Connect with us
Saturday,12-June-2021

بین الاقوامی

ہندوستان کی 317 رنوں سے جیت ، سیریز میں برابر

Published

on

India-&-England...

ہندوستان نے انگلینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں چوتھے دن منگل کو 317 رنوں کے بھاری فرق سے شکست دے کر چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-1 سے برابر کر لی ہندوستان نے انگلینڈ کے سامنے جیت کے لئے 482 رن کا ناممکن ہدف رکھا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم تین وکٹ پر 53 رن سے آگے کھیلتے ہوئے چوتھے دن دوسرے سیشن میں 164 رنوں پر سمٹ گئی۔

بین الاقوامی

آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں بی سی سی آئی نے اپنا بدلا موقف، آئی پی ایل کے لئے بڑی ونڈو کا امکان

Published

on

BCCI-&-IPL

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے حال ہی میں 2024 سے 2031 تک کے سائکل میں دو اضافی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلے میں اپنا موقف بدل دیا ہے کیونکہ ان انعقاد کے سلسلے میں بی سی سی آئی کا نقطہ نظر اب کچھ مختلف ہے۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ کے تئیں بی سی سی آئی کے اس بدلے ہوئے انداز سئے آئی پی ایل کے لئے ایک بڑی اور توسیعی ونڈو کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دراصل پہلے بی سی سی نے زیادہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کی مخالفت کی تھی۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈ بھی اس مخالفت میں شامل تھے لیکن اب بی سی سی آئی سمیت تین بڑے کرکٹ بورڈز نے زیادہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

بی سی سی آئی کے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے سلسلے میں اس یو ٹرن کے پیچھے آئی پی ایل کو ایک بڑی اور توسیع والی ونڈو سے جوڑ کر دیکھا جاسکتا ہے۔ فی الحال اسے آئی پی ایل کے 60 میچوں میں 52 سے 54 دن لگتے ہیں۔ بیشتر غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کے لئے اپریل-مئی میں بین الاقوامی کلینڈر فری رکھا جاتا ہے۔ اگر آئی پی ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کی گئیں، تو 15 سے 20 دن کی مزید ضرورت ہوگی۔

فی الحال ابھی آئی پی ایل میں دو ٹیمیں جوڑنے کے سلسلے میں چیزوں کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ بی سی سی آئی کی جنرل باڈی نے بھلے ہی اسے منظوری دے دی ہے، لیکن اس کے لئے کم از کم پندرہ سے بیس دن زیادہ لگیں گے۔ یہ بورڈ پر منحصر ہے کہ آئی پی ایل کے نئے فارم پر کیسے کام کیا جائے۔ اسے ایک مرحلہ میں منعقد کیا جائے گا یا دو مرحلے میں۔

آئی پی ایل کے آئی سی سی ٹورنامنٹ سے الگ وقت پر ہونے سے ہی براڈکاسٹرس کو اسے کور کرنے کے لئے مناسب وقت ملے گا۔

Continue Reading

بین الاقوامی

سری لنکا دورے میں شکھردھون سنبھالیں گے کپتانی، بھونیشور نائب کپتان

Published

on

Shikhar-Dhawan-&-Bhubaneswar

بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز شکھر دھون سری لنکا کے آئندہ دورے میں ہندوستان کی محدود اوورز ٹیم کی کپتانی کریں گے، جبکہ تیز گیند باز بھوونیشور کمار نائب کپتان ہوں گے۔ ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل اور پھر انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے اس وقت انگلینڈ میں ہے، اس لئے نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا یہ ایک اچھا موقع ہے۔ ہندوستان کو سری لنکا کے اس محدود اوورز کے اس دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کھیلنا ہے۔ تمام میچز کولمبو میں واقع آر پریماداسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز 13، 16 اور 18 جولائی کو کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹی 20 میچ 21، 23 اور 25 جولائی کو ہوں گے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ اور سابق ہندوستانی کپتان راہل دراوڑ بطور کوچ جولائی میں سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ ٹیم کے کوچنگ عملے میں بھی ان کے این سی اے کے ساتھی ممبر شامل ہوں گے۔

Continue Reading

بین الاقوامی

چوتھی سیڈ صوفیہ کینن چوتھے راونڈ میں باہر

Published

on

seed-Sofia-Cannon

چوتھی سیڈڈ امریکہ کی صوفیہ کینن سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے چوتھے راونڈ میں پیر کے روز شکست کھاکر باہر ہوگئیں کینین کو مسلسل سیٹوں میں 17ویں سیڈ یونان کی ماریہ سکاری نے 6-1، 6-3 سے آسانی سے شکست دی، ماریہ نے ایک گھنٹہ اور آٹھ منٹ میں یہ میچ جیت لیا، اور کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، دفاعی چیمپئن اور اس مرتبہ آٹھویں سیڈ یافتہ پولینڈ کی ایگا سویتیک یوکرین کی مارتا کاسٹیوک کو ایک گھنٹے 32 منٹ تک چلے مقابلے میں چھ۔تین، چھ۔چار سے شکست دے کر آحری آٹھ میں پہنچ گئیں۔

اس طرح اس سال آٹھ کوارٹرفائنلسٹ میں چھ پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم کے آخری آٹھ میں پہنچی ہیں۔ اس سے قبل 2001 اور 1976 کے فرنچ اوپن اور 1969 کے آسٹریلین اوپن میں پانچ کوارٹرفائنلسٹ پہلی مرتبہ پہنچی تھیں۔

ان کھلاڑیوں مین سے ایک واحد گرینڈ سلیم فاتح سویتیک ہیں، جو 20 سال کی ہیں۔ ان کا کوارٹرفائنل میں یونان کی سکاری سے مقابلہ ہوگا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com