Connect with us
Wednesday,12-May-2021

بین الاقوامی خبریں

او پی سی ڈبلیو میں ہندوستان کی زبردست کامیابی

Published

on

CAG

کیمیکل ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) نے اگلے تین برسوں کے لئے ہندوستان کے کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کو بیرونی آڈیٹر (ایکسٹرنل آڈیٹر) منتخب کیا ہے۔

بدھ کے روز ہیگ میں منعقدہ تنظیم کے اجلاس میں ہندوستان کو ایکسٹرنل آڈیٹر کے انتخاب کے عمل میں زبردست حمایت حاصل ہوئی، اور سی اے جی کو اس ذمہ داری کے لئے بھاری اکثریت سے منتخب کیا گیا۔ تین سالہ مدت اسی سال سے شروع ہوگی۔

صرف یہی نہیں، ہندوستان کو او سی پی ڈبلیو کی 41 رکنی ایگزیکٹو کونسل کا ممبر بھی منتخب کیا گیا ہے، اور یہ مدت دو سال کی ہوگی۔ ہندوستان کو ان دونوں ذمہ داریوں کے لئے اپنی ساکھ، بین الاقوامی برادری میں پیشہ ورانہ طور پر اعلی معیار اور عالمی مسابقتی ماحول میں کام کرنے کے تجربے کی بناء پر منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بین سرکاری تنظیم 1997 میں کیمیائی تخفیف اسلحے کے نام سے تشکیل دی گئی تھی۔ اس کے 193 ملک ممبر ہیں۔ اس تنظیم کو 2013 میں امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بین الاقوامی خبریں

ویسٹ بینک میں اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم میں 240 سے زیادہ فلسطینی زخمی

Published

on

Palestinians

ویسٹ بینک میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جدد وجہد میں کم از کم 245 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

ریڈ کراسینٹ نے یہ اطلاع دی ہے۔ ریڈ کریسینٹ کے مطابق منگل کو ہوئے تصادم میں کچھ لوگ ربر کی گولیوں اور آنسو گیس سے متاثر ہوئے۔ مشرقی یروشلم خطے میں کئی دنوں سے تصادم جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کے مطابق اسرائیل کے ساتھ جدد وجہد میں سات سے 10 مئی کے درمیان 1100 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 915 مشرقی یروشلم اور 200 سے زیادہ فلسطینی ویسٹ بینک میں زخمی ہوئے ہیں۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

کورونا سے اب تک پوری دنیا میں 15.89 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں

Published

on

World Health Organization

پوری دنیا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے درمیان اس انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 15.89 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے، اور تقریبا 33.04 لاکھ افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 15.98 کروڑ 57 ہزار 220 ہوگئی ہے، جبکہ 33 لاکھ 03 ہزار 877 سے زیادہ افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی طاقت کے طور پر سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس تھوڑا سا کم ہوا ہے، اور متاثرہ افراد کی تعداد 3.27 کروڑ 44 ہزار 100 ہوگئی ہے، جبکہ اس وباء کی وجہ سے 5.82 لاکھ سے زیادہ مریض اب تک فوت ہوچکے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3،29،942 نئے معاملے کے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار 517 ہوگئی ہے۔ اس وقت 3،56،082 افراد اس وباء سے صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،90،27،304 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 37،15،221 ہے۔ اس عرصے کے دوران 3،876 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس کے بعد اس وباء سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2،49،992 ہوگئی۔
متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں ایک مرتبہ پھر کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس سے تقریبا 1.52 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4.23 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

کورونا سے 32.93 لاکھ افراد ہلاک

Published

on

Health

پوری دنیا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے وباء کے درمیان متاثرہ افراد کی تعداد 15.83 کروڑ سے زیادہ ہو چکی ہے، اور 32.93 لاکھ سے زیادہ افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 15.83 کروڑ 37 ہزار 422 ہوگئی ہے، جبکہ 32 لاکھ 93 ہزار 153 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

عالمی طاقت کے طور پر سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی میں اضافہ ہو رہا ہے، اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 27 لاکھ 07 ہزار 797 ہو گئی ہے، جبکہ اس وباء سے تقریبا 5. 5.82 لاکھ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3،66،161 کورونا معاملوں کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 26 لاکھ 62 ہزار 575 ہو گئی ہے۔ اس وقت 3،53،818 افراد اس وباء سے صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد کووڈ-19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،86،71،222 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد 37،45،237 ہے۔ اسی عرصے کے دوران 3،754 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس کے بعد اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 116 ہو گئی ہے۔

متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں، اور اب تک اس سے تقریبا 1.52 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4.22 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com