Connect with us
Saturday,08-August-2020

کھیل

موہن بگان نے کورونا سے لڑنے کے لئے دئے 20 لاکھ روپے

Published

on

آئی لیگ چمپئن بن چکے موہن بگان کلب نے کوروناکی وبا سے لڑنے کے لئے مغربی بنگال ریاست کے ہنگامی امداد فنڈ میں 20 لاکھ روپے دیئے ہیں۔
کلب کے ایک اہلکار نے ٹوئٹر کے ذریعے کہاکہ وزیر اعلی ممتا بنرجی کی کال پر کلب نے ریاستی حکومت کو اپنی طرف سے کچھ مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں 27 مارچ کو کوروناکے پانچ مثبت معاملے رپورٹ کئے گئے تھے جس سے ریاست میں کورونامتاثرہ لوگوں کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے۔

کھیل

”میرے بیٹے کیلئے میں مثالی شخصیت“:ثانیہ مرزا

Published

on

sania mirza

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ ان کے بیٹے کے لئے مثالی شخصیت ہیں۔انہوں نے اس سلسلہ میں گذشتہ روز کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ ہر نسل کیلئے ان کی کئی مثالی شخصیات ہوتی ہیں۔ جس طرح ان کے والد کے لئے فٹ بال کے مشہور کھلاڑی پلے مثالی شخصیت ہیں،ان کے لئے فٹ بال کے کھلاڑی میراڈونا مثالی شخصیت ہیں جبکہ ان کے فرزند کے لئے وہ خود(ثانیہ مرزا)مثالی شخصیت ہیں۔واضح رہے کہ حیدرآبادی ٹینس اسٹارٹوئیٹر پر سرگرم رہتی ہیں اور وہ مختلف مواقع پر ٹوئیٹس بھی کرتی ہیں۔

Continue Reading

کھیل

متالی نے راحت فنڈ میں دئے 10 لاکھ

Published

on

ہندستانی خاتون ون ڈے ٹیم کی کپتان متالی راج نے وزیر اعظم کیئر فنڈ اور تلنگانہ وزیراعلی راحت فنڈ میں پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
کورونا سے لڑنے کے لئے ہندستانی مرد کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھلاڑی بھی سامنے آ رہی ہیں اور حکومت کو ہر ممکن مدد دینے کا اعلان کر رہی ہیں۔ اسی سلسلےمیں متالی نے بھی اپنا تعاون دینے کا اعلان کیا ہے۔
متالی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ہم سب کو کورونا سے لڑنے کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ میں اس کے لئے وزیر اعظم کیئر فنڈ میں پانچ لاکھ اور تلنگانہ وزیراعلی راحت فنڈ میں پانچ لاکھ روپے دیتی ہوں۔

Continue Reading

کھیل

ہندستانی فٹبال کھلاڑیوں کی جزنب سے مدد

Published

on

ہندوستانی فٹبال کھلاڑیوں نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے اور اپنی طرف سے مدد دی ہے۔
دفاعی کھلاڑی پریتم كونٹل نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی راحت فنڈ میں 50 ہزار روپے دیئے ہیں جبکہ مڈفیلڈر پرنئے هلدر بیركپور منگل پانڈے فٹ بال کوچنگ کیمپ میں اور بیركپور ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں بنیادی سہولت سے محروم بچوں کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔هلدر نے اس کے علاوہ وزیر اعلی راحت فنڈ میں 20 ہزار روپے بھی دیئے ہیں۔
هلدر کلب ساتھی پربير داس نے 50 ہزار روپے کی مدد کا کردار ادا کیا ہے جبکہ گول کیپر ارندم گھوش نے وزیر اعلی راحت فنڈ میں 25 ہزار روپے دیئے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com