Connect with us
Friday,23-April-2021

بین الاقوامی خبریں

شام کے شہر مسائف پر دہشت گردوں کے حملے میں چار شہری ہلاک اور 12 دیگر زخمی

Published

on

شام کے شمال مغربی شہر مسائف پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچر سے کئی حملے کیے جس میں چار شہری ہلاک اور تقریباً 12 دیگر زخمی ہوگئے. روسی وزارت دفاع نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
شامی وزارت کے ایک مرکز کے مطابق صوبہ حما کے مسائف میں دہشت گردوں نے راکٹ سے کئی حملے کئے جس میں چار افراد ہلاک اور 12 شہری زخمی ہو گئے۔ شامی مسلح افواج نے صوبہ لتاكيہ کے كبانہ گاؤں پر دہشت گردوں کے آگے بڑھنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
دہشت گردوں نے صفصفا، بشرفہ، رشہ، قسطل البرج، باریشہ، رواسیط اسکندر، عین القنطر اور العمارہ پر بھی حملے شروع کئے تھے۔
پڑوسی صوبہ ادلب میں دہشت گردوں نے ابو عمر، ابو دالی اور متستا کی بستیوں پر حملہ کئے۔

بین الاقوامی خبریں

او پی سی ڈبلیو میں ہندوستان کی زبردست کامیابی

Published

on

CAG

کیمیکل ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) نے اگلے تین برسوں کے لئے ہندوستان کے کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کو بیرونی آڈیٹر (ایکسٹرنل آڈیٹر) منتخب کیا ہے۔

بدھ کے روز ہیگ میں منعقدہ تنظیم کے اجلاس میں ہندوستان کو ایکسٹرنل آڈیٹر کے انتخاب کے عمل میں زبردست حمایت حاصل ہوئی، اور سی اے جی کو اس ذمہ داری کے لئے بھاری اکثریت سے منتخب کیا گیا۔ تین سالہ مدت اسی سال سے شروع ہوگی۔

صرف یہی نہیں، ہندوستان کو او سی پی ڈبلیو کی 41 رکنی ایگزیکٹو کونسل کا ممبر بھی منتخب کیا گیا ہے، اور یہ مدت دو سال کی ہوگی۔ ہندوستان کو ان دونوں ذمہ داریوں کے لئے اپنی ساکھ، بین الاقوامی برادری میں پیشہ ورانہ طور پر اعلی معیار اور عالمی مسابقتی ماحول میں کام کرنے کے تجربے کی بناء پر منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بین سرکاری تنظیم 1997 میں کیمیائی تخفیف اسلحے کے نام سے تشکیل دی گئی تھی۔ اس کے 193 ملک ممبر ہیں۔ اس تنظیم کو 2013 میں امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

فلپائن نے ہندوستان بائوٹیک کے کوویکسین ٹیکے کو منظوری دی

Published

on

Philippines-Vaccine

فلپائن نے ہندوستان کے بائوٹیک کورونا وائرس کوویکسین ٹیکے کو ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی ہے ملک کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے یہ معلومات دی ہے۔ ایف ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل رولینڈو اینریک ڈومنگو منگل کو منیلا میں ریپلر نیوز سروس کے ذریعہ اس ویکسین کو ہنگامی استعمال میں شروع کرنے کی تصدیق کی ہے فلپائن، پلاؤ اور مائیکرونیشیا میں ہندوستان کے سفیر شمبھو کمارن نے ٹویٹر پر اس منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن اقدام ہے۔

مسٹر کمارن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ای یو اے نے کوویکسین کو منظوری دے دی ہے۔ ہندوستان بائیوٹیک کو مبارکباد۔ فلپائن کے ایف ڈی اے کا شکریہ۔‘‘

فلپائن نے پیر کو 60 اور اس سے کم عمر کے شہریوں کے لئے ایسٹرا زینیکا ویکسین کے ذریعے دوبارہ ویکسینیشن شروع کردی۔ اپریل میں فلپائن کی وزارت صحت کی سفارش پر آسٹرا زینیکا ویکسین لگانے کے بعد، خون کے جمنے اور دوسرے ضمنی اثرات کی شکایات کے سبب 60 سال سے کم عمر افراد کو ویکسین لینے سے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

فلپائن کی ہندوستان بائیوٹیک ویکسین کے علاوہ، جانسن اینڈ جانسن، فائزر، روس کی اسپوتنک – وی اور چین کے سیناواک ٹیکے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

دنیا میں 14.20 کروڑ افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر

Published

on

Health

دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) خطرناک روپ اختیار کرتا جا رہا ہے، اور حالات دب بہ دن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ اب تک دنیا بھر میں 14.2 کروڑ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر جبکہ 30.29 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14،20،97،803 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک اس وائرس سے 3029،811 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس موذی وباء سے دنیا کا کوئی خطہ محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں ایک کروڑ 84 لاکھ 40 ہزار 154 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک کروڑ ایک لاکھ 8 ہزار 170 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 12 لاکھ 40 ہزار 304 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com