Connect with us
Wednesday,30-September-2020

(Monsoon) مانسون

ممبئی میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے کاندیولی ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ

Published

on

ممبئی اور مہاراشٹرا کے دیگر حصوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث پورا شہر تالاب بنا ہوا ہے۔ یہاں تک کہ لوگوں کے گھروں میں پانی بھر گیا ہے۔ اگلے دو دن تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اس کی وجہ سے ممبئی، تھانہ اور شمالی کوکن میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ممبئی میں آج سہ پہر میں تیز جوار آنے کا امکان ہے۔ اسی وقت، کاندیولی کی سمتا نگر ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوائی اڈے اور سٹی شاہراہ ایک طرف سے بند کردی گئی ہے۔ بیک وقت ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا۔

(Monsoon) مانسون

مالیگاؤں میں محض تین گھنٹے کی بارش کے بعد سڑکیں تالاب میں تبدیل

Published

on

(خیال اثر)
آج جمعہ کی نماز کے بعد مالیگاؤں میں محض تین گھنٹے کی بارش کے بعد شہر بھر کی سڑکیں تالاب میں تبدیل ہو گئیں نیز جمعہ کا ہفتہ واری بازار بری طرح متاثر ہوا. تین گھنٹے کی بارش نے جہاں نظام زندگی کے درہم برہم کرکے رکھ دیا وہیں کارپوریشن کی لاپراوہی بھی کھل کر سامنے آگئی. بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کا مبارک دن شہریان کے لئے وبال جان بن گیا کیونکہ پورے شہر کی سڑکیں اور گٹریں غائب ہوگئیں. ہر جانب پانی ہی پانی نظر آیا. سینکڑوں موٹر سائیکل پانی میں پھنس جانے کی وجہ سے بند پڑ گئی جبکہ بے شمار افراد کو گٹروں کے پانی سے گزر کر اپنا راستہ عبور کرنا پڑا. تادم تحریر جگہ جگہ ٹریفک جام ہے. لوگوں میں کارپوریشن کے خلاف زبردست غم و غصہ ہے. بجلی اور عوامی نمائندے عوام کی نظروں سے اوجھل ہیں.

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

فلپائن میں زلزلے کے جھٹکے

Published

on

earthquake

فلپائن میں جمععرات کو زلزلے کے درمیانی شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ بین الاقوامی وقت کے مطابق دو بجکر 25 منٹ پر آئے زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 5.3 درج کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کارٹیس سے 66 کلومیٹر شمال مشرق میں سطح سے 16.96 کلومیٹر گہرائی میں 9.4144 ڈگری شمالی عرض البلد اور 126.779 ڈگری مشرقی طول البلد میں واقع تھا۔
زلزلے سے جان و مال کے نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

سرکاری اور نجی ادارے آج بند رہیں گے، بھاری بارش کے پیش نظر بی ایم سی نے تعطیل کا اعلان کیا

Published

on

برہمومبائی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے ممبئی کی مسلسل بارش کے پیش نظر بدھ کو تمام سرکاری اور نجی اداروں کے لئے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ شہر میں موسلادھار بارش اور اس کی وجہ سے پانی کی کے مسئلہ کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
بی ایم سی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہی گھروں سے باہر چلے جائیں۔ تاہم، ہنگامی خدمات کو آج کے لئے تعطیل کے اعلان سے خارج کردیا گیا ہے۔ ممبئی میں شدید بارش کی وجہ سے زندگی ایک بار پھر متاثر ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز بھی مسلسل بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
ممبئی کے متعدد علاقوں میں سڑکوں پر پانی بھرنے کے باعث گاڑیاں کئی گھنٹوں تک پھنس گئیں۔ بارش کے خراب صورتحال کے باعث لوکل ٹرین اور بس سروس بند کردی گئی ہے۔ گورگاؤں، کنگ سرکل ایریا، گرانٹ روڈ سے چرنی روڈ، لوئر پریل سے پربھادیوی، دادر سے ماتونگہ، ماتونگہ سے ماہیم تک سڑکیں بارش کے پانی سے متاثر ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com