Connect with us
Tuesday,04-August-2020

سیاست

مودی نے نوجوانوں کو دیسی ایپ بنانے کے لئے چیلنج پیش کیا

Published

on

چین کے ساتھ سرحد پر جاری تناؤ اور چین کے 59 موبائل ایپ پر پابندی لگائے جانے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے نوجوانوں اور اسٹارٹ اپ کمپنیوں سے دیسی موبائل ایپ بنانے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر مودی نے آج یہاں ’’خودکفیل ہندوستان ایپ انوویشن چیلنج‘ کی ابتدا کرنے کے بعد ٹوئٹ کیا کہ ’’یہ چیلنج آپ کے لئے ہے، اگر آپ کے پاس ایسی پیداوار ہے یا آپ کو ایسالگتا ہے کہ آپ کے پاس اس طرح کے پیداوار کو بنانے کے لئے ویژن اور صلاحیت ہے تو میں ٹکنالوجی سے جڑے اپنے سبھی دوستوں سے اس میں شرکت کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ آج ٹکنالوجی اور اسٹارٹ اپ سے جڑے لوگوں میں عالمی سطح کے میڈ ان انڈیا ایپ بنانے کے سلسلے میں بہت زیادہ جوش ہے۔ ان کے خیالات اور پیداوار کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت نے خودکفیل ہندوستان ایپ انوویشن چیلنج پیش کیا ہے۔
واضح رہے کہ سرحد پر چین کے ساتھ جاری تناؤ کے دوران ہندوستان نے چین کے 59 موبائل ایپ پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ چیلنج ان ایپ کا متبادل پیش کرنے کے لئے شروع کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں

برازیل میں کورونا سے تقریباً 95،000 ہلاکتیں

Published

on

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 561 اموات ہوئیں ، جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 94،665 ہوگئی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ برازیل میں کورونا کے 16،641 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2،750،318 ہوگئی ہے۔
برازیل لاطینی امریکی ممالک میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ اس ملک میں امریکہ کے بعد کورونا کے سب سے زیادہ متاثرین ہیں۔ ساؤ پولو برازیل کا سب سے زیادہ متاثر شہر ہے جس میں 560،000 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 23،365 ہلاکتیں ۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

بولیویا کے وزیر توانائی کوروناسے متاثر

Published

on

بولیویا کے وزیر توانائی الوارو روڈریگو گزمن کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ’’گزشتہ چار ماہ سے کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن وائریئرز کی حیثیت سے لڑنے کے بعدآج میری کورونا ٹسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ میں قرنطینہ میں کام جاری رکوں گا۔‘‘
وزیر توانائی نے ایک بیان میں کہا کہ مسٹر گزمن کی حالت مستحکم ہے۔

Continue Reading

جرم

ناسک میں کورونا معاملات 16 ہزار سے متجاوز

Published

on

ناسک میں پیر کے روز کورونا کے 1،018 نئے معاملات درج ہوئے ہیں جس سے ضلع میں کووڈ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 16،603 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 6،724 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 5،706 نمونے منفی اور 1،018 مثبت آئے ہیں۔
ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ناسک میں 876 نئے کیس ناسک شہر سے آئے ہیں جبکہ 120 معاملات ناسک دیہی علاقوں سے اور 22 مالیگاؤں سے درج ہوئے ہیں۔
ناسک میں 11 افراد کورونا سے فوت ہوئے ہیں جس میں ناسک شہر اور ناسک دیہی علاقوں کے پانچ ۔پانچ، اور مالیگاؤں سے ایک کی موت ہوئی ہے۔ یہاں 16،603 متاثرہ مریضوں میں سے 522 کی موت ہوچکی ہے جبکہ 11،781 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com