Connect with us
Wednesday,30-September-2020

بین الاقوامی خبریں

مہندا راجپکسے 9 اگست کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے

Published

on

ڈیموکریٹک سوشلسٹ ریپبلک پارٹی کے رہنما مہندرا راج پکسے 9 اگست کو سری لنکا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ وہ ملک کے نویں وزیر اعظم ہوں گے۔
اٹارنی جنرل سکریٹری ساگرا کیریا واسم نے یہ اعلان ہفتے کے روز کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب کیلانیا راجاماہا ویہارایا میں ہوگی۔ نئی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس 20 اگست کو طلب کیا جائے گا۔
مسٹر راج پکسے کی پارٹی نے 5 اگست کو ہونے والے انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے 225 میں سے 145 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
سری لنکا کے حکمران راج پکسے بھائیوں کو ایوان میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔جس کے ساتھ ہی انہیں آئین میں ترمیم کرنے اور اپنا تسلط بڑھانے کا موقع مل گیا ہے-

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

(جنرل (عام

امیر کویت صباح الاحمد الصباح کا انتقال

Published

on

امیر کویت صباح الاحمد الجابر الصباح کا آج 91 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا، وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور امریکہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔
عرب نیوز اور الجزیرہ نیوز کی رپورٹوں کے مطابق امیر کویت صباح الاحمد الصباح کو جولائی میں علاج کے لیے امریکہ کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گيا تھا، جہاں علاج کے دوران بروز منگل ان کا انتقال ہوگیا۔
سن 1929 میں پیدا ہونے والے شیخ صباح الاحمد الصباح کو جدید کویت کی خارجہ پالیسی کا معمار سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے 1963 سے 2003 تک تقریبا 40 سال تک کویت کے وزير خارجہ کے بطور خدمات انجام دینے کے بعد ملک کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالا تھا۔
اگست 2019 میں انہیں شدید طبی عارضہ لاحق ہوا اور انہیں طویل عرصے تک اسپتال میں زیر علاج رہنا پڑا۔ پھر جولائی 2020 میں انہیں فوری طبی علاج کے لیے امریکہ لے جایا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی تھی۔
امیر کویت کی وفات کے بعد آئین کے مطابق ولی عہد نواف الاحمد الصباح ملک کے نئے امیر ہوں گے۔
امیر کویت کا انتقال ایسے وقت میں ہوا ہے جب کویت عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کا سامنا کررہا ہے، جہاں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کے پار ہوچکی ہے۔ کویتی وزارت صحت کے مطابق 95 ہزار متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں، اور 605 افراد جاں بحق ہوئے ہيں۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

چین ایل اے سی کی من مانی تشریح ہندستان پر نہ تھوپے: و ززارت خارجہ

Published

on

ہندستان نے آج کہا کہ اس نے 1959میں چین کے ذریعہ یکطرفہ طریقہ سے تشریح کردہ نام نہاد اصل کنٹرول لائن(ایل اے سی) کو کبھی قبول نہیں کیا ہے۔ اس لئے چین تمام دو طرفہ معاہدوں اور رضامندیوں پر عمل کرے نیز ایل اے سی کی اپنی من مانی تشریح ہندستان پر جبراً تھوپنے کی کوشش نہ کرے۔
ایک انگریزی روزنامہ کی رپورٹ میں چینی وزارت خارجہ کی طرف سے پہلی بار اصل کنٹرول لائن پراس کا موقف واضح کئے جانے کے بعد ہندستان نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی و زارت خارجہ نے کہاکہ وہ سات نومبر 1959کو چینی وزیراعظم چاو اینلائی کی طرف سے وزیراعظم جواہر لال نہرو کو تحریر کردہ خط میں مجوزہ ایل اے سی پر عمل کرتا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان انور اگ سریواستو نے یہاں کہا کہ ہم نے 29ستمبر کے روزنامہ میں اس بارے میں رپورٹ کو دیکھا ہے۔ ہندستان نے 1959میں یکطرفہ طریقہ سے تشریح کردہ نام نہادایل اے سی کو کبھی قبول نہیں کیا اور ہندستان کا یہ م وقف چین سمیت تمام کو اچھی طرح سے پتہ ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

نائجیریا میں سڑک حادثے میں چار ہلاک، چار زخمی

Published

on

accident

نائیجیریا کے جنوب مشرقی انمبرا صوبے میں پیر کو کئی گاڑیوں کے درمیان ہوئی ٹکر میں چار لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس نے یہ اطلاع دی۔ نائیجیریا کی فیڈرل روڈ سکیورٹی کارپس کے ترجمان کمال موسیٰ نے بتایا کہ انمبرا صوبے کے اوبیسی میں بریک فیل ہونے کی وجہ یہ حادثہ ہوا۔ حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس حادثے کی جانچ کی جارہی ہے۔
واضح ہے کہ نائیجیریا میں سڑکوں کی حالت بےحد خراب ہونے اور سڑک سکیورٹی سے متعلق اصولوں کا صحیح طریقے سے عمل نہ ہونے کی وجہ سے بری تعداد میں سڑک حادثے ہوتے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com