Connect with us
Sunday,27-September-2020

قومی

جیٹ ایرویز کے چےئرمین نریش گوئل اوران کی اہلیہ انیتا گوئل نےاپنے عہدہ سے استعفی دے دیا

Published

on

Jet-Airways

جیٹ ایرویز کے چےئرمین اوران کی اہلیہ انیتا گوئل نے آج پیر کو مالی مسائل سے دوچاراس اے ئرلائنس کے بورڈ آف ڈائریکٹر سے استعفی دے دیا۔ یہ اطلاع ذرائع نے دی ہے۔ جیٹ ایرویز پرایک ارب ڈالر سے زیادہ کا قرض ہے اور یہ پچھلے کافی عرصے سے مالی مشکلات سے دوچار ہے۔
جیٹ ایرویز پر 26 بینکوں کا آٹھ ہزار کروڑ روپیہ واجب الادا ہے۔ ان بینکوں میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا، الہ آباد بینک، انڈین اوورسیز بینک، بینک آف انڈیا اور کنارا بینک شامل ہیں۔ ایس بی آئی اور پنجاب نیشنل بینک جیٹ ایرویز کو بحران سے نکالنے کے لئے مالی مدد دینے پررضامند ہوگئے ہیں۔
2013 میں ابوظبی کےاتحادایرویز نے جیٹ ایرویز میں 600 ملین امریکی ڈالر کاسرمایہ لگایا تھا اورایرلائنس کے 24 فیصد حصص‘ لندن ہیتھرو میں تین سلاٹ اور جیٹ ایرویز کے فریکوینٹ فلائر پروگرام کا بڑا حصہ خریدلیا تھا۔ اس مالی مدد سے جیٹ کو اپنے کچھ قرض ادا کرنے اور بڑھتی ہوئی گھریلو مسابقت کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بزنس

ڈیزل سستا، پیٹرول کی قیمتیں مستحکم

Published

on

petrol

جمعہ کو مسلسل تیسرے دن ملک میں پٹرول کی قیمتیں مستحکم رہیں، جب کہ دو دن تک مستحکم رہنے کے بعد ڈیزل کی قیمتوں میں چار بڑے میٹرو میں 17 سے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی اس سے قبل سرکاری تیل کمپنیوں نے منگل تک مسلسل چھ روز ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی، جبکہ تین دن بعد پٹرول کی قیمت میں بھی نو پیسے کی کمی کی گئی تھی۔
دنیا میں کورونا وائرس کے وباء کی وجہ سے ابھی تک خام تیل کی طلب میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔
انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے فی لیٹر رہا، جب کہ ڈیزل 18 پیسے سستا ہوکر 71.10 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا اور ڈیزل 20 پیسے کی کمی سے 77.54 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 18 پیسے کی کمی سے 74.62 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر رہی جبکہ ڈیزل 17 پیسے کی کمی سے 76.55 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہا ہے۔

Continue Reading

بزنس

ریلائنس جیو دیہی علاقے میں بھی ووڈا ۔ آئیڈیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون ہوگیا

Published

on

JIO

مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے شہروں کے بعد اب گاؤں میں بھی اپنی پکڑ مضبوط کرلی ہے جمعرات کو ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریلائنس جیو نے ووڈا-آئیڈیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دیہی ہندوستان میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ دیہی علاقوں میں جیو کے صارفین کی تعداد 16.63 ملین سے زیادہ ہوچکی ہے۔
جون میں ریلائنس جیو نے دیہی علاقوں میں 24 لاکھ 45 ہزار سے زیادہ صارفین کو اپنے نیٹ ورک میں شامل کیا۔ اسی عرصہ میں تقریبا 24 لاکھ اور ایئر ٹیل کے 20 لاکھ 68 ہزار دیہی صارفین واوڈا آئیڈیا کو چھوڑ دیا۔ جون کے آخر میں دیہی ہندوستان میں ووڈا۔ آئیڈیا کے صارفین 16.6 ملین اور ایئرٹیل کے تقریبا 15 کروڑ دس لاکھ رہ گئے ہیں۔
یہی نہیں مجموعی صارفین کے معاملوں میں بھی جیو باقی حریفوں سے بہت آگے لگتا ہے۔ جون کے آخر تک 39 کروڑ 72 لاکھ سے زیادہ صارفین جیو نیٹ ورک استعمال کر رہے تھے۔
ریلائنس جیو نے مئی کے مہینے کے مقابلے میں جون میں تقریبا 45 لاکھ نئے صارفین کا اضافہ کیا۔ اس عرصے کے دوران صرف ریلائنس جیو نئے صارفین بنانے میں کامیاب رہا جبکہ دیگر کمپنیوں نے بڑی تعداد میں صارفین کو کھو دیا۔

Continue Reading

بزنس

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

Published

on

petrol

بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ کچھ وقت سے قیمتوں میں نرمی کے پیش نظر گھریلو تیل کمپنیوں نے سنیچر کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 13 پیسے کم ہو کر 81.86 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ کولکتہ اور ممبئی میں بھی اس کی قیمت 13۔13 پیسے کم ہوکر بالترتیب 83.36 روپے اور 88.51 روپے فی لیٹر رہی ۔ چنئی میں پٹرول 11 پیسے سستا ہوا اور 84.85 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ ان چار شہروں میں ڈیزل کی قیمت 12-12 پیسے کم ہوئی ۔ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت دہلی میں 72.93 روپے ، کولکتہ میں 76.43 روپے ، ممبئی میں 79.45 روپے اور چنئی میں 78.26 روپے رہی ۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) مندرجہ ذیل ہے ۔
شہر ———– پٹرول —————– ڈیزل
دہلی ———— 81.86 (13- پیسے) ——- 72.93 (12- پیسے)کولکتہ ——— 83.36 (13- پیسے) ——- 76.43 (12- پیسے)
ممبئی ————- 88.51 (13- پیسے) ——- 79.45 (12- پیسے)
چنئی ———— 84.85 (11- پیسے) ——- 78.26 (12 – پیسے)

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com