Connect with us
Saturday,12-June-2021

قومی

پرتھوی شا کی دھماکے دار سنچری سے ممبئی سیمی فائنل میں

Published

on

Prithviraj Shaw

نوجوان سلامی بلے باز پرتھوی شا کی ناٹ آوت 185 رنز کی تیز ترین اننگ سے ممبئی، شوراشٹر کو منگل کے روز یکطرفہ انداز میں پالم میدان میں نو وکٹ سے شکست دے کر وجے ہزارے ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

سوراشٹر نے سمرتھ ویاس کے ناٹ آوٹ 90 رن کی بہترین اننگ سے 50 اوور میں پانچ وکٹ پر 284 رن کا مضبوط اسکور بنایا، لیکن پرتھوی شا کی عمدہ کارکردگی نے اس اسکور کو چھوٹا ثابت کر دیا۔ پرتھوی نے محض 123 گیندوں پر 21 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 185 رن کی زبردست اننگ کھیلی۔ پرتھوی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

پرتھوی نے یشسوی جائسوال کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 34.5 اوور میں 238 رن کی بڑی شراکت کر کے ممبئی کی جیت کی بنیاد رکھ دی۔ انہوں نے پھر آدتیہ تارے کے ساتھ مل کر ممبئی کو جیت کی منزل پر پہنچا دیا۔ جائسوال نے 104 گیندوں پر 10 چوکون اور ایک چھکا کی مدد سے 75 رن بنائے، جبکہ آدتیہ تارے 24 گیندوں میں دو چوکوں کے سہارے 20 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

سوراشٹر کا کوئی بھی گیند باز پرتھوی پر اثر انداز نہیں ہو پایا۔ ممبئی کا واحد پہلا وکٹ جئے دیو انادکٹ کے حصے میں آیا۔ انادکٹ نے آٹھ اوور میں 52 ون دے کر جائسوال کا وکٹ لیا۔

اس سے قبل سوراشتر کی اننگ میں سمرتھ ویاس نے ناٹ آوٹ 90 اور چراغ جانی نے نات آوٹ 53 رن بنائے۔ ویاس نے 71 گیندوں میں سات چوکے اور چار چھکے لگائے، جبکہ جانی نے 38 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وشوجیت جڈیجہ نے 69 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 53، اسنیل پٹیل 43 گیندوں میں 30 اور اے بروٹ نے 49 گیندوں میں 37 رن بنائے۔ ممبئی کی جانب سے شمس ملانی نے 51 رن پر دو وکٹ لئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

قومی

راہل دراوڑ ہندوستانی ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ سری لنکا کے دورے پر جائیں گے

Published

on

Rahul-Dravid

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ اور سابق ہندوستانی کپتان راہل دراوڑ جولائی میں سری لنکا کے دورے پر انڈیا اے ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ جائیں گے، ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بھی ان کے این سی اے کے ساتھی ممبر بھی شامل ہوں گے سمجھا جاتا ہے کہ سری لنکا کے دورے پر جانے والی ہندوستانی ٹیم کو 13 جولائی کو پہلے ون ڈے سے پہلے کم سے کم ایک ہفتہ کا وقت دیا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے ابتدا میں بنگلورو میں تربیتی کیمپ کی میزبانی کرنے کا سوچا تھا، لیکن کورونا وائرس اور بدستور لاک ڈاؤن کی وجہ سے خراب ہوتی صورتحال نے اس امکان کو ختم کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ٹیم دورے کے لئے روانہ ہونے سے پہلے کوارنٹین میں رہے گی، اور اسے ضرورت پڑنے پر سری لنکا پہنچنے پر بھی آئیسولیشن سے گزرنا پڑسکتا ہے، جو سری لنکا میں بایو پروٹوکول پر منحصر کرتا ہے۔

دریں اثنا، منگل تک سری لنکا کی وزارت صحت کی رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان، ویتنام، جنوبی افریقی اور جنوبی امریکہ کے ممالک کے ان لوگوں کو صرف ایک ہی دن کی کوارنٹین میں رہنا ہوگا، جنہوں کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لے لی ہیں۔ یہ ضابطہ 30 جون تک نافذ ہے۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رہنما خطوط 30 جون کے بعد تبدیل ہوسکتے ہیں، اور جب تک ہندوستانی ٹیم سری لنکا روانہ نہیں ہوگی اس وقت تک مختلف قواعد لاگو ہو سکتے ہیں۔ مختلف قواعد ان لوگوں کے لئے بھی لاگو ہو سکتے ہیں، جنہوں نے ویکسین کی ایک ہی ڈوز لگوائی ہے۔

Continue Reading

قومی

پاٹھک کا انتقال یو پی سی اے کے لئے ناقابل تلافی نقصان : راجیو شکلا

Published

on

Rajiv Shukla

اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (یوپی سی اے) کے ڈائریکٹر پریم دھر پاٹھک کے انتقال پر پیر کے روز یہاں کملا کلب میں منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر راجیو شکلا نے پاٹھک کے انتقال کو ایسوسی ایشن کے لئے بڑا نقصان قرار دیا۔ یو پی سی اے کے سکریٹری یدھ ویر سنگھ نے کہا کہ 86 سالہ پاٹھک نے تقریباً 25 برس تک پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کی خدمت کی ہے۔ یہ ان کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

سی او او دیپک شرما اور خزانچی اروند سریواستو نے بھی ان کے ساتھ گزارے کچھ یادگار لمحات کو یاد کیا۔ ہدایتکار پریم منوہر گپتا نے بھی کچھ یادگار لمحات سب کے سامنے شیئر کئے۔

واضح رہے کہ یو پی سی اے کے ڈائرکٹر پاٹھک کا گزشتہ جمعہ کے روز شاہجہاں پور میں انتقال ہوگیا تھا۔

Continue Reading

قومی

کورونا سے متاثر ہونے پر کھلاڑیوں کو باہر کر دیا جائے گا : بی سی سی آئی

Published

on

BCCI-&-IPL

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ دورے پر جانے والے کھلاڑیوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوتا ہے، تو اس کو ٹیم سے باہر کر دیا جائے گا، ٹیم کے فیزیو یوگیش پرمار نے کھلاڑیوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں کورانٹین ہونے سے پہلے سبھی کھلاڑی احتیاط برتیں، اور اپنے آپ کو الگ تھلگ رکھیں۔

ٹیم انڈیا 19 مئی سے ممبئی کے بایو ببل میں داخل ہوسکتی ہے۔ اس کے بعد انگلینڈ پہنچ کر ٹیم کو دس روز کوارنٹین میں رہنا ہوگا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com