Connect with us
Wednesday,30-September-2020

بزنس

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

Published

on

PETROL

ملک میں پٹرول کی قیمتیں ہفتے کے روز لگاتار 40 ویں دن اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل آٹھویں دن مستحکم رہی۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.43 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی ، یہ 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ کولکتہ ، ممبئی اور چنئی میں بھی اس کی قیمتیں بالترتیب 82.05 ، 87.19 روپے اور 83.63 روپے فی لیٹر پر رہیں۔
دہلی میں ڈیزل کی قیمت 73.56 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ اس کی قیمت کولکتہ میں 77.06 روپے ، چنئی میں 78.86 روپے اور ممبئی میں 80.11 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔
ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر ) مندرجہ ذیل تھی۔
میٹرو ———– پٹرول —————– ڈیزل
دہلی ———— 80.43 (فکسڈ) ———- 73.56 (فکسڈ)
کولکتہ ——— 82.05 (فکسڈ) ———- 77.06 (فکسڈ)
ممبئی ————- 87.19 (اسٹیشنری) ———- 80.11 (فکسڈ)
چنئی ———— 83.63 (فکسڈ) ———- 78.86 (فکسڈ)

بزنس

معمولی گراوٹ کے ساتھ شیئر بازار بند ہوا

Published

on

مواصلات، ایف ایم سی جی اور بینکنگ شعبہ کی کمپنیوں میں فروخت کے دوران گھریلو شیئر بازار پورے دن کے اتار چڑھاؤ کے بعد آج بالآخر معمولی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ تقریبا دو سو پوائنٹ کی برتری کے ساتھ کھلنے والا بی ایس ای کا سینسیکس 8.41 پوائنٹ یعنی 0.02 فیصد ٹوٹ کر 37,973.22 پوائنٹ پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی 5.15 پوائنٹ یعنی 0.05 فیصد کی کمی کے ساتھ 11,222.40 پوائنٹ پر بند ہوا۔ متوسط اور چھوٹی کمپنیوں کے انڈیکس کا گراف بھی کم وبیش بڑے انڈیکس کی طرح ہی رہے۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.16 فیصد کم ہوکر 14,697.27 پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 0.01 فیصد پھسل کر 14,861.18 پوائنٹ پر آگیا۔ بنیادی سامان ، توانائی اور آئی ٹی گروپوں کے ساتھ پائیدار صارفین کی مصنوعات اور دھاتوں کے گروپوں میں بھی تیزی رہی۔ ٹیلی کام ، یوٹیلیٹییز ، ایف ایم سی جی اور بینکنگ گروپوں میں زبردست فروخت ہوئی۔ سینسیکس کمپنیوں میں او این جی سی کا حصہ تقریبا چار فیصد گر گیا۔ انڈس انڈ بینک کے حصص میں تین فیصد سے زیادہ ، پاور گرڈ اور ایکسس بینک میں تقریبا تین فیصد کی کمی ہوئی۔ ایچ سی ایل ٹیکنالوجی اور این ٹی پی سی کے حصص میں ڈھائی فیصد سے زیادہ کمی آئی۔

Continue Reading

بزنس

این سی آر پی بی کے پروجیکٹس کے لیے 15000 کروڑ روپیے کا قرض منظور

Published

on

مرکزی رہائش اور شہری امور کے سکریٹری درگا شنکر مشرا نے منگل کے روز کہا کہ نیشنل کیپیٹل ریجنل پلاننگ بورڈ (این سی آر پی بی) کے تحت تقریباً 31000 کروڑ روپیے کے پروجیکٹس میں 15000 کروڑ روپیے کا قرض منظور کیا جا چکا ہے۔ ساتھ ہی 18,500 کروڑ روپیے سے زیادہ لاگت کی 265 پروجیکٹس کی تکمیل ہو گئی ہے۔
این سی آر پی بی کے پروجیکٹ مینیجمینٹ انفارمیشن سسٹم (پی۔ایم آئی ایس) پورٹل جاری کرنے کے موقع پر مسٹر مشرا نے یہاں کہا کہ پروجیکٹس اور قرض انتظام کو شفاف بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال اہم ہے۔ کووِڈ۔19 کے ماحول میں یہ پورٹل پروجیکٹس کا جائزہ، انتظام، اطلاع اور جوابدہی کو شفاف اور آسان بنائے گا۔
مسٹر مشرا نے بتایا کہ این سی آر پی بی علاقے میں پروجیکٹس کو منظوری دے کر سستی شرحوں پر پروجیکٹس کی مالی امداد کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پورٹل میں ڈاٹا کی توثیق یقینی کی گئی ہے جس میں ایک بار درج کیے گئے ڈاٹا کو ترمیم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سافٹ ویئر میں منظور حکم اور گارنٹیز اپلوڈ کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این سی آر ریاستوں میں حصہ لینے والی تمام متعلقہ ایجنسیوں اور افسران کو اس پورٹل سے فوراً معلومات مل جائیں گی ساتھ ہی منظوری کی نگرانی، حل اور پروجیکٹس کو جلد مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔

Continue Reading

بزنس

زہرا سہگل کے اعزاز میں گوگل کا ڈوڈل

Published

on

گوگل نے ہندوستانی سنیما کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر زہرا سہگل کے اعزاز میں منگل کو ڈوڈل بنا کر انہیں یاد کیا۔
زہرا سہگل 27 اپریل 1912 کو اترپردیش کے سہارن پورمیں پیدا ہوئیں۔ جب وہ 20 سال کی تھیں توانہوں نے جرمنی کے ایک مشہور اسکول میں بیلے ڈانس سیکھا۔ بعد میں انہوں نے ہندوستانی کلاسیکل ڈانس لیجنڈ ادے شنکر کے ساتھ بین الاقوامی دورے کئے۔
1962 میں زہرا سہگل لندن چلی گئیں اور برطانیہ میں کئی ٹیلی ویژن سیریلز میں کام کیا۔ زہرا سہگل نے ہندی سمیت کئی زبانوں کی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے ۔
زہرا سہگل بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت قائم کرنے والے ملک کے اولین فنکاروں میں سے ایک تھیں۔
انہیں 1998 میں پدم شری ، 2001 میں کالیداس سمان ، 2004 میں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ اور 2010 میں پدم وبھوشن سمیت متعدد ایوارڈز ملے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com