Connect with us
Tuesday,29-September-2020

بزنس

2022 تک ہندوستان میں ہوگی ایک کروڑ کی ایم بی سے زائد ڈاٹا کھپت

Published

on

ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کمپنیوں کے درمیان مسابقت کے سبب وجہ ڈیٹا ٹیرف میں آئی گراوٹ اور دراز علاقوں میں اسمارٹ فون کی رسائی بڑھنے سے ملک میں ڈیٹا کھپت میں تقریبا 73 فیصد کا سالانہ اضافہ ہو رہا ہے اور سال 2022 تک اس کا بڑھ کر ایک کروڑ نو لاکھ 65 ہزار 879 ایم بی تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔ سال 2017 میں ملک کا ڈیٹا کھپت 71 لاکھ چھ ہزار 710 ایم بی رہا تھا۔
صنعتی تنظیم اے ایس ایس او سی ایچ اے ایم اور مارکیٹوں کا مطالعہ کرنے والی ایجنسی پی ڈبلیوسی کی مشترکہ تحقیق کے مطابق سال 2017 میں ملک میں 40 فیصد فون اسمارٹ فون تھے۔ اسمارٹ فون کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ویڈیو آن ڈیمانڈ کاروبار کو سب سے زیادہ فائدہ ہو گا جس سے ڈیٹا کھپت بڑھے گی۔ملک میں انٹرنٹ صارفین بڑی تیزی سے ڈیٹا کا استعمال کر رہے ہیں ۔ سال 2013 تک ملک کے موبائل صارفین اوسطا كا لنگ خدمات کے لئے زیادہ خرچ کرتے تھے لیکن اب موبائل بل کا زیادہ تر حصہ ڈیٹا کا ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2013 میں وائس کالنگ خدمات پر اوسطا ماہانہ خرچ 214 روپے اور ڈاٹا پر خرچ 173 روپے تھا ۔سال 2016 میں وائس کالنگ پر خرچ کم ہو کر 124 روپے ہو گیا اور
ٖڈاٹا پر خرچ بڑ ھ کر 225 فی ماہ ہو گیا ۔نوکیا موبائل براڈبینک انڈیکس 2018 کے مطابق کل ڈاٹا خر چ میں ویڈیو اسٹریمنگ کی حصہ داری 65 سے 75 فیصد تک ہے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بزنس

زہرا سہگل کے اعزاز میں گوگل کا ڈوڈل

Published

on

گوگل نے ہندوستانی سنیما کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر زہرا سہگل کے اعزاز میں منگل کو ڈوڈل بنا کر انہیں یاد کیا۔
زہرا سہگل 27 اپریل 1912 کو اترپردیش کے سہارن پورمیں پیدا ہوئیں۔ جب وہ 20 سال کی تھیں توانہوں نے جرمنی کے ایک مشہور اسکول میں بیلے ڈانس سیکھا۔ بعد میں انہوں نے ہندوستانی کلاسیکل ڈانس لیجنڈ ادے شنکر کے ساتھ بین الاقوامی دورے کئے۔
1962 میں زہرا سہگل لندن چلی گئیں اور برطانیہ میں کئی ٹیلی ویژن سیریلز میں کام کیا۔ زہرا سہگل نے ہندی سمیت کئی زبانوں کی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے ۔
زہرا سہگل بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت قائم کرنے والے ملک کے اولین فنکاروں میں سے ایک تھیں۔
انہیں 1998 میں پدم شری ، 2001 میں کالیداس سمان ، 2004 میں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ اور 2010 میں پدم وبھوشن سمیت متعدد ایوارڈز ملے۔

Continue Reading

بزنس

ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف جاری

Published

on

petrol

منگل کو ملک میں مسلسل پانچویں دن ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔
ملک کے چار بڑے میٹرو میں آج ڈیزل کی قیمت میں 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جبکہ پٹرول کی قیمتیں مسلسل ساتویں روز بھی مستحکم رہیں۔
ستمبرمیں ڈیزل 2.94 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وجہ سے خام تیل کی طلب میں ابھی تک اضافہ نہیں ہوا ہے۔ تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ملک کی سرخیل کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے فی لیٹر رہا، جب کہ ڈیزل آٹھ پیسے سستا ہوکر 70.63 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل آٹھ پیسے کی کمی سے 77.04 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ کولکاتہ میں پٹرول 82.59 روپے فی لیٹر پربرقرار ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت آٹھ پیسے کی کمی سے 74.15 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر رہی، جبکہ ڈیزل آٹھ پیسے سستا ہوکر 76.10 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
آئی او سی ایل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک کے چار بڑے میٹرو میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے:
میٹرو ڈیزل پٹرول
دہلی 70.63 81.06
ممبئی 77.04 87.74
کولکتہ 74.15 82.59
چنئی 76.10 84.14

Continue Reading

بزنس

سینسیکس میں 593پوائنٹ اور نفٹی میں 177پوائنٹس کا اضافہ

Published

on

غیرملکی بازاروں سے ملے مضبوط اشاروں سے پرجوش سرمایہ کاروں کے بی ایس ای کے تمام گروپوں میں جم کر سرمایہ کاری کرنے سے گھریلو شیئر بازار پیر کو مسلسل دوسرے دن ہر ے نشان میں بند ہوئے۔
بی ایس ای کا 30شیئرو ں والا انڈیکس سینسیکس آج 592.97پوائنٹ یعنی 1.59فیصد اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی 177.30پوائنٹ یعنی 1.60فیصد کی سبقت کے ساتھ 11,227.55پوائنٹ پر بندا ہوا۔
سینسیکس 367.59پوائنٹ کی سبقت کے ساتھ 37,756.25پوائنٹ پر کھلا اور بینکنگ، آٹو اور پی ایس یو شعبہ کی کمپنیوں میں ہوئی زبردست خرید کی بدولت 38,035.87پوائنٹ دن کی اونچی سطح پر پہنچا۔ یہ کاروبار کے دوران 37,544,05پوائنٹ کی دن کی نچلی سطح سے ہوتا ہوا آخر میں گزشتہ روز کی بہ نسبت 1.59کی سبقت کے ساتھ 37,981.63پوائنٹ پر بند ہوا۔ سینسیکس کی 30میں سے 27 کمپنیاں آج تیزی میں رہیں جبکہ ہندستان یونی لیور، انفوسس اور نیسلے انڈیا کے شیئروں میں گراوٹ رہی۔ انڈ س انڈ بینک، بجاج فائنانس اور ایکسس بینک کے شیئروں میں سب سے زیادہ تیزی درج کی گئی۔
نفٹی کا گراف سینسیکس کی طرح رہا اور90.60پوائنٹ کی مضبوطی کے ساتھ 11,140.85پوائنٹ پر کھلاج اور 11,239.35پوائنٹ دن کی اونچی سطح اور 11,099.85پوائنٹ دن کی نچلی سطح سے ہوتا ہوا گزشتہ روز کے مقابلہ میں 1.60فیصد کی سبقت کے ساتھ 11,227.55پوائنٹ پر بند ہوا۔ نفٹی کی پچاس میں سے 46کمپنیاں تیزی میں اور چار گراوٹ میں رہیں۔ انڈس انڈ بینک، بجاج فائنانس اور ایکسس بینک نفٹی کی آج سب سے زیادہ کماو کمپنیاں ثابت ہوئیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com