Connect with us
Saturday,12-June-2021

قومی

پنت بہترین رینکنگ پر، روہت اور اشون کی لمبی چھلانگ

Published

on

Rishab-Pant

ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما، آف اسپن آل راؤنڈر روی چندرن اشون اور وکٹ کیپر رشبھ پنت نے انگلینڈ کے خلاف چنئی میں دوسرے ٹسٹ میں 317 رن کی تاریخی جیت میں اپنے اہم تعاون کی بدولت آج تازہ آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں چھلانگ لگائی ہے، آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں رشھ اپنے کیریئر کی بہترین 11ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

پنت نے ہندوستان کی پہلی اننگز میں نصف سنچری بنائی تھی۔ وہ اپنے گزشتہ چار ٹسٹ میں مسلسل نصف سنچری بنا چکے ہیں، اور اس کارکردگی کی بدولت انہیں بہترین رینکنگ میں پہنچنے کا فائدہ ملا۔

قومی

راہل دراوڑ ہندوستانی ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ سری لنکا کے دورے پر جائیں گے

Published

on

Rahul-Dravid

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ اور سابق ہندوستانی کپتان راہل دراوڑ جولائی میں سری لنکا کے دورے پر انڈیا اے ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ جائیں گے، ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بھی ان کے این سی اے کے ساتھی ممبر بھی شامل ہوں گے سمجھا جاتا ہے کہ سری لنکا کے دورے پر جانے والی ہندوستانی ٹیم کو 13 جولائی کو پہلے ون ڈے سے پہلے کم سے کم ایک ہفتہ کا وقت دیا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے ابتدا میں بنگلورو میں تربیتی کیمپ کی میزبانی کرنے کا سوچا تھا، لیکن کورونا وائرس اور بدستور لاک ڈاؤن کی وجہ سے خراب ہوتی صورتحال نے اس امکان کو ختم کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ٹیم دورے کے لئے روانہ ہونے سے پہلے کوارنٹین میں رہے گی، اور اسے ضرورت پڑنے پر سری لنکا پہنچنے پر بھی آئیسولیشن سے گزرنا پڑسکتا ہے، جو سری لنکا میں بایو پروٹوکول پر منحصر کرتا ہے۔

دریں اثنا، منگل تک سری لنکا کی وزارت صحت کی رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان، ویتنام، جنوبی افریقی اور جنوبی امریکہ کے ممالک کے ان لوگوں کو صرف ایک ہی دن کی کوارنٹین میں رہنا ہوگا، جنہوں کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لے لی ہیں۔ یہ ضابطہ 30 جون تک نافذ ہے۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رہنما خطوط 30 جون کے بعد تبدیل ہوسکتے ہیں، اور جب تک ہندوستانی ٹیم سری لنکا روانہ نہیں ہوگی اس وقت تک مختلف قواعد لاگو ہو سکتے ہیں۔ مختلف قواعد ان لوگوں کے لئے بھی لاگو ہو سکتے ہیں، جنہوں نے ویکسین کی ایک ہی ڈوز لگوائی ہے۔

Continue Reading

قومی

پاٹھک کا انتقال یو پی سی اے کے لئے ناقابل تلافی نقصان : راجیو شکلا

Published

on

Rajiv Shukla

اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (یوپی سی اے) کے ڈائریکٹر پریم دھر پاٹھک کے انتقال پر پیر کے روز یہاں کملا کلب میں منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر راجیو شکلا نے پاٹھک کے انتقال کو ایسوسی ایشن کے لئے بڑا نقصان قرار دیا۔ یو پی سی اے کے سکریٹری یدھ ویر سنگھ نے کہا کہ 86 سالہ پاٹھک نے تقریباً 25 برس تک پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کی خدمت کی ہے۔ یہ ان کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

سی او او دیپک شرما اور خزانچی اروند سریواستو نے بھی ان کے ساتھ گزارے کچھ یادگار لمحات کو یاد کیا۔ ہدایتکار پریم منوہر گپتا نے بھی کچھ یادگار لمحات سب کے سامنے شیئر کئے۔

واضح رہے کہ یو پی سی اے کے ڈائرکٹر پاٹھک کا گزشتہ جمعہ کے روز شاہجہاں پور میں انتقال ہوگیا تھا۔

Continue Reading

قومی

کورونا سے متاثر ہونے پر کھلاڑیوں کو باہر کر دیا جائے گا : بی سی سی آئی

Published

on

BCCI-&-IPL

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ دورے پر جانے والے کھلاڑیوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوتا ہے، تو اس کو ٹیم سے باہر کر دیا جائے گا، ٹیم کے فیزیو یوگیش پرمار نے کھلاڑیوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں کورانٹین ہونے سے پہلے سبھی کھلاڑی احتیاط برتیں، اور اپنے آپ کو الگ تھلگ رکھیں۔

ٹیم انڈیا 19 مئی سے ممبئی کے بایو ببل میں داخل ہوسکتی ہے۔ اس کے بعد انگلینڈ پہنچ کر ٹیم کو دس روز کوارنٹین میں رہنا ہوگا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com