Connect with us
Saturday,27-February-2021

بزنس

عالمی سطح پرسونا مہنگا، چاندی سستی

Published

on

Gold-&-Silver

عالمی سطح پر سونا اور چاندی کی قیمتوں میں تنزلی کے دوران شادی کے زیورات کی خرید بڑھنے سے جمعرات کو دہلی صرافہ بازار میں سونا 360 روپیے کے ساتھ 34،660 روپیے فی دس کلو گرام کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
حالانکہ اس دوران تجارتی خرید وفروخت گھٹنے سے چاندی 140 روپیے کی گراوٹ کے ساتھ1660 4روپیے فی کلوگرام پرآگئی۔
لندن کا سونا حاضر 4.08 ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 1،336.10 ڈالر فی اونس رہا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بزنس

مودی کی وارانسی کو سوغات، چلیں گی سی این جی کشتیاں : پردھان

Published

on

CNG-Boats-Will-Run

پٹرولیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے ہفتے کو کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی جلد ہی اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کو ’اسمارٹ سٹی‘ بنانے میں مددگار ’پردھان منتری اور جا گنگا‘ پروجیکٹ کے تحت گنگا ندی میں سی این جی کشتیوں کا افتتاح کریں گے۔

انہوں نے اپنے دو روزہ دورے کے آخری دن کھڑکیا گھاٹ پر اورجا گنگا پروجیکٹ سے جڑے کاموں کا مقامی جائزہ اور مشینوں کی تکنیکی صلاحیتوں کو پرکھا۔ اس کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ سی این جی سے چلنے والی کشتیوں سے آلودگی میں کمی آئے گی اور سیاحوں کو بہترین سہولیات کے ساتھ ساتھ بہتر ماحول بھی ملے گا۔ گنگا میں کشتی ڈیزل کے بجائے سستے ایندھن سی این جی سے چلیں گی۔ اس سے ماحولیات کی حفاظت کےساتھ ہی ملاحوں کو بچت بھی ہوگی۔

مرکزی وزیر نے کہا، ’’آج سی این جی سے چلنے والی کشتی کا ٹیکنیکل ٹیسٹ ہوا ہے۔ جلد ہی وزیراعظم اس یوجنا کے بڑے پیمانے پر افتتاح کریں گے۔‘‘

انہوں نے کہا،’’پردھان منتری اورجا گنگا یوجنا کی شروعات کاشی سے ہوئی تھی اور اب سی این جی سے کشتی چلنے کی وجہ سے یہ یوجنا ٹیکنیکلی ماں گنگا کے اندر بھی پہنچ گئی ہے۔‘‘

مسٹر پردھان نے کہا کہ وارانسی کو اسمارٹ سٹی بنانے کا کام تیزی کیا جارہا ہے۔ اسی کے تحت یہاں گنگا ساحل پر کھڑکیا گھاٹ (راج گھاٹ کے پاس) کو جدید ترین سہولیات سے لیس کیا جارہا ہے۔ یہاں تمام گھاٹوں کو قدیم اقدار کو توجہ میں رکھتے ہوئے خوبصورت اور سیاحوں کی ضرورت کے مطابق بنایا جارہا ہے۔ اس سے مذہبی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کاشی (وارانسی) دنیا کی توجہ کا مرکز پہلے سے ہی رہا ہے۔ حال میں وزیراعظم کے منصوبے کے مابق اسے اور خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔

Continue Reading

بزنس

امریکہ میں جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی منظوری

Published

on

Johnson-&-Johnson-Vaccine

امریکہ میں ماہرین کے پینل نے جانسن اینڈ جانسن کووڈ-19 ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔
ویکسین اور متعلقہ حیاتیاتی مصنوعات سے متعلق مشاورتی کمیٹی نے ویکسین کی سفارش کے لئے جمعہ کو ایک لائیو اسٹریم ایونٹ کے دوران متفقہ طور پر ووٹ دیا۔ اب اس کی فراہمی کے لئے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے منظوری درکار ہوگی۔ اگر ایف ڈی اے سے منظوری مل جاتی ہے، تو جانسن اینڈ جانسن فائزر اور موڈیرنا کے بعد امریکہ میں کورونا وائرس سے چھٹکارا پانے کے لئے تیسری دوا ساز کمپنی بن جائے گی۔

Continue Reading

بزنس

تین دن کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر ابال

Published

on

PETROL

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گھریلو سطح پر تین روزہ راحت کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ کر دیا گیا۔ قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 24 پیسے کے اضافے کے ساتھ 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 15 پیسے کے اضافے سے 81.47 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں گذشتہ دنوں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی رہی۔ ’اوپیک پلس‘ ممالک کا اجلاس آئندہ ہفتے ہونے والا ہے جس میں تیل کی پیداوار میں اضافے کے امکان پر تبادلہ خیال کئے جانے کی امید ہے۔ فی الحال لندن برینٹ کروڈ 66 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com