Connect with us
Monday,28-September-2020

بین الاقوامی خبریں

سری لنکا کے پارلیمانی انتخابات میں مہیندا راجپکشے کی زیرقیادت ایس ایل پی پی کی شاندار جیت

Published

on

سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجپکشے کی زیرقیادت سری لنکا پڈوجانا پیرامونا (ایس ایل پی پی) نے پارلیمانی انتخابات میں زبردست فتح حاصل کی۔
ملک میں 225 نشستوں کے لئے ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ایس ایل پی پی نے 145 نشستوں پر جیت درج کرکے دو تہائی اکثریت حاصل کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری انتخابی نتائج کے اعداد و شمار کے مطابق ساجت پریمداسا کی زیرقیادت سماگی جن بلاوگایہ (ایس جے بی) کو 54 نشستیں ملی ہیں، جبکہ تامل سیاسی پارٹی ایٹاک کو 10 سیٹیں ملی ہیں۔
انتخابی نتائج میں یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ سابق وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی (یو این پی) کو ایک بھی نشست نہیں ملی ہے۔ یو این پی ملک کی قدیم ترین سیاسی جماعتوں میں سے ایک ہے۔
نتائج کے مطابق ایس ایل پی پی نے 59.09 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ایس جے بی کو 23.90 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
مسٹر راجپکشے اتوار کے روز وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لے سکتے ہیں، جبکہ آئندہ ہفتے نئی ​​کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ ملک کے آئین کے تحت کابینہ میں 30 وزراء کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
مسٹر راجپکشے نے ٹوئیٹ کرکے ووٹروں کو اس جیت کے لیے مبارکباد دی ہے اور صدر جمہوریہ گوٹابیا راجپکشے پر اور خود پر اعتماد ظاہر کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں

دنیا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 990000 سے متجاوز

Published

on

عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور سنیچر کو اس وائرس سے متاثر ہوکر مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 990000 سے تجاوز کرگئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 990738 مریضوں کی موت ہوچکی ہے وہیں اب تک 3.26 کروڑ مریض متاثر ہوچکے ہیں۔
عالمی سپر پاور تصور کیا جانے والا امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 7065019 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک 204249 لوگوں کی اس سے جان جاچکی ہے۔ 30000 سے زیادہ اموات والے ممالک میں برازیل اور ہندوستان کے علاوہ میکسکو، برطانیہ، اٹلی، پیرو، فرانس اور اسپین شامل ہیں۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

برازیل کے صدر بولسونارو کو کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال سے ملی چھٹی

Published

on

برازیل کے صدر جیئر بولسوناروں کو پِتّے کی پتھری کے کامیاب آپریشن کے بعد سنیچر کو شہر کے البرٹ آئنسٹین اسپتال سے چھٹی مل گئی۔
اسپتال کے میڈیکل ملازمین نے کہا کہ صدر بولسونارو کو جمعہ کی صبح اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور سنیچر کو مقامی موقت کے مطابق دوپہرر ڈیڑھ بجے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق صدر اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد برازیل روانہ ہوگئے، جہاں وہ صدر کی رہائش گاہ پر ویک اینڈ گزاریں گے اور پیر سے اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
اسپتال کی صحت رپورٹ مطابق مسٹر بولسونارو کی صحت کافی بہتر ہے۔ انہیں خون کا رساؤ نہیں ہورہا ہے اور نہ ہی وہ کسی بخار سے متاثر ہیں۔
ستمبر 2018 میں ایک انتخابی مہم کے دوران پیٹ پر چاقو سے حملہ کئے جانے کے بعد سے مسٹر بولسونارو کے اب تک چھ آپریشن ہوچکے ہیں۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

پاکستان: وین میں آگ لگنے سے 13 کی موت

Published

on

پاکستان نے صوبہ سندھ میں سنیچر کی رات ایک وین میں آگ لگنے سے 13 لوگوں کی موت جبکہ سات دیگر زخمی ہوگئے۔
ٹریفک پویس کے ترجمان ٹی حسین نے میڈیا کو بتایا کہ حیدر آباد ضلع سے کراچی کی جانب جارہی وین میں 20 لوگ سوار تھے۔ وین کراچی۔ حیدر آباد شاہراہ پر پلٹ گئی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔
انہوں نے کہا کہ خستہ حال گاڑی کی ٹائی راڈ ٹوٹ جانے کے سبب وہ سڑک پر پلٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔
زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اور ان میں سے زیادہ تر کی حالت نازک ہے۔ وین پوری طورح سے جل کر خاکستر ہوگئی جس کے سبب کچھ دیر کے لئے ٹریفک بھی متاثر رہا۔ بچاؤ دستے کے آنے کے بعد راستہ خالی کرایا گیا جس کے بعد ٹریفک بحال ہوسکا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com