Connect with us
Monday,28-September-2020

سیاست

گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے اپنی سالانہ تنخواہ کا ۳۰ فی صد وزیر اعظم کیئر فنڈ میں دیں گے

Published

on

(محمد یوسف رانا)
گورنر بھگت سنگھ کو شیاری نے آج اعلان کیا کہ وہ اپنی پورے سال کی تنخواہ کا ۳۰؍فی صد حصہ وزیر اعظم فنڈ (پی ایم کیئر فنڈ) کو دیں گے۔واضح رہے کہ ملک کے وزیر اعظم نے ملک میں آئے کرونا بحران پر قابو پانے کے لئے ایک علیحدہ کرونا کیئر فنڈ کی شروعات کرتے ہوئے ملک کے سرمایہ داروں کے ساتھ اپنے ممبران پارلیمنٹ و دیگر سیاسی لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس فنڈ میں حصہ لیتے ہوئے سرکار کا ساتھ دیں ۔ان کی اس اپیل پر بڑے سرمایہ داروں کے ساتھ ممتاز فلم اداکاروں اور لیڈران نے اس فنڈ میں حصہ لیا ۔آج وزیر اعظم کی اپیل پر ریاست کے گورنر بھگت سنگھ کو شیاری نے بھی اپنی سالانہ تنخواہ کا ۳۰؍ فی صدی حصہ وزیر اعظم کیئر فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے ۔حالانکہ انہوں نے گذشتہ دنوں ہی اپنی مارچ کی تنخواہ وزیر اعظم کے راحتی فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا تھا ۔ان کا کہنا ہے کہ آج ملک میں اس بحران کے خاتمے کی اشد ضرورت ہے ایسے حالات میں میرا فرض بنتا ہے کہ میں بھی اس حسہ لیتے ہوئے اپنے ملک پر آئی ہوئی آفت کو ختم کرنے میں مددگار بنوں ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جرم

ٹی سینٹر میں چل رہا تھا ہوکا پارلر، 5 گرفتار

Published

on

ہوکا پارلر شہر کے مختلف علاقوں میں بھرپور طریقے سے چل رہے ہیں۔ شانتی نگر پولیس نے اوچیت پاڑا کے علاقے میں تی سینٹر میں چلنے والے ہوکا پارلر پر چھاپہ مار کر ڈرائیور سمیت چار دیگر افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ شانتی نگر پولیس اسٹیشن کے تحت قاصب ٹی سنٹر میں غیر قانونی طور پر ہوکا پارلر چلایا جارہا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کانسٹیبل گنیش ہرنے نے چھاپہ مارا اور ہماشو جیسوار (22)، شہباز شیخ (21)، فہیم انصاری (20)، نفیس قریشی (19) اور انیس قریشی (21) کو گرفتار کرلیا، جو ایک ہوکا پارلر چلاتے تھے۔

Continue Reading

سیاست

وزیر اعظم مودی نے شہید بھگت سنگھ کو یاد کیا

Published

on

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو شہید بھگت سنگھ کی یوم پیدائش کو یاد کرتے ہوئے اور نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بہادری کی داستان برسوں تک ہم وطنوں کو تحریک دیتی رہے گی۔
ہندوستان کے سپوت شہید بھگت سنگھ کی آج 113 ویں یوم پیدائش ہے۔
مسٹر مودی نے کہا’’ ہندوستان کے بہادر بیٹے امر شہید بھگت سنگھ کی یوم پیدائش کے موقع پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کی بہادری کی داستان برسوں تک وطن عزیز کے لوگوں کو تحریک دیتی رہے گی۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

بوکو حرام کے 13 دہشت گردوں کی خود سپردگی

Published

on

نائیجیریا میں بوکو حرام کے 13 مشتبہ عسکریت پسندوں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
فوج کے ترجمان جان ایننسے کے مطابق صوبہ بورنو کے بامہ نامی علاقہ میں بوکو حرام کے خلاف فوج کی مہم کے دوران لگاتار فضائی حملوں اور کارروائی سے عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے ۔
انہوں نے بتایا کہ بامہ کے علاقہ کوڈیلہ گاؤں میں مشتبہ دہشت گردوں کے کنبوں کے 17 بچوں اور چھ خواتین نے بھی فوجیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com