Connect with us
Monday,06-July-2020

بین الاقوامی خبریں

روس:اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردہلاک

Published

on

روس میں مغربی سائبیریا کے شہرٹیومین میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔یہ اطلاع تفتیشی کمیٹی نے گزشتہ روز دی۔
تفتیشی کمیٹی نے بیان جاری کر کےبتایا کہ دہشت گرد ٹیومین میں ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے جنہیں سیکورٹی فورسز نے تصادم میں مار گرایا۔ موقع سے ہتھیار اور گولہ بارود کے علاوہ شدت پسندوں کی مذہبی کتابیں بھی برآمد کی گئی ہے جنہیں قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔
کمیٹی کے مطابق تمام حالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ کمیٹی کی علاقائی تفتیشی ٹیم اور قانون نافذ کرنے والے حکام نے جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی کوشش کی بنیاد پر فوجداری مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جنرل (عام

حج کے موقع پر کعبہ کو چھونے پر پابندی ہوگی

Published

on

سعودی قومی مرکز برائے بیماری کی روک تھام اور کنٹرول نے کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہیلتھ پروٹوکول جاری کیا ہے جس کے مطابق حج کے دوران اس سال کعبہ کو چھو نے پر پابندی نافذ ہوگی۔
بنگلہ دیش کی وزارت مذہبی امور نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کے دوران عازمین کے درمیان میٹنگوں اور ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اجتماعی نماز اور کعبہ کے طواف کے دوران ہر عازم حج کے درمیان ڈیڑھ میٹر جسمانی فاصلہ ہوگا۔ سعودی عرب نے جون میں حج میں شامل ہونے والے گھریلو عازمین کی تعداد کو 1000 کے قریب تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
اس کے علاوہ، منی، مزدلفہ اور عرفات میں بھی مقدس حج مقامات تک رسائی حج اجازت کے ساتھ محدود ہوگی۔ حج کا آغاز 19 جولائی سے ہوگا اور 2 اگست تک جاری رہے گا۔ اس مدت کے دوران، حجاج اور منتظمین دونوں کے لئے ہر وقت ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے سعودی عرب کے اس سال حج کو نمایاں طور پر محدود کرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

برطانیہ میں کورونا سے 285،416 افراد متاثر، 44220 اموات

Published

on

برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثر برطانیہ میں اس بیماری سے مزید 22 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 44،220 ہوگئی ہے۔
برطانیہ کے محکمہ صحت اورسوشل کیئر ڈیپارٹمنٹ نے اتوار کے روز بتایا کہ ان اعدادوشمار میں اسپتال، ہوم کیئر اور دیگر دوسری جگہ پر زیر علاج مریض شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح تک ملک میں 285،416 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے اور روزانہ تقریبا 516 نئےکیسز سامنے آرہے ہیں۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی نیشنل ہیلتھ سروس کے 72 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہیلتھ ورکرز کا شکریہ ادا کرنے کے لئے اتوار کو ملک بھر میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے حوصلے بڑھانے کے لئے تالیاں بجانے کی بھی اپیل کی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

یو اے ای میں کورونا سے اب تک 51،540 افراد متاثر

Published

on

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اتوار کے روز عالمی وبا کورونا وائرس کے 683 نئے کیسوں کی تصدیق کے بعد ملک میں کورونا انفیکشن کی تعداد بڑھ کر 51،540 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے متاثرہ افراد کی صحت ٹھیک ہے اور سبھی کا علاج کیا جارہا ہے اور اس دوران 440 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق ملک میں اب تک 40،297 مریض بازیاب ہو چکے ہیں اور مزید دو متاثرین کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 323 ہوگئی ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ تمام خلیجی ممالک میں ں کورونا وائرس کا پہلا کیس سب سے پہلے یو اے ای میں ہی درج کیا گیا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com