Connect with us
Tuesday,19-January-2021

کھیل

متالی نے راحت فنڈ میں دئے 10 لاکھ

Published

on

ہندستانی خاتون ون ڈے ٹیم کی کپتان متالی راج نے وزیر اعظم کیئر فنڈ اور تلنگانہ وزیراعلی راحت فنڈ میں پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
کورونا سے لڑنے کے لئے ہندستانی مرد کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھلاڑی بھی سامنے آ رہی ہیں اور حکومت کو ہر ممکن مدد دینے کا اعلان کر رہی ہیں۔ اسی سلسلےمیں متالی نے بھی اپنا تعاون دینے کا اعلان کیا ہے۔
متالی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ہم سب کو کورونا سے لڑنے کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ میں اس کے لئے وزیر اعظم کیئر فنڈ میں پانچ لاکھ اور تلنگانہ وزیراعلی راحت فنڈ میں پانچ لاکھ روپے دیتی ہوں۔

قومی

بی سی سی آئی کا ٹیم انڈیا کو پانچ کروڑ روپئے دینے کا اعلان

Published

on

BCCI-&-Indian-Team

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آسٹریلیا میں چار ٹسٹ میچوں کی سیریز دو ایک سے جیتنے والی ٹیم انڈیا کو پانچ کروڑ روپئے کا ٹیم بونس دینے کا اعلان کیا، ہندوستان نے آسٹریلیا کو برسبین کے گابا میدان میں منگل کے روز میدان میں تین وکٹ سے شکست دے کر سیریز دو۔ایک سے جیت لی۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ٹیم انڈیا کو پانچ کروڑ روپئے دینے کا بونس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ کے لئے یہ خاص لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بہترین صلاحیت کے ساتھ جیتنے کا زبردست جذبہ دکھایا۔

Continue Reading

بین الاقوامی

ہندستان نے برسبین میں تاریخ رقم کرتے ہوئے سیریز 1 ۔ 2 سے جیتی

Published

on

India-&-Australia

نوجوان سلامی بلے باز شبمن گل (91)، چیتیشور پجارا (56) اور باصلاحیت وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (ناٹ آؤٹ) کی بہترین بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو برسبن کے گابا میدان میں منگل کے روز کھیلے گئے چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن تین وکٹوں سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کردی۔ ہندوستان نے پہلی مرتبہ برسبین میں ٹیسٹ میچ جیت کر چار میچوں کی سیریز 1۔2 سے جیت لی۔

ہندستان کو اس مقابلے کو جیتنے کے لئے 328 رنوں کا ہدف ملا تھا۔ ٹیم انڈیا نے صبح جب بنا کوئی وکٹ کھوئے چار رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا تو کسی کو توقع نہیں تھی کہ ہندستان چوتھی اننگز میں اتنے مشکل ہدف کو حاصل کرلے گا، لیکن ہندوستانی بلے بازوں نے وہ کرشمہ کر دکھایا جس کا کروڑوں اہل وطن کو انتظار تھا۔ انڈیا نے 97 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 329 رن بنا کر تاریخی فتح درج کرلی۔

Continue Reading

بین الاقوامی

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے ارجنٹینا جونیئر کے ساتھ ڈرا کھیلا

Published

on

India-&-Argentina

ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم اور ارجنٹینا جونیئر خواتین ٹیم کے مابین میچ 2-2 سے ڈرا پر ختم ہوا۔ ہندوستانی ٹیم کی طرف سے شرمیلا دیوی اور دیپ گریس ایکا نے ایک ۔ایک گول کئے۔

ہندوستانی ٹیم نے پہلے کوارٹر سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور آٹھویں اور نویں منٹ میں لگاتار دو پنالٹی کارنر کے موقع ملے۔ تاہم ٹیم اس موقع کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔ ارجنٹینا کو بھی 11ویں منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل ہوا، لیکن گول کیپر سویتا نے گول ہونے سے روک دیا۔

دوسرے کوارٹر کے 22ویں منٹ میں شرمیلا کے شاندار گول نے ٹیم کو ایک۔صفر کی برتری دلادی۔ تاہم ارجنٹینا کی جانب سے پوولا سانتا مرینا نے 28ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ ہندوستان کے لئے، دیپ گریس اکانے 31ویں منٹ میں شاندار گول کیا اور اسکور دو-ایک کر دیا۔

ہندوستان نے تیسرے کوارٹر میں اپنی برتری برقرار رکھی لیکن آخری کوارٹر میں میزبان ٹیم نے پلٹ وار حملہ کیا 48ویں منٹ میں برسابروگیسیر نے گول کر کے ایک مرتبہ پھر اسکور دو۔دو سے برابر کردیا اور 48ویں منٹ میں برسابروگیسر نے گول کر کے ایک مرتبہ پھر اسکور 2-2 سے برابر کر دیا۔

ہندوستانی ٹیم نے آخری لمحات تک برتری حاصل کرنے کی کوشش کی اور 53ویں منٹ میں پنلٹی کارنر ملا لیکن ایک بار پھر ٹیم اس موقع کا فائدہ نہیں اٹھا سکی اور مقررہ وقت تک اسکور 2-2 سے برابری پر رہا۔ ہندوستانی خواتین کی ٹیم 20 جنوری کا اگلا مقابلہ ارجنٹینا جونیئر خواتین ٹیم سے ہوگا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com