Connect with us
Saturday,26-September-2020

بین الاقوامی خبریں

عراق:آئی ایس لیڈر سمیت تین شدت پسند ہلاک

Published

on

عراق میں صوبہ دیالہ کے مشرقی حصے میں گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ایک رہنما سمیت اس کے تین ساتھیوں کو مار گرایا۔
کاؤنٹر ٹیرر سروس نے ایک بیان میں بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر آپریشن چلاتے ہوئے صوبہ دیالہ کے پہاڑی علاقے حمرین ن میں سیکورٹی فورسز نے فضائی حملے کیے تھے جس میں آئی ایس کا فوجی رہنما محمد سلمان داؤد سمیت اس کے تین ساتھیوں کی موت ہو گئی تھی۔
یہ کارروائی حمرين میں آئی ایس کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر کی جا رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2017 کے آخر میں سیکورٹی فورسز نے پورے ملک میں آئی ایس دہشت گردوں مار بھگانے کے بعد سے عراق میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے. اگرچہ دہشت گرد اکثر سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر چھپ چھپ حملہ کرتے رہتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں

امریکہ میں کورونا کیسز ایک ماہ کے اندر 60لاکھ سے بڑھ کر 70 لاکھ

Published

on

امریکہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد گذشتہ ماہ کے دوران 60 لاکھ سے بڑھ کر 70 ہوگئی۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ 31 اگست کو امریکہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 60 لاکھ تھی جبکہ 25 ستمبر تک یہ تعداد بڑھ کر 7،005،746 ہوگئی۔ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں جان لیوا کوروناوائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 203،240 ہوگئی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

برازیل میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 1.40 لاکھ سے متجاوز

Published

on

جنوبی امریکہ کے ملک برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 729 متاثرہ افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 140،537 ہوگئی ہے۔
برازیل کی وزارت صحت کے مطابق اسی عرصہ کے دوران 31،911 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 4،689،613 ہوگئی ہے۔
برازیل کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ساؤ پولو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز ہے اور اب تک یہاں 964،921 افراد متاثر اور 34،877 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں اب تک 259،488 افراد متاثر اور 18،166 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

نائیجیریا: نامعلوم حملہ آور کے کے ہاتھوں پانچ افراد قتل

Published

on

نائیجیریا کے صوبہ پلوٹیو کے ضلع ویوانگ میں ایک حملہ آور نے عام شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے کم از کم پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نائیجیریا پولیس کے مطابق حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
صوبہ کے پولیس آفیسر ایڈورڈ ایبوکا نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ریاست کے امن عمل کو گہرا جھٹکا لگا ہے۔
انہوں نے کہا ’’ریاست کے امن عمل میں مصروف پولیس ریاستی حکومت اور فوج کے لئے یہ ایک بڑا دھچکا ہے‘‘۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com