Connect with us
Wednesday,12-May-2021

سیاست

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ماسک کارگر ہتھیار : گہلوت

Published

on

GEHLOT

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے عالمی وباء کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ماسک کو ایک کارگر ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے باقاعدگی سے پہننے سے کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔

مسٹر اشوک گہلوت پیر کی دیر رات وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ریاست میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ ماسک پہنے بغیر کوئی بھی گھر سے باہر نہ نکلے اور سب کو معاشرتی فاصلے کا خیال رکھنا چاہئے۔ انہوں نے پولس افسران کو ہدایت دی کہ سڑک پر کسی بھی شخص کو ماسک کے بغیر نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ ماسک نہیں پہننے پر چالان کرنے کے بعد متعلقہ شخص کو ماسک بھی مہیا کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی رفتار کو کنٹرول کرنے کے لئے ریاستی حکومت گزشتہ دنوں سے مسلسل سخت اقدامات کر رہی ہے۔ ہم ریاست کے لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لئے سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ہمارا مقصد انفیکشن کی چین توڑنا ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ عوامی انتظامیہ کی نظم و نسق سے متعلق دفعات کے سخت پابندی کو نچلی سطح تک یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ جس رفتار سے متاثرین کی تعداد اور آکسیجن اور وینٹیلیٹروں سے لیس بستروں کی ضرورت بڑھ رہی ہے، ہمیں ابھی سے کسی بھی ممکنہ صورتحال کا اندازہ کرنا ہوگا اور اسپتالوں اور کووڈ کیئر سینٹروں میں ان کی دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا۔

وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے بتایا کہ ایک دن میں پورے ملک میں 2 لاکھ 73 ہزار متاثرین سامنے آئے ہیں۔ تمام ریاستوں میں صورتحال سنگین ہے۔ پیر کے روز ریاست میں کورونا کے لگ بھگ 12 ہزار نئے متاثرین درج ہوئے۔ انہوں نے ضلعی کلکٹروں سے کہا کہ وہ مقامی اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں سے زیادہ رقم وصول کرنے جیسی شکایات پر فوری کارروائی کریں۔ نیز، دیگر ریاستوں سے آنے والے لوگوں کے لئے 14 دن تک گھر پر قرنطینہ کو یقینی بنائیں۔

سیاست

ہندوستان متوازن تجارتی نظام کے حق میں ہے : پیوش

Published

on

Piyush

مرکزی وزیر صنعت و تجارت پیوش گویل نے بدھ کے روز کہا کہ ہندوستان تجارت اور سرمایہ کاری کے تحفظ پر ایک متوازن، بلند نظر، وسیع اور باہمی طور پر سود مند معاہدے کے لیے مذاکرہ شروع کرنے کے حق میں ہے۔

مسٹر گویل نے عالمی معاشی اسٹیج کے عالمی تجارت سیشن سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی) ایک متوازن معاہدہ نہیں تھا، کیونکہ اس سے ہندوستان کے کسانوں، چھوٹی صنعتوں-ایم ایس ایم ای، ڈیری صنعت کو نقصان ہوگا اور اس لیے حکومت کے لیے آر سی ای پی میں شامل نہ ہونا ایک سمجھ داری تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان، برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک کے عوام کے لیے معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کے مذاکرات اور امکانات کے لیے تیار ہے۔ ہندوستان، برطانیہ، یورپی یونین، آسٹریلیا، کینیڈا اور امریکہ جیسے ممالک اور ادارے جمہوریت، شفافیت، قانون کی حکمرانی، عدالتوں کی آزادی، سرمایہ کاری کے قواعد، وغیرہ کے معاملے میں یکساں ہیں، نیز ان ممالک کے ساتھ ہندوستانی تجارت متوازن ہے۔

مسٹر گویل نے کہا کہ ہم یقینی طور پر کچھ ممالک کے محدود ایجنڈے کو قبول نہیں کرسکتے کیونکہ تجارتی نظام، سبسڈی نظام اور فائدہ جو ترقی یافتہ دنیا اٹھا رہی ہے‘ اسے ورلڈ ٹریڈ آرگنائیزیشن میں زیادہ سنجیدگی اور زیادہ ایمانداری کے ساتھ حل کیا جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ایجنڈے کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائیزیشن کے حقیقی جذبے سے غیر جانبدار، منصفانہ طور پر تیار کرنا ہوگا۔

کووڈ۔19 کے مسئلے پر مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان آج وباء کی دوسری لہر کا سامنا کر رہا ہے، اور اس لہر کی ہولناکی سنگین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان بلا روک ٹوک اس وباء کا مقابلہ کر رہا ہے۔ حکومت اہم سپلائی کی خریداری، ریاستوں میں آکسیجن کی سپلائی کی تقسیم اور اصل وقت کی نگرانی کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیہم جدد وجہد کے ساتھ، ہم جلد ہی اس عالمی چیلنج سے نمٹ لیں گے اور مضبوط بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان لچیلا عالمی سپلائی چین کا ایک لازمی حصہ بننا چاہتا ہے۔ یہاں تک کہ وباء کی پہلی لہر کے دوران بھی‘ ملک نے اپنے تمام بین الاقوامی وعدوں اور ذمہ داریوں کو پورا کیا۔

Continue Reading

سیاست

یوگی حکومت بڑی آبادی کو کورونا ویکسینیشن سے محروم رکھنا چاہتی ہے : اکھلیش

Published

on

akhilesh

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ اتر پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کورونا ویکسینیشن کے آن لائن اندراج کے بہانے ایک بڑی آبادی کو حفاظتی ٹیکوں سے محروم کرنا چاہتی ہے۔

مسٹر یادو نے بدھ کو کہا کہ بی جے پی حکومت جس نے ڈاٹا کو جوڑ توڑ کر کے ڈبلیو ایچ او کی طرف سے تعریف حاصل کی تھی، بی جے پی کو گنگا میں بہتی لاشوں کی تصاویر پریشان نہیں کرتی ہیں۔

مسٹر یادو نے بدھ کو کہا کہ بی جے پی حکومت نے آن لائن رجسٹریشن پر ہی ویکسینیشن کی سہولیات مہیا کی ہیں۔ غریب، مزدور اور گاؤں کی آبادی ویکسینیشن سے کس طرح فائدہ اٹھا سکے گی۔ حکومت کو یہ بھی بتانا چاہئے، کہ تمام مراکز پر مفت ویکسین کیوں دستیاب نہیں ہے۔ سچ یہ ہے کہ آن لائن کے بہانے ریاست کی بڑی آبادی کو ویکسین سے محروم کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی حکومت تمام لوگوں کو مفت میں ویکسین نہیں لگائے گی تو سماج وادی پارٹی کی حکومت 2022 میں ہر شخص کو یہ سہولت فراہم کرائے گی۔ دنیا میں کوئی بھی ویکسین جو سب سے زیادہ موثر ہوگی، اور جس کا عمل آسان ہے اسے دستیاب کرایا جائے گا۔ سماج وادی حکومت میں ہیلتھ خدمات کارگر ثابت ہوں گی۔ دوا علاج کے بغیر کوئی نہیں رہے گا۔ ہر ایک کے زندہ رہنے کے حق کا پورا احترام کیا جائے گا۔ سماج وادی حکومت میں ہر شہری کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائے گی۔

Continue Reading

جرم

دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

Published

on

fire

اترپردیش کے شہر پریاگراج شہر کے مٹھی گنج میں منگل کو ایک موبائل شاپ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ راجیش گپتا عرف پپو نے مٹھی گنج کے علاقے میں سلکی چوراہے کے قریب رام جانکی مارکیٹ کے نزدیک اپنے گھر میں ایک الیکٹرونک اور موبائل کی دکان کررکھی تھی۔ بدھ کی صبح دکان سے اچانک دھواں اٹھتے دیکھ کر محلے کے لوگوں نے پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ جلد ہی شعلے نکلنا شروع ہوگئے۔ اس دوران پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار جائےواقع پر پہنچ گئے اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایاگیا۔ دکاندار کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی نظر میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ لگتی ہے۔ آگ لگنے سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com