Connect with us
Wednesday,30-September-2020

کھیل

ہندستانی خاتون انڈر -17 ٹیم نے رومانیہ کو شکست دی

Published

on

ہندستانی خاتون انڈر -17 فٹ بال ٹیم نے بدھ کو ترکی کے تركلئر میں کھیلے گئے دوسرے دوستانہ مقابلے میں رومانیہ کو 1-0 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔
ہندستانی ٹیم نے اتوار کو اپنے پہلے مقابلے میں رومانیہ کے خلاف 3-3 سے ڈرا کھیلا تھا لیکن پرينكا دیوی کے گول کی بدولت دوسرے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی۔میچ کے پہلے هاف ہی ہندستانی ٹیم نے حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور 12 ویں منٹ میں ہی گول داغنے کے ایک دم قریب آ گئی تھی لیکن آف سائیڈ ہونے کی وجہ سے سمت کماری اس موقع سے چوک گئیں۔ اس کے دو منٹ بعد ہی سنیتا منڈا نے ایک اور موقع بنایا لیکن رومانيہ کی گول کیپر نے انہیں گول کرنے سے روک دیا۔
ان کوششوں کے چند منٹ بعد پرينكا دیوی نے شاندار گول کر کے ہندستان کو میچ میں 1-0 سے برتری دلا دی۔دوسرے هاف میں بھی ہندوستانی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا لیکن رومانیہ کی گول کیپر نے ایک اور بار پھر اچھا دفاع کرتے ہوئے گول ہونے سے روک دیا۔ہندستان نے آخر میں زور دار ڈیفنس کرتے ہوئے مقابلے کو 1-0 سے ختم کر دوسرے میچ کو اپنے نام کر لیا۔

کھیل

آسٹریلیا خاتون ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 17 رن سے ہرایا

Published

on

ایشلے گارڈنر (61) رن کی نصف اننگز اور مگین شوٹ (23 رن دے کر چار وکٹ) کی جارحانہ گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں17 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک ۔صفرکی سبقت حاصل کرلی۔
ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم نے گارڈنر کے41گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 61 رن کی اننگز کی بدولت 20 اوور میں چھ وکٹ پر 138 رن بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کی خاتون ٹیم 20 اوور میں سات وکٹ پر 121 رن ہی بناسکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سوزی بیٹس نے38 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 33 رن بنائے۔ گاڈنر کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
آسٹریلیائی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور ان کے دونوں سلامی بلے باز ایلیسا ہیلی (6) اور بیتھ موونی (2) اپنی وکٹیں جلد گنوا بیٹھیں۔ آسٹریلیائی ٹیم کے لئے کپتان میگ لیننگ نے 28 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 24 رنز اور راچل ہینس نے 18 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز کی شراکت کی۔

Continue Reading

کھیل

چنئی ٹیم کا ہدف کا تعاقب کرنا ٹیسٹ میچ جیسا تھا :وریندر سہواگ

Published

on

سابق جارح سلامی بلے باز وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ جس طرح سے چنئی سپر کنگز دہلی کیپیٹل کے خلاف ہدف کا تعاقب کررہی تھی تو ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جیسے ٹیسٹ میچ چل رہا ہے۔
دہلی نے چنئی کو 176 رنز کا ہدف دیا تھا ، جس کے جواب میں کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ٹیم 20 اوور میں سات وکٹوں پر 131 رن ہی بنا سکی۔ چنئی کے بلے باز سست رفتار سےرن بنارہے تھے جس پر سہواگ نے کہا ہے کہ وہ اس مقابلے کے دوران ٹیسٹ میچ کی طرح محسوس کررہے تھے۔
چنئی کا آغاز اچھا نہیں رہا تھا اور پہلے 10 اوورز میں انھوں نے تین وکٹوں پر 47 رن بنائے تھے اور مطلوبہ رن ریٹ 12 کاتھا۔ کیدار جادھاو باؤنڈری کے لئے جدوجہد کر رہے تھے جبکہ فاف ڈو پلیس ٹیم کی اننگز کو ایک سرے سے ہینڈل کررہے تھے۔ جب دھونی بیٹنگ کرنے آئے تو چنئی کو 26 گیندوں پر 78 رنز درکار تھے اور مطلوبہ رن ریٹ بھی بہت زیادہ تھا۔
آخر کار چنئی 131 رنز ہی بنا سکی اور اسے مسلسل دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا ، “چنئی کا آغاز اتنا برا نہیں تھا۔ مرلی وجے کی بلے بازی کو دیکھ کر یقین نہیں ہورہا تھا کہ وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ شین واٹسن ایک پرانے انجن کی طرح ہیں۔ ڈو پلیس نے تاہم کوشش کی اور اپنے ساتھیوں کو بتایا کہ ہم ٹی ٹونٹی کھیل رہے ہیں ، ٹیسٹ نہیں۔ اس کے بعد دھونی بھی جلدی بلے بازی کرنے نہیں اترے۔ ایسا لگتا ہے کہ دھونی کا نمبرچار پر بلے بازی کرنے کا ذہن بنانے سے پہلے ہندوستان کو بلیٹ ٹرین مل سکتی ہے۔

Continue Reading

کھیل

گواسکر کے وراٹ پر نازیبا تبصرے پر بھڑکیں انوشکا

Published

on

رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی کی اہلیہ اور مشہور اداکارہ انوشکا شرما نے سابق ہندستانی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر سنیل گواسکر کے وراٹ اور انوشکا پر نازیبا تبصروں پر سخت تنقید کی ہے وراٹ نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف کپتان لوکیش راہل کا کیچ دو بار ڈراپ کیا جبکہ وہ خود بھی صرف ایک رن پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلور کی ٹیم میچ 97 رنز سے ہار گئی تھی ۔
گواسکر ساتھی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کے ساتھ کمنٹری کر رہے تھے اور انہوں نے وراٹ کی ناقص کارکردگی کے لئے ان پر اور ان کی اہلیہ انوشکا پر ایک مضحکہ خیز تبصرہ کیا جس کے بعد وراٹ کے مداحوں نے انہیں سوشل میڈیا پر نشانہ بنالیا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com