Connect with us
Wednesday,12-May-2021

بین الاقوامی

سی ایس کے سے جڑے جڈیجا، بن سکتے ہیں نائب کپتان

Published

on

Ravinder-Jadeja

آسٹریلیا کے دورے پر زخمی ہونے والے ہندوستان کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجا اپنی آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے کیمپ میں شامل ہوگئے ہیں، جو اس وقت ممبئی میں جاری ہے۔ ٹیم آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل 2021 سیزن کی تیاریاں کر رہی ہے۔

انگوٹھے کی چوٹ سے امید سے پہلے صحتیاب ہونے والے جڈیجا طویل کرکٹ وقفے کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے اس ہر فن مولا کھلاڑی کو جنوری 2021 میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں بائیں انگوٹھے میں شدید فریکچر کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کے بعد سے وہ کرکٹ نہیں کھیل پائے تھے۔ اس کی وجہ سے انہیں انگلینڈ کے خلاف پوری سیریز سے با ہر رہنا پڑا۔

یہاں تک کہ آئی پی ایل میں ان کی موجود گی پر بھی شبہ تھا، لیکن جڈیجا امید سے پہلے چوٹ سے ابھر کر سی ایس کے جڑنے کے لئے ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ جڈ یجا فی الحال جنوبی ممبئی کے ایک ہوٹل میں سات روزہ لازمی قرنطینہ میں ہیں، جس کے بعد وہ ٹیم کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔ جڈیجا نے حال ہی میں بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی تربیت کا آغاز کیا، اور یہاں سے وہ ممبئی روانہ ہوئے۔

سی ایس کے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کاشی وشوناتھن نے ہفتہ کے روز کہا ’’جڈیجا اچھی حالت میں لگ رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ پہلے میچ میں موجود ہوں۔‘‘ وشو ناتھن نے ٹیم کے نائب کپتان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ہم ٹورنامنٹ کے بہت نزدیک آنے پر نائب کپتان کا انتخاب کریں گے۔ سریش رینہ کو ابھی تک دوبارہ نائب کپتان نامزد نہیں کیا گیا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ سنہ 2008 میں آئی پی ایل کے پہلے سیزن سے ہی رینہ سی ایس کے کے نائب کپتان کا کردار ادا کررہے ہیں، لیکن اس بار جڈیجا کو ٹیم کے نائب کپتان کے لئے ممکنہ امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔ رینا گذشتہ سال متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل شروع ہونے سے پہلے ہی ذاتی وجوہات کی بناء پر ہندوستان واپس آئے تھے۔ لیکن آئندہ آئی پی ایل سیزن کے لئے وہ بدھ کے روز ٹیم کیمپ میں شامل ہو گئے ہیں۔ فی الحال وہ کپتان مہندر سنگھ دھونی سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ہی قرنطینہ میں ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کا ابھی ٹیم میں شامل ہونا باقی ہے۔ ٹیم کو تربیت کے لئے برابورن اسٹیڈیم دستیاب کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بین الاقوامی

بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے کشل پریرا سری لنکا کے کپتان مقرر

Published

on

Kashal-Perera

وکٹ کیپر بلے باز کشل پریرا کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لئے سری لنکا کا ون ڈے کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کوشل مینڈیس کو 18 رکنی ٹیم میں نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے 30 سالہ پریرا نے سری لنکا کے لئے 101 ون ڈے،، 22 ٹیسٹ اور 47 ٹی 20 میں نمائندگی کی ہے۔

وہ دیموتھ کرونارتنے سے ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے، جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گزشتہ ون ڈے سیریز میں ٹیم کی کپتانی کی تھی، جس میں سری لنکا صفر۔

Continue Reading

بین الاقوامی

پاکستان نے زمبابوے کو 0-2 سے کلین سویپ کیا

Published

on

Pakistani-Team

نعمان علی (86 رن پر پانچ وکٹیں) اور شاہیں آفردی (52 رن پر پانچ وکٹیں) کی شاندار گیند بازی سے پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے کرکٹ میچ کے چوتھے دن پیر کے روز اننگز اور 147 رن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز کو 0-2 سے کلین سویپ کر لیا۔ پاکستان نے سیریز کے دونوں ٹسٹ اننگ کے فرق سے جیتے۔

پاکستان نے زمبابوے کو پہلی اننگز میں 132 رن پر نمٹا کر میزبان ٹیم کو فالوآن کھیلنے کے لئے مجبور کیا تھا۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز آٹھ وکٹ پر 510 رن بناکر ڈکلیئر کی تھی۔ زمبابوے پہلی اننگز میں 378 رن سے پیچھے ہوگیا تھا اور اسے فالوآن کھیلنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔

زمبابوے نے اپنی دوسری اننگز میں نو وکٹ کے نقصان پر 220 رن بنالئے تھے، اور اس کی دوسری اننگز آج 68ویں اوور میں 231 رن پر سمٹ گئی۔ پاکستان نے پہلا ٹسٹ اننگز اور 116 رن سے جیتا تھا، اور دوسرا ٹسٹ بھی اس نے اننگز کے فرق سے جیتا۔

میچ کے چوتھے روز زمبابوے نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسے پہلی اننگز کے نقصان کو پورا کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار تھے۔ تاہم اس کی آخری جوڑی مجموعی اسکور میں صرف 11 رنز کا اضافہ کر سکی اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

لیوک جونگوے کو شاہین آفریدی نے 37 رن پر آوٹ کر کے اپنا پانچواں وکٹ لیا، اور میزبان ٹیم کی دوسری اننگز 231 رن پر سمیٹ دی۔ بلیسنگ مزربانی 24 گیندوں میں چار رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ جونگوے نے 70 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 37 رن بنائے۔ دوسری اننگز میں نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکام بنائی اور 5، 5 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی پہلی اننگز مین ڈبل سنچری بنانے والے عابد علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ حسن علی کو پلیئر آف دی سیریز کا انعام ملا۔
مختصر اسکور:
پاکستان : پہلی اننگ ۔ آٹھ وکٹ پر 510 رن ۔ اننگز ڈکلیئر
زمبابوے : 132 اور 231 رن

Continue Reading

بین الاقوامی

بی سی سی آئی بقیہ آئی پی ایل کامقام طے کرنے کے تعلق سے جلدی میں نہیں

Published

on

BCCI-&-IPL

ملک میں کورونا وبا سے بگڑتے حالات کے درمیان منسوخ کئے گئے آئی پی ایل 2021 کے بقیہ مقابلوں کے دوبارہ انعقاد کے وقت اور مقام کے تعلق سے کافی اندازے لگائے جا رہے ہیں۔ خبریں یہ ہیں کہ کچھ کاونٹیوں نے آئی پی ایل کے بقیہ 31 میچوں کی میزبانی کے لئے دلچسپی دکھائی ہے، جس سے ٹورنامنٹ کے حقیقی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان کھلبلی مچ گئی ہے۔

آئی پی ایل کے اس سیزن کو مکمل کرنے کے لئے انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) یقیناً ستمبر میں ایک کھڑکی تلاش کر رہا ہے، لیکن وہ انعقاد کا مقام طے کرنے کی جلدی میں نہیں ہے۔ اس میں بھی کوئی دورائے نہیں ہیں، کہ بی سی سی آئی کو آگے چل کر آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کے ساتھ معاہدہ کرنا ہی ہوگا، تاکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تعلق سے دونوں کے درمیان کوئی ٹکراونہ ہو، جو آئی پی ایل اور ٹی-20 عالمی کپ دونوں ٹورنامنٹ کے لئے سب سے اچھا ممکنہ انعقاد کا مقام ہو سکتا ہے۔

آئی پی ایل کے انگلینڈ میں منعقد ہونے کی خبروں کے تعلق سے فی الحال انگلینڈ اینڈویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے حکام نے کوئی مثبت ردعمل نہیں دیا ہے، لیکن انگلینڈ کے ایک کاونٹی کلب ہیمپشائر کے مالک راڈ برانسگرو نے اس پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے اس بارے میں سنا ہے لیکن یقین نہیں کر پا رہا ہوں کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ موجودہ انتظام کے مطابق یہاں آئی پی ایل کی میزبانی کرنا غیر قانونی ہوگا۔ لندن کے میریلبون کرکٹ کلب نے بھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی نے جمعرات کو ورچوئل طریقے سے ایک میٹنگ کے دوران آئی پی ایل کے لئے انگلینڈ ایک ممکنہ مقام ہونے کے بارے میں تو نہیں، لیکن آئی سی سی کیلنڈر پوسٹ 2023 پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com