Connect with us
Saturday,27-February-2021

سیاست

کس کس سرمایہ دار کےمودی حکومت نے قرض معاف کیے : کانگریس

Published

on

کانگریس نے مودی حکومت سے اپنے ان قریبی سرمایہ داروں کے ناموں کا انکشاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے جن کے 5.5 لاکھ کروڑ روپیے کے قرض گذشتہ پانچ برسوں میں معاف کیے گئے ہیں۔
کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت نے سنہ 2014 سے 2019 کے درمیان چند سرمایہ داروں کے 5.5 لاکھ کروڑ روپیے کے قرض معاف کیے ہیں۔ ان میں سے 1.56 لاکھ کروڑ روپیے کے قرض گذشتہ ایک سال میں معاف کیے گئے۔ یہ سرمایہ داروں کے ساتھ سانٹھ گانٹھ کی یہ سب سے گھٹیا مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ 10 برسوں میں سرمایہ داروں کے 7 لاکھ کروڑ روپیے کے قرض معاف کیے گئے ہیں جن میں سے 80 فیصد قرض تنہا مودی حکومت نے گذشتہ پانچ برسوں میں معاف کیا ہے۔ حکومت نے اس طرح ہر سال اوسطاً ایک لاکھ کروڑ روپیے سے زیادہ کا قرض معاف کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کسانوں کے لیے مودی حکومت کے پاس پیسے کی کمی ہے جبکہ سرمایہ داروں کے لیے وہ لوٹ مچارہی ہے۔
کانگریس نے کہا کہ اس سے متعصب اور جانبدارانہ رویے کا پتہ چلتا ہے کہ کسانوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے اور سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت ان سرمایہ داروں کے ناموں کا انکشاف کرے جن کے قرض معاف کیے گئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خصوصی

مہاراشٹرا میں تیزی سے بڑے کورونا کے فعال کیسز

Published

on

coronapositive

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں سب سے زائد 3،349 فعال کیسز بڑھے ہیں، جبکہ اس وباء سے سب سے زیادہ متاثر کیرالہ میں ان کیسز میں 485 کی کمی واقع ہوئی ہے۔ملک کی 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب 113 افراد لقمہ کی موت ہوگئی، ان میں سے زائد 48 افراد کی موت مہاراشٹرا میں ہوئی ہے۔ فی الحال مہاراشٹر میں 68،810 اور کیرالہ میں 51،679 فعال کیسز ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12،771 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک ایک کروڑ سات لاکھ 63 ہزار 451 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ فعال کیسز 3604 بڑھ کر 1.59 لاکھ ہوگئے ہیں۔ اس دوران اس وباء سے 113 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 938 ہوگئی ہے۔

ملک میں صحتیابی کی شرح کم ہو کر 97.14 رہ گئی اور فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.44 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ شرح اموات اب بھی 1.42 فیصد ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 825 ہوگئی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

سعودی وزارت خارجہ نے جمال خاشقجی قتل پر امریکی انٹیلیجنس کی رپورٹ کو مسترد کردیا

Published

on

Saudi-Arabia

صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر امریکی انٹیلیجنس کی رپورٹ پر سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ منفی اور غلط ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان کے ذریعہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر جاری کی گئی امریکی انٹیلیجنس رپورٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ غلط معلومات پر مبنی اس رپورٹ کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔

سعودی وزارتِ خارجہ کا مذکورہ بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دیرپا امریکہ سعودی تعلقات فروغ پاتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات پر مبنی انٹیلیجنس رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

اس امریکی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی اعلیٰ شخصیت نے اس آپریشن کی منظوری دی جس کا انجام خاشقجی کے قتل پر ہوا۔

میڈیا کے مطابق جمال خاشقجی کو 2018 میں استنبول کے سعودی عرب کے قونصل خانہ میں قتل کیا گیا تھا۔

Continue Reading

سیاست

اورنگ آباد کے مختلف علاقوں میں چار خودکشی کے واقعات

Published

on

murder

اورنگ آباد:(نامہ نگار )
آج شہر اورنگ آباد کے مختلف علاقوں میں ۴افراد نے خود کشی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شیواجی آسارام کوتھمیرے عمر ۶۰ سال ساکن سینھ گڑھ کالونی پرفل ہائوسنگ سوسائٹی سڈکو این ۔۶ نے صبح ساڑھے ۸ بجے گھر میں پھانسی لے لی ۔آسارام ایچ ایم ٹی کمپنی میں کئی سالوں سے واچ مین کی نوکری کرتے تھے۔ لیکن کسی وجہ سے وہ مستقل پریشان رہنے کی وجہ سے آج انھوں نے آخری قد م اٹھالیا اور خود کشی کرلی ۔ اس طرح کی اطلاع ان کے پڑوسی نے دی تھی۔ دوسری خودکشی چکل تھانہ ایم آئی ڈی سی علاقہ کی بند پڑی مورے اسپورٹس کمپنی کے ملازم بھائو صاحب متکر عمر ۳۲ سال ساکن نارے گائوں نے نامعلوم وجہ پر خودکشی کرلی۔ جبکہ تیسراخودکشی کا واقعہ مکند واڑی علاقے میں رہنے والے تری بھون عمر ۳۰ سال نے دوپہر۴ بجے پنکھے سے لٹک کرجان لے لی۔جبکہ چوتھی آخری خودکشی میوری مساڑ نامی لڑکی جسکی عمر۲۰ سال ساکن نسرگ کالونی پیٹھے نگرکی اس نے اپنی اوڑھنی سے پھانسی لے کر خود کشی کرلی۔مزید تحقیقات جاری ہے

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com