Connect with us
Saturday,12-June-2021

بین الاقوامی

گیل کی 18 مہینے اور ایڈورڈس کی 9 سال بعد ویسٹ انڈیز ٹیم میں واپسی

Published

on

Gail-and-Edwards

ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف ٹی۔20 سیریز کے لئے 14 رکنی ٹیم میں جارح بلے باز کرس گیل اور تیز گیند باز فڈیل ایڈورڈس کو شامل کیا ہے۔

گیل کی 18 مہینے بعد تو ایڈورڈس کی 9 سال کے طویل عرصہ بعد ویسٹ انڈیز ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ایڈروڈس نے اس سے پہلے آخری بار ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹی۔20 بین الاقوامی میچ 2012 میں کھیلا تھا۔
41 سالہ گیل اور 39 سالہ ایڈورڈس کو سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی۔20 سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز کی 14 رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 مارچ، دوسرا میچ 5 اور تیسرا میچ 7 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

گیل کی ٹی۔20 عالمی کپ 2021 کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ گیل نے ویسٹ انڈیز کے لئے آخری بین الاقوامی مقابلہ اگست 2019 میں کھیلا تھا، جو یک روزہ میچ تھا، انہوں نے آخری ٹی۔20 بین الاقوامی میچ مارچ 2019 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

بین الاقوامی

آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں بی سی سی آئی نے اپنا بدلا موقف، آئی پی ایل کے لئے بڑی ونڈو کا امکان

Published

on

BCCI-&-IPL

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے حال ہی میں 2024 سے 2031 تک کے سائکل میں دو اضافی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلے میں اپنا موقف بدل دیا ہے کیونکہ ان انعقاد کے سلسلے میں بی سی سی آئی کا نقطہ نظر اب کچھ مختلف ہے۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ کے تئیں بی سی سی آئی کے اس بدلے ہوئے انداز سئے آئی پی ایل کے لئے ایک بڑی اور توسیعی ونڈو کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دراصل پہلے بی سی سی نے زیادہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کی مخالفت کی تھی۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈ بھی اس مخالفت میں شامل تھے لیکن اب بی سی سی آئی سمیت تین بڑے کرکٹ بورڈز نے زیادہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

بی سی سی آئی کے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے سلسلے میں اس یو ٹرن کے پیچھے آئی پی ایل کو ایک بڑی اور توسیع والی ونڈو سے جوڑ کر دیکھا جاسکتا ہے۔ فی الحال اسے آئی پی ایل کے 60 میچوں میں 52 سے 54 دن لگتے ہیں۔ بیشتر غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کے لئے اپریل-مئی میں بین الاقوامی کلینڈر فری رکھا جاتا ہے۔ اگر آئی پی ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کی گئیں، تو 15 سے 20 دن کی مزید ضرورت ہوگی۔

فی الحال ابھی آئی پی ایل میں دو ٹیمیں جوڑنے کے سلسلے میں چیزوں کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ بی سی سی آئی کی جنرل باڈی نے بھلے ہی اسے منظوری دے دی ہے، لیکن اس کے لئے کم از کم پندرہ سے بیس دن زیادہ لگیں گے۔ یہ بورڈ پر منحصر ہے کہ آئی پی ایل کے نئے فارم پر کیسے کام کیا جائے۔ اسے ایک مرحلہ میں منعقد کیا جائے گا یا دو مرحلے میں۔

آئی پی ایل کے آئی سی سی ٹورنامنٹ سے الگ وقت پر ہونے سے ہی براڈکاسٹرس کو اسے کور کرنے کے لئے مناسب وقت ملے گا۔

Continue Reading

بین الاقوامی

سری لنکا دورے میں شکھردھون سنبھالیں گے کپتانی، بھونیشور نائب کپتان

Published

on

Shikhar-Dhawan-&-Bhubaneswar

بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز شکھر دھون سری لنکا کے آئندہ دورے میں ہندوستان کی محدود اوورز ٹیم کی کپتانی کریں گے، جبکہ تیز گیند باز بھوونیشور کمار نائب کپتان ہوں گے۔ ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل اور پھر انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے اس وقت انگلینڈ میں ہے، اس لئے نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا یہ ایک اچھا موقع ہے۔ ہندوستان کو سری لنکا کے اس محدود اوورز کے اس دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کھیلنا ہے۔ تمام میچز کولمبو میں واقع آر پریماداسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز 13، 16 اور 18 جولائی کو کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹی 20 میچ 21، 23 اور 25 جولائی کو ہوں گے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ اور سابق ہندوستانی کپتان راہل دراوڑ بطور کوچ جولائی میں سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ ٹیم کے کوچنگ عملے میں بھی ان کے این سی اے کے ساتھی ممبر شامل ہوں گے۔

Continue Reading

بین الاقوامی

چوتھی سیڈ صوفیہ کینن چوتھے راونڈ میں باہر

Published

on

seed-Sofia-Cannon

چوتھی سیڈڈ امریکہ کی صوفیہ کینن سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے چوتھے راونڈ میں پیر کے روز شکست کھاکر باہر ہوگئیں کینین کو مسلسل سیٹوں میں 17ویں سیڈ یونان کی ماریہ سکاری نے 6-1، 6-3 سے آسانی سے شکست دی، ماریہ نے ایک گھنٹہ اور آٹھ منٹ میں یہ میچ جیت لیا، اور کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، دفاعی چیمپئن اور اس مرتبہ آٹھویں سیڈ یافتہ پولینڈ کی ایگا سویتیک یوکرین کی مارتا کاسٹیوک کو ایک گھنٹے 32 منٹ تک چلے مقابلے میں چھ۔تین، چھ۔چار سے شکست دے کر آحری آٹھ میں پہنچ گئیں۔

اس طرح اس سال آٹھ کوارٹرفائنلسٹ میں چھ پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم کے آخری آٹھ میں پہنچی ہیں۔ اس سے قبل 2001 اور 1976 کے فرنچ اوپن اور 1969 کے آسٹریلین اوپن میں پانچ کوارٹرفائنلسٹ پہلی مرتبہ پہنچی تھیں۔

ان کھلاڑیوں مین سے ایک واحد گرینڈ سلیم فاتح سویتیک ہیں، جو 20 سال کی ہیں۔ ان کا کوارٹرفائنل میں یونان کی سکاری سے مقابلہ ہوگا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com