Connect with us
Wednesday,12-May-2021

(Lifestyle) طرز زندگی

نک جونس کو مس کررہی ہیں پرینکا چوپڑا

Published

on

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنے شوہر اور امریکی پاپ گلوکار نک جونس کو بہت مس کر رہی ہیں، پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنے آنے والے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے لئے لندن میں ہیں، اور نک جونس سنگنگ ریئلٹی شو ’دی وائس‘ کی میزبانی کے لئے امریکہ گئے ہوئے ہیں، پرینکا اپنے شوہر کو بہت یاد کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے پیار کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ نِک جونس کومس کر رہی ہیں۔

پرینکا نے انسٹاگرام پر اپنی اور نک کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں دونوں ایک باغ میں نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں پرینکا اور نک ایک دوسرے کو بڑے پیار سے دیکھ رہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا نے لکھا ہے ’’میں آپ کو بہت مس کر رہی ہوں میرے دل۔‘‘ اس عنوان کے ساتھ ہی پرینکا نے دل والی ایموجی بنائی ہے۔

(Lifestyle) طرز زندگی

سلمان خان ’رادھے : یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ کا سیکوئل بنائیں گے

Published

on

salman and prabhudeva

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے، کہ اگر لوگوں کو ان کی فلم ’رادھے : یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ پسند آتی ہے، تو وہ اس فلم کا سیکوئل بناسکتے ہیں، پربھو دیوا کی ہدایت کاری میں بنی سلمان خان کی فلم ’رادھے : یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ 13 مئی کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ سلمان ان دنوں’ ’رادھے : یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شائقین کو ’رادھے : یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ پسند آتی ہے، تو وہ اس کا سیکوئل ضرور بنائیں گے۔

سلمان خان نے کہا کہ’رادھے : یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ کا سیکوئل نہیں ہے۔ اس فلم میں صرف کردار کا نام ’رادھے‘ رکھا گیا ہے، جو کیرالہ کا ہے اور ایک پولیس اہلکار ہے۔ فلم میں کمٹمنٹ والا ڈائیلاگ ضرور ہے، لیکن وہ بھی ایک مختلف انداز میں ہے۔ فلم ’وانٹیڈ‘ میں میرا پولیس والا ہونا اور ونود کھنہ کا میرے والد ہونا سسپنس تھا۔ ’رادھے‘ وانٹیڈ نہیں ہے۔ رادھے میں کوئی سسپنس نہیں ہے۔

یہ فلم تفریح آموز، بہترین موسیقی، زبردست ایکشن اورشاندار پلاٹ کے ساتھ بنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ’رادھے : یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ میں سلمان خان کے ساتھ دیشا پٹانی، رندیپ ہوڈا اور جیکی شروف کے بھی اہم کردار ہیں۔ فلم کو سلمان خان فلمز نے زی اسٹوڈیوز کے ساتھ مل کر پیش کیا ہے۔

Continue Reading

(Lifestyle) طرز زندگی

کورونا کے خلاف جنگ میں لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے انوپم کھیر

Published

on

Anupam Kher..

بالی ووڈ کے مشہور کریکٹر ایکٹر انوپم کھیر کورونا بحران کے دوران آگے آئے ہیں، اور انہوں نے کورونا مریضوں کی مفت خدمت کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔

کورونا وباء کی دوسری لہر نے پورے ملک میں قہربرپا مچا رکھا ہے۔ بالی ووڈ کے متعدد فنکار ضرورت مند لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ اب انوپم کھیر بھی لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔ انوپم نے کورونا مریضوں کی مفت خدمت کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔

انوپم کھیر علاج سے متعلقہ اشیاء کو ہسپتالوں میں بلا معاوضہ پہنچا رہے ہیں۔ اس میں ’انوپم کھیر فاؤنڈیشن‘ کے علاوہ دو مزید فاؤنڈیشن مدد کر رہے ہیں۔ انوپم کھیر فاؤنڈیشن نے یہ کام امریکہ کے ’گلوبل کینسر فاؤنڈیشن‘ اور ملک میں واقع ’بھارت فورج‘ کے اشتراک سے شروع کیا ہے۔

وہ اسپتالوں میں ایمبولینس، آکسیجن کنسٹریٹرس، وینٹیلیٹر، بیگ پیک آکسیجن مشینیں، ٹرانسپورٹ وینٹیلیٹرز اور زندگی بچانے والی چیزوں کی مفت ترسیل کر رہے ہیں۔ انوپم کھیر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

انوپم کھیر نے ویڈیو میں بتایا کہ کورونا سے لڑنے کے لئے ہم ملک کے مختلف حصوں میں مریضوں کے لئے ضروری سامان اسپتالوں میں پہنچا رہے ہیں۔ ہمارا فاؤنڈیشن مہاراشٹر، بہار، جموں وکشمیر سمیت متعدد ریاستوں کے شہروں میں یہ سہولت مہیا کرائے گا۔

نیز ضرورت کے پیش نظر کورونا متاثرین کے لئے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی شروع کریں گے۔ اس ہیلپ لائن نمبر کے ذریعے معروف سائیکلوجسٹ اور سائیکوتھیراپسٹ کورونا مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے بات کریں گے، اور انہیں ذہنی دباؤ سے باہر نکالنے میں مدد کریں گے۔

Continue Reading

(Lifestyle) طرز زندگی

کورونا وائرس کی جنگ میں ہندوستان کی مدد کریں : امیتابھ

Published

on

Amitabh

ہندی سنیما کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی مدد کریں۔

پورا ملک کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پریشان ہے۔ اس مشکل وقت میں بالی وڈ کی مشہور شخصیات بھی آگے آ کر لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔ امیتابھ بچن نے ویکس لائیو گلوبل ایونٹ میں حصہ لیا جو کورونا وائرس سے وابستہ ہے۔ امیتابھ نے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھا ہے ’’اس میں شریک ہوکر فخر محسوس کر رہا ہوں، اور ہندوستان کے لئے لڑائی جاری ہے۔

ویڈیو میں امیتابھ بچن نے کہا ’’نمسکار، میں امیتابھ بچن ہوں۔ میرا ملک ہندوستان کورونا وباء کی دوسری لہرسے پریشان ہے۔ ایک عالمی شہری ہونے کی حیثیت سے میں دنیا کے تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کھڑے ہوں۔ اپنی حکومتوں اور فارما کمپنیوں سے بات کریں، اور انہیں مدد کرنے کی اپیل کریں۔ ہر چھوٹی کوشش رنگ لاتی ہے۔ جیسے مہاتما گاندھی جی نے کہا تھا کہ آپ آسانی سے پوری دنیا کو ہلا سکتے ہیں۔ شکریہ۔‘‘

امیتابھ نے ٹیکہ کاری کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔ امیتابھ نے لکھا – کورونا کو شکست دینے کا واحد راستہ ہے ویکسینیشن۔ اس لئے جوائن کریں اور سپورٹ کریں گلوبل سٹیزن کو جس کی ہندوستان کو ضرورت ہے۔ کامیڈی سنٹرل، وایاکوم 18، وی ایچ۔ 1 اور وزکرافٹ انڈیا لائے ہیں، ویکس لائیو کنسرٹ، جس سے دنیا کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے متحد ہوسکے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com