Connect with us
Tuesday,04-August-2020

قومی خبریں

وزیر پرکاش جاوڈیکر:ایک چوتھائی حصہ آرٹ اور ثقافت پر خرچ کرنے کی اپیل

Published

on

نئی دہلی، 5جنوری( یو این آئی)فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے لوگوں سے اپنی آمدنی کا ایک چوتھائی حصہ آرٹ اور ثقافت پر خرچ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کتابوں میں ایک خوشبو ہوتی ، اس کو پڑھ کر لطف آتا ہے اور اس سے زندگی خوشگوار ہوتی ہے۔
مسٹر جاوڈیکر نے آج یہاں پرگتی میدان میں 27 ویں عالمی کتاب میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی دیکھنے اور اخبارات پڑھنے کے باوجود کتابوں کے مطالعہ کی چاہت ختم نہیں ہوتی اور کتابوں سے نہ صرف نئے نئے نظریات اور خیالات سے آگاہی ہوتی ہے بلکہ اس سے زندگی مکمل ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کتابوں کی دنیا ہی الگ ہوتی ہے۔ کتابوں میں ایک خوشبو ہوتی ، اس کو پڑھ کر لطف آتا ہے۔ اس سے نئی جہت ملتی ہے اور نئے خیالات بھی ملتے ہیں۔ ابتدا میں ایسا لگا کہ ٹی وی آنے کے بعد لوگ کتابوں کو بھول جائیں گے لیکن لوگ اسے نہیں بھولے ۔ کتابوں کی مانگ بڑھتی رہی۔ کنڈل کے بعد آڈیو بکس بھی آئے لیکن کتابوں کی چاہت کم نہیں ہوئی ۔ ہم کتابویں کے بغیر رہ نہیں سکتے ۔ ملک میں کتابوں کی مانگ کم نہیں ہوئی بلکہ روز بروزبڑھتی ہی جا رہی ہے۔
جاری ۔

جرم

سدارمیا بھی کرونا سے متاثر، داخل اسپتال

Published

on

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسدارمیا کے بھی کوروناسے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مسٹر سدارمیا نے منگل کو ٹویٹرپراپنی کورونا پازیٹو کے بارے میں اطلاع دی۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا’’میں کورونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہوں اورڈاکٹر کے مشورے پراسپتال میں داخل ہوگیا ہوں۔ مجھ سے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنا کورونا ٹسٹ کروائیں اور خود کو قرنطینہ کرلیں۔‘‘
کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا اور ان کی صاحبزادی اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے رکن پارلیمنٹ کارتی چدم برم بھی کورونا کا شکار ہیں۔

Continue Reading

جرم

ملک میں کورونا وائرس کے 52 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

Published

on

ملک میں کورونا وائرس کے حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18.5 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 803 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
منگل کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں52050 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد مجموعی تعداد بڑھ کر 1855746 ہوگئی۔راحت کی بات یہ ہے کہ اس عرصے کے دوران 44،306 افرادکورونا سے شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی کل تعداد 12،30،510 ہوگئی ہے۔ زیادہ تر ریاستوں میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال کیسز میں صرف 6،941 عدد کا اضافہ ہوا ہے ، جس کی وجہ سے ان کی تعداد 5،86،298 ہوگئی ہے۔ اسی دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38،938 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثر مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1519 تک کمی آئی ہے ، جس سے ایکٹیوکیسز 1،47،324 رہ گئے اور 266 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 15،842 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 10،221 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 2،87،030 ہوگئی۔ ملک میں اب تک سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔

Continue Reading

سیاست

رکشان بندھن پر لتا منگیشکر کا پیغام حوصلہ افزائی کرنے والا: مودی

Published

on

وزیراعظم نریندرمودی نے بھائی بہن کے مقدس رشتے کی علامت رکشا بندھن پر آواز کی ملکہ لتامنگیشکر کے جذباتی پیغام کو حوصلہ افزائی اور توانائی دینے والا قرار دیتے ہوئے بھگوان سے ان کی صحت مند طویل عمر کی خواہش کی ہے۔
آواز کی ملکہ نے رکشا بندھن کے موقع پر پیر کو مسٹر مودی کو بھیجے پیغام میں کہا کہ ’نمسکار، عزت ماب وزیراعظم نریندر بھائی، آپ کے لئے
میری یہ راکھی‘۔
مسٹر مودی نے اس کے جواب میں ٹوئٹ کرکے لکھا کہ لتا دیدی، رکشابندھن کے اس مقدس موقع پر آپ کا یہ جذباتی پیغام حوصلہ بڑھانے والا اور توانائی دینے والا ہے۔ کروڑوں ماوں بہنوں کے آشیرواد سے ہمارا ملک نئی بلندیوں کو چھوئے گا اور نئی نئی کامیابیاں حاصل کرے گا۔ آپ صحت مند رہیں اور لمبی زندگی ہو، بھگوان سے میری یہی پرارتھنا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com