Connect with us
Tuesday,20-April-2021

قومی خبریں

مودی کواعلی شہری اعزاز’ آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسٹل‘ سے نوازے گا : روس

Published

on

روس وزیراعظم نریندرمودی کو اپنے ملک کے اعلی شہری اعزاز ’ آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسٹل‘ سے نوازے گا۔
ہندوستان میں روس کے سفارتخانہ نے جمعہ کو ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی ۔ سفارتخانہ نے کہا،’’ 12اپریل کو مسٹر مودی کو ملک کے اعلی شہری اعزاز آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسٹل دینے کا اعلان کیا گیاہے ۔”
مسٹر مودی کو یہ اعزاز دونوں ملکوں کےرشتوں کو اور مضبوط اور خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو قوت بخشنے میں انکے نمایاں تعاون کے اعتراف میں دیاجائیگا ۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے بھی کچھ دن قبل ملک کےاعلی اعزاز ’زائدمیڈل ‘ سے نوازنے کا اعلان کیاتھا۔

سیاست

راہل گاندھی کورونا سے متاثر

Published

on

rahul

کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

مسٹر گاندھی نے ٹوئٹر پر کہا کہ معمولی علامات کے بعد میں کووڈ۔19 سے متاثر پایا گیا ہوں۔ وہ تمام لوگ ہو حال میں میرے رابطہ میں آئے ہیں، برائے مہربانی تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔

Continue Reading

سیاست

مودی ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے

Published

on

modi

وزیراعظم نریندر مودی منگل کی شام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ٹیکہ بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

وزارت صحت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران مسٹر مودی کے کووڈ۔19 ٹیکہ کی صلاحیت کو بڑھانے پر بات چیت کی امید ہے۔

افسر نے کہاکہ پیر کو حکومت نے یکم مئی سے ٹیکہ کاری کے تیسرے مرحلہ میں 18 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو بھی ٹیکہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ٹیکہ کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔ کئی ریاستوں نے ویکسین کی کمی کا الزام لگایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ٹیکہ کی کمی کی وجہ سے کئی مرکز حکومت کے اس دعوے کے باوجود بند کر دیئے گئے کہ ملک میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔

کوو شیلڈ اور کو ویکسین کے بعد حکومت نے ہنگامی حالات میں روس کی اسپوتنک۔وی تیسرے کووڈ۔19 ویکسین ’گم کووڈ ویک‘ کا ٹیکہ لگانے کو منظوری دے دی ہے۔ ڈرگس کنٹرولر جنرل انڈیا (ڈی سی جی آئی) کی موضوعاتی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر ٹیکہ کے ہنگامی استعمال کے لئے اجازت دی گئی ہے۔

مسٹر مودی کی کل ڈاکٹروں اور فارما کمپنیوں کے بعد ان گروپوں کے ساتھ یہ تیسری بات چیت ہوگی۔ انہوں نے 16 اپریل کو ملک میں آکسیجن کی دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔
خیال رہے کہ ملک میں اب تک 12.72 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو کورونا وائرس کا ٹیکہ لگ چکا ہے۔

Continue Reading

سیاست

بی جے پی کے لیڈروں نے سرکاری زمیںوں اور بنگلوں پر قبضہ کیا ہے : ہرش دیو سنگھ

Published

on

Harsh Dev Singh

جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے چیئر مین ہرش دیو سنگھ نے بی جے پی لیڈروں پر رشوت خوروں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں کرپشن نے تمام حدوں کو پار کیا ہے، لیکن کوئی سننے والا ہی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں نے سرکاری زمینوں اور بنگلوں پر قبضہ کیا ہے، لیکن ان سے کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں میڈیا کے ساتھ کیا۔

انہوں نے کہا: ’جموں وکشمیر میں کریشن نے تمام حدوں کو پار کیا ہے لیکن کوئی سننے والا اور پوچھنے والا ہی نہیں ہے۔ مختلف محکموں کے پیسے کو لوٹا جا رہا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ نشاندہی کرنے کے باوجود بھی رشوت خوروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔
موصوف چیئرمین نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر اور کارکن جس طریقے سے سرکاری خزانے کو لوٹ رہے ہیں، وہ باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں نے سرکاری زمینوں اور بنگلوں پر بھی قبضہ کیا ہے اور ان کی حفاظت کے لئے جو پی ایس اوز تعینات کئے گئے ہیں ان سے گھریلو کام کر ایا جا رہا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com