Connect with us
Saturday,19-June-2021

بین الاقوامی خبریں

اسرائیل نے حماس کے 1500 اہداف کو نشانہ بنایا : نیتن یاہو

Published

on

Netan yahu

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا کہ ہماری مسلح افواج نے حالیہ دنوں میں غزہ کی پٹی میں 1500 اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جس کی وجہ سے فلسطین کے حماس مہم کے انفر-اسٹرکچر کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔

مسٹر نیتن یاہو نے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں ایک بریفنگ میں کہا، “دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہماری مہم پوری طاقت کے ساتھ جاری ہے۔ ہم حماس کو اس کی جارحیت کی زیادہ قیمت ادا کرنے پر مجبور کریں گے۔ حالیہ دنوں میں، اسرائیلی دفاعی دستوں نے 1500 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔”

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

بین الاقوامی خبریں

سید ابراهیم رئیسی بنے ایران کے نئے صدر

Published

on

Syed-Ibrahim-Raeisi

ایران میں جمعہ کو ہوئے صدارتی انتخاب میں جیت حاصل کرنے کے بعد سید ابراهیم رئیسی نئے صدر منتخب کر لئے گئے ہیں۔ سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ان کے خاص حریف نے سنیچر کو اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

عدلیہ کے سربراہ رئیس کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی حمایت حاصل تھی۔ وہ سبکدوش ہونے والے صدر حسن روحانی کی جگہ لیں گے۔ ایک قدامت پسند لیڈر سمجھے جانے والے مسٹر رئیسی رائے عامہ میں بھی سب سے آگے تھے۔

سنٹرل بینک کے سابق سربراہ عبدالناصر ہمتی نے نتائج کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی مسٹر رئیسی کو مبارکباد دے دی ہے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ 13 ویں صدارتی انتخابات میں 90 فیصد ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے۔ ابتدائی گنتی سے پتہ چلتا ہے کہ 17 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے مسٹر رئیسی کو ووٹ دیئے۔ مسٹر رئیسی نے بدعنوانی اور غربت سے لڑنے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے بارے میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ بات چیت جاری رکھیں گے، حالانکہ انہوں نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے پر زور دیں گے۔

روحانی انتظامیہ کے ذریعہ کئے جانے والے اس معاہدے کا ایران کی معیشت پر مثبت اثر پڑا تھا، لیکن 2018 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے سے دستبرداری اختیار کرنے کے ساتھ ہی پابندیاں عائد کردی تھیں، جس سے ایران میں افراط زر میں اضافہ ہوا، کرنسی میں کمی آئی اور بے روزگاری بھی بہت زیادہ بڑھ گئی۔ ادھر سبکدوش ہونے والے صدر روحانی نے منتخب صدر کی کامیابی کی خواہش کی ہے۔

انہوں نے جمعہ کے صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت پر ایرانی رائے دہندگان کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں دشمنوں اور بدعنوانوں کو مایوسی ہوئی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

روحانی نے ایران کے صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرنے والے امیدوار کو مبارکباد دی

Published

on

Hassan-Rohani

ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ کے روز نام لیے بغیر ملک میں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار کو مبارکباد دی۔ مسٹر روحانی نے کہا ’’عوام کے منتخب لوگوں کو مبارک باد۔ تاہم ابھی اس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے، اس لئے ضابطے کے پیش نظر سرکاری طور پر مبارکباد میں تھوڑی دیر میں پیش کرتا ہوں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے، کہ کس امیدوار کو کتنے ووٹ ملے ہیں۔ میں یہ امید کرتا ہوں کہ 45 دنوں میں صدارتی انتخابات کے فاتح چارج سنبھال لیں گے۔‘‘

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

دنیا میں کورونا کے 17.77 کروڑ سے زیادہ متاثرین، 253.15 کروڑ کو لگی ویکسین

Published

on

Health

پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وباء کا قہر جاری ہے اور اب تک 17.77 ملین سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، اور 38.49 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ دنیا بھر میں 253.15 کروڑ کورونا کی ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے مرکز کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 77 لاکھ 64 ہزار 675 ہو گئی ہے، جبکہ 38 لاکھ 49 ہزار 865 لوگ اس وباء کی وجہ سے اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔

دنیا کی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ سست ہوئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 33516175 ہوگئی ہے، اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے چھ لاکھ ایک ہزار 571 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کورونا متاثرین کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اوراموات کے لحاظ سے تیسرے مقام پر ہے۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 60753 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ، متاثرہ افراد کی عداد 29823546 ہوگئی۔ اس دوران 97743 مریضوں کی شفایابی کے بعد، اس وباء کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 28688390 ہو گئی ہے۔ فعال معاملات 38637 کم ہو کر 760019 پر آگئے ہیں۔ اسی عرصے میں 1647 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 385137 ہو گئی ہے۔

متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسری پوزیشن پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے معاملات بڑھ رہے ہیں اور اب تک 17801462 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 498499 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com