Connect with us
Saturday,26-September-2020

قومی

مدھیہ پردیش کے چیف الیکشن افسرنے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایات دی

Published

on

مدھیہ پردیش کے چیف الیکشن افسر وی ایل کانتا راؤ نے آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر مثالی ضابطہ اخلاق کے سبھی التزامات پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایات دی ہیں۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق مسٹر كانتا راؤ گزشتہ روز یہاں جبل پور، ریوااور شهڈول ڈویژن میں لوک سبھاانتخابات کے سلسلے میں چل رہی تیاریوں کا جائزہ لے رہے تھے۔
كلکٹر میٹنگ روم میں منعقد اس میٹنگ میں ڈپٹی الیکشن اٖفسر سندیپ یادو، آئی جی یوگیش چودھری، آئی جی الیکشن اخراجات اننت کمار سنگھ، ڈی آئی جی نارکوٹکس جی جی پانڈے، جوائنٹ ڈائریکٹر انکم ٹیکس پرشانت کمار مشرا، آبکاری کمشنر رجنیش شریواستو، تینوں ڈویژنوں کے ڈویژنل کمشنر، پولیس آئی جی اورتینوں ڈویژنوں کے ان سبھی 13 اضلاع کے کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ موجود تھے جہاں مدھیہ پردیش میں پہلے مرحلے میں لوک سبھا کے انتخابات ہونے ہیں۔
میٹنگ میں ای وی ایم اوروی وی پیٹ مشینوں کی دستیابی اوراس سلسلے میں عوام میں بیداری لانے کے لئے کئے جارہے کاموں کی معلومات بھی حاصل کی۔
مسٹر کانتا راؤ نے لوک سبھا انتخابات میں اخراجات کے نظرئے سے حساس علاقوں میں نگرانی نظام کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

بزنس

ڈیزل سستا، پیٹرول کی قیمتیں مستحکم

Published

on

petrol

جمعہ کو مسلسل تیسرے دن ملک میں پٹرول کی قیمتیں مستحکم رہیں، جب کہ دو دن تک مستحکم رہنے کے بعد ڈیزل کی قیمتوں میں چار بڑے میٹرو میں 17 سے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی اس سے قبل سرکاری تیل کمپنیوں نے منگل تک مسلسل چھ روز ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی، جبکہ تین دن بعد پٹرول کی قیمت میں بھی نو پیسے کی کمی کی گئی تھی۔
دنیا میں کورونا وائرس کے وباء کی وجہ سے ابھی تک خام تیل کی طلب میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔
انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے فی لیٹر رہا، جب کہ ڈیزل 18 پیسے سستا ہوکر 71.10 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا اور ڈیزل 20 پیسے کی کمی سے 77.54 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 18 پیسے کی کمی سے 74.62 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر رہی جبکہ ڈیزل 17 پیسے کی کمی سے 76.55 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہا ہے۔

Continue Reading

بزنس

ریلائنس جیو دیہی علاقے میں بھی ووڈا ۔ آئیڈیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون ہوگیا

Published

on

JIO

مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے شہروں کے بعد اب گاؤں میں بھی اپنی پکڑ مضبوط کرلی ہے جمعرات کو ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریلائنس جیو نے ووڈا-آئیڈیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دیہی ہندوستان میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ دیہی علاقوں میں جیو کے صارفین کی تعداد 16.63 ملین سے زیادہ ہوچکی ہے۔
جون میں ریلائنس جیو نے دیہی علاقوں میں 24 لاکھ 45 ہزار سے زیادہ صارفین کو اپنے نیٹ ورک میں شامل کیا۔ اسی عرصہ میں تقریبا 24 لاکھ اور ایئر ٹیل کے 20 لاکھ 68 ہزار دیہی صارفین واوڈا آئیڈیا کو چھوڑ دیا۔ جون کے آخر میں دیہی ہندوستان میں ووڈا۔ آئیڈیا کے صارفین 16.6 ملین اور ایئرٹیل کے تقریبا 15 کروڑ دس لاکھ رہ گئے ہیں۔
یہی نہیں مجموعی صارفین کے معاملوں میں بھی جیو باقی حریفوں سے بہت آگے لگتا ہے۔ جون کے آخر تک 39 کروڑ 72 لاکھ سے زیادہ صارفین جیو نیٹ ورک استعمال کر رہے تھے۔
ریلائنس جیو نے مئی کے مہینے کے مقابلے میں جون میں تقریبا 45 لاکھ نئے صارفین کا اضافہ کیا۔ اس عرصے کے دوران صرف ریلائنس جیو نئے صارفین بنانے میں کامیاب رہا جبکہ دیگر کمپنیوں نے بڑی تعداد میں صارفین کو کھو دیا۔

Continue Reading

بزنس

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

Published

on

petrol

بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ کچھ وقت سے قیمتوں میں نرمی کے پیش نظر گھریلو تیل کمپنیوں نے سنیچر کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 13 پیسے کم ہو کر 81.86 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ کولکتہ اور ممبئی میں بھی اس کی قیمت 13۔13 پیسے کم ہوکر بالترتیب 83.36 روپے اور 88.51 روپے فی لیٹر رہی ۔ چنئی میں پٹرول 11 پیسے سستا ہوا اور 84.85 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ ان چار شہروں میں ڈیزل کی قیمت 12-12 پیسے کم ہوئی ۔ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت دہلی میں 72.93 روپے ، کولکتہ میں 76.43 روپے ، ممبئی میں 79.45 روپے اور چنئی میں 78.26 روپے رہی ۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) مندرجہ ذیل ہے ۔
شہر ———– پٹرول —————– ڈیزل
دہلی ———— 81.86 (13- پیسے) ——- 72.93 (12- پیسے)کولکتہ ——— 83.36 (13- پیسے) ——- 76.43 (12- پیسے)
ممبئی ————- 88.51 (13- پیسے) ——- 79.45 (12- پیسے)
چنئی ———— 84.85 (11- پیسے) ——- 78.26 (12 – پیسے)

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com