ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیا تھا۔ اس وقت فلم میں باقی اسٹار کاسٹ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی تھی۔ اب اس فلم میں جیکلن فرنانڈس اور نصرت بھروچا نظر آسکتی ہیں۔ جیکلن نے اکشے کمار کے ساتھ ’برادرز، ہاؤس فل۔2 اور ہاؤس فل۔3‘ میں کام کیا ہے۔ جبکہ نصرت پہلی بار اکشے کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔

فلم ’رام سیتو‘ کی شوٹنگ یوپی کے اجودھیا میں ہوگی، اور یہ فلم آئندہ برس 2022 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جاسکتی ہے۔ اکشے کمار نے گزشتہ سال دیوالی کے موقع پر ایک پوسٹر شیئر کر کے فلم کے بارے میں جانکاری دی تھی۔

انہوں نے ٹویٹر پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’اس دیوالی ہم سبھی ہندوستانیوں کی معقولیت میں ایک ایسا سیتو بنائیں گے، جو بھگوان رام کے آدرشوں کو صدیوں تک زندہ رکھنے کی کوشش کریں گے، جو آنے والی نسلوں کو جوڑے گا، اس بڑے کام میں ہمارا چھوٹا سا عزم ’رام سیتو۔‘

Continue Reading

تفریح

ایکتا کپور نے اجمیر درگاہ پر حاضری دی

Published

on

Ekta-Kapoor

ملک کی مشہور فلم پروڈیوسر، ہدایتکار اور چھوٹے پردے کے سیریل کے لئے مشہور ایکتا کپور نے آج راجستھان کے اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پر حاضری دی ایکتا کپور اپنی تین خواتین فنکاروں کے ہمراہ درگاہ شریف پہنچیں، اور سر پر مخمل کی چادریں اور پھول لیکر آستانہ پر پہنچ کر پیش کیا۔ ایکتا کپور نے غریب نواز کی بارگاہ میں آنے والے سیریل ‘دی میرڈ وومین’ کی کامیابی کے لئے دعا کی۔

خادم عمران چشتی نے پولیس کی سخت سیکیورٹی کے درمیان زیارت کروائی۔ خادم چشتی نے کہا کہ ایکتا کپور کو خواجہ غریب نواز میں گہری عقیدت ہے، وہ کسی بھی سیریل کا پہلی کیسٹ یہاں لا کر ان کی کامیابی کے لئے دعا کرتی ہیں۔

Continue Reading

(Lifestyle) طرز زندگی

ملک کا سب سے بڑا بلڈ بنک بنا رہے ہیں سونو سود

Published

on

sonu sood

بالی وڈ اداکار سونو سود ملک کا سب سے بڑا بلڈبنک بنا رہے ہیں سونو سود ’سونو فار یو‘ نامی ایک بلڈ بنک ایپ شروع کر رہے ہیں، یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ ملک کا سب سے بڑا بلڈ بنک ہوگا، اس ایپ کا مقصد مقصد خون عطیہ دہندگان کو ایسے لوگوں سے منسلک کرنا ہے جنھیں خون کی اشد ضرورت ہے۔
اس ایپ کی وجہ سے وہ فوری طور پر خون عطیہ دہندگان کی تلاش کرسکتا ہے اور درخواست بھیج سکتا ہے۔

سونو سود نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں روزانہ 12 ہزار افراد خون نہ ملنے کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔
آپ بیس منٹ میں کسی کی جان بچاسکتے ہیں۔
کسی کی جان بچانے کے لئے ڈاکٹر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
ویڈیو میں خون عطیہ کی اپیل کی گئی ہے۔
اس ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے ’’ آئیے جان بچاتے ہیں۔
آپ کا اپنا بلڈ بینک جلد آرہا ہے۔‘‘

سونو سودنے کہا ’سونو فار یو‘ ایپ لانے کا خیال میرے اور میرے دوست جانسن کا ہے، لوگوں کو خون کی ضرورت پڑتی ہے اور اسے فوری طور پر پورا کرنا ہوتا ہے۔ ہم اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں اور پھر ہمیں اس کے لئے رسپانس ملتا ہے۔ لہذا ہم نے سوچا کہ کیوں نہ ہم یہ کام ایپ کے ذریعہ کریں۔
کسی خاص بلڈ گروپ کے خون کی تلاش میں بلڈ بینک جانے اور خون حاصل کرنے میں بہت وقت لگ جاتا ہے۔
نایاب بلڈ گروپ کے معاملے میں تو مزید وقت لگ سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر سال ملک میں 12000 مریض وقت پر خون نہ ملنے کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعہ ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے 20 منٹ کسی کی جان بچاسکتے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com