فلپائن نے ہندوستان کے بائوٹیک کورونا وائرس کوویکسین ٹیکے کو ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی ہے ملک کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے یہ معلومات دی ہے۔ ایف ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل رولینڈو اینریک ڈومنگو منگل کو منیلا میں ریپلر نیوز سروس کے ذریعہ اس ویکسین کو ہنگامی استعمال میں شروع کرنے کی تصدیق کی ہے فلپائن، پلاؤ اور مائیکرونیشیا میں ہندوستان کے سفیر شمبھو کمارن نے ٹویٹر پر اس منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن اقدام ہے۔
مسٹر کمارن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ای یو اے نے کوویکسین کو منظوری دے دی ہے۔ ہندوستان بائیوٹیک کو مبارکباد۔ فلپائن کے ایف ڈی اے کا شکریہ۔‘‘
فلپائن نے پیر کو 60 اور اس سے کم عمر کے شہریوں کے لئے ایسٹرا زینیکا ویکسین کے ذریعے دوبارہ ویکسینیشن شروع کردی۔ اپریل میں فلپائن کی وزارت صحت کی سفارش پر آسٹرا زینیکا ویکسین لگانے کے بعد، خون کے جمنے اور دوسرے ضمنی اثرات کی شکایات کے سبب 60 سال سے کم عمر افراد کو ویکسین لینے سے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
فلپائن کی ہندوستان بائیوٹیک ویکسین کے علاوہ، جانسن اینڈ جانسن، فائزر، روس کی اسپوتنک – وی اور چین کے سیناواک ٹیکے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔