Connect with us
Sunday,07-March-2021
تازہ خبریں

قومی

ملک بھرمیں ہولی کا تہوار، رنگوں اور گلال سے رنگے لوگوں کی ٹولیاں نظرآئیں

Published

on

بھائی چارے، ہم آہنگی اور رنگوں کا تہوار ہولی ملک بھر میں روایتی جوش و خروش اور دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ رنگوں اور گلال سے رنگے لوگوں کی ٹولیاں ایک دوسرے سے گرم جوشی کے ساتھ گلے مل کراور گلال لگا کر ہولی کی مبارکباد دیتی نظر آئیں۔
اس موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے باشندوں کو ہولی کی مبارک باد دی۔
صدر جمہوریہ نے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ “ہولی کے مبارک موقع پر اندرون اور بیرون ملک میں مقیم تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔ رنگوں کا تہوار ہولی موسم بہار کا اور سماج میں ہم آہنگی کا جشن ہوتا ہے۔ میری تمنا ہے کہ یہ تہوار تمام لوگوں کی زندگیوں میں امن، خوشی اور خوشحالی لانے والا بنے۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ”ہولی کے تہوارکی تمام ہم وطنوں کو ڈھیروں نیک خواہشات۔ خوشی اور جوش کا یہ تہوار ہمارے اتحاد اور خیر سگالی کے رنگ کو مزید مضبوط کرے”۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھی اس موقع پر ملک کے باشندوں کو ہولی کی مبارک باد دی ہے۔
وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے پلوامہ حملے کی وجہ سے ہولی نہیں منانے کاپہلے ہی اعلان کیا تھا۔ جبکہ انہوں نے ملک کے باشندوں کو ہولی مبارکباد دیتے ہوئے لوگوں کی خوشحالی اور معاشرے میں امن وبھائی چارے کے ماحول مزید مستحکم ہونے کی آرزو کااظہار کیا۔

بزنس

صارفین کو گزشتہ سات دنوں سے راحت، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

Published

on

petrol

تیل پیدا کرنے والے گروپ اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلہ کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں ابال کے باوجود ہفتہ کو گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل ساتویں روز مستحکم رہیں۔
بیرون ملک کی منڈیوں میں لندن برینٹ خام تیل 2.62 اضافے کے ساتھ فی بیرل 69.39. تک پہنچ گیا۔
دارالحکومت دہلی میں فی الحال پیٹرول کی قیمت 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ 27 مارچ کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 اور 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیاہے۔

Continue Reading

بزنس

ملک میں چھٹویں روز ایندھن کی قیمتیں مستحکم

Published

on

petrol

تیل پیدا کرنے والے ممالک کے گروپ اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کے بعد خام تیل میں تقریبا 4 فیصد کے اضافے کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل چھٹے روز بھی مستحکم رہیں۔ دارالحکومت دہلی میں فی الوقت ابھی پٹرول 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ 27 مارچ کو ان دونوں اندھنوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا ۔ آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں تیزی آئی ہے ۔ لندن برینٹ کروڈ 66 ڈالر فی بیرل کو عبور کرچکا ہے۔

Continue Reading

بزنس

سینسکس اور نفٹی میں گراوٹ

Published

on

sensex

امریکہ میں بانڈز پر بہتر منافع ملنے کے بعد کل وہاں کے بازاروں میں آئی زبردست گراوٹ کی وجہ سے آج گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں تین دنوں سے جاری تیزی پر بریک لگ گیا۔ سنسیکس اور نفٹی 1.25 فیصد سے زائد گراوٹ کے ساتھ کھلے۔

بی ایس ای سنیکس 632 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 51 ہزار پوائنٹ کی سطح سے نیچے 50812.14 پوائنٹ پر کھلا۔ ابتدائی کاروبار میں یہ 50957.29 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک گیا لیکن اس کے بعد شروع ہوئی فروخت کی وجہ سے یہ 50539.93 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔ فی الحال یہ 638 پوائنٹس کم ہوکر 50807.95 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔ گزشتہ روز سینسیکس زبردست منافع کے ساتھ 51444.65 پوائنٹس پر رہا تھا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کی نفٹی 219 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15026.75 پوائنٹس پر کھلا۔ ابتدائی کاروبار میں یہ 15101.05 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا لیکن اس کے بعد منافع وصولی کی وجہ سے یہ 14980 پوائنٹس پر آ گیا۔ ابھی یہ 177 پوائنٹس نیچے رہ کر 15068 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔ گزشتہ روز 15245.60 پوائنٹس پر رہا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com