Connect with us
Saturday,19-June-2021

خصوصی

مہاڈا کی مخدوش عمارتوں کا ریپئرنگ فنڈ جلد از جلد منظور کیا جائے. ممبئی کانٹریکٹر سنگھ اگر ان خستہ حال عمارتوں میں کوئی حادثہ ہوتا ہے تو کانٹریکٹر اس ک ذمے دار نہیں؟

Published

on

mahada

لاک ڈاؤن کے چلتے سبھی کو معاشی تنگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. کیونکہ سات آٹھ ماہ ہوچکے مہاڈا کا فنڈ نہیں آ رہا ہے. اگلے ماہ سے مانسون کا آغاز ہوجائے گا. ایسے میں مہاڈا کی خستہ حال عمارتیں تشویش کا باعث ہے. ان میں کچھ عمارتیں انتہائی مخدوش ہوچکی ہیں. اب اگر کچھ حادثہ پیش آتا ہے تو اس کا ذمے دار کون؟ اس طرح کی تشویش کا اظہار کانٹریکٹر انس آصف نے ممبئی پریس کے سامنے کیا. دراصل مہاڈا رپیئر بورڈ کی طرف سے مخدوش عمارتوں کی مرمت کے لئے جو فنڈ آتا ہے، وہ سات آٹھ ماہ سے نہیں آ رہا ہے. حس کے چلتے مہاڈا کی مخدوش عمارتوں کی مرمت کا کام زیر التواء ہے. اس لئے ممبئی کانٹریکٹر سنگھ نے ہاؤسنگ منسٹر کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے. اس مکتوب کی کاپی مہاڈا کے مختلف ڈیپارٹمنٹ اور ایم ایل اے امین پٹیل کو بھی بھیجی ہیں. جس میں درخواست کی گئی ہیں جلد سے جلد مہاڈا ک فنڈ منظور کیا جائے. تاکہ ان خستہ حال عمارتوں کی مرمت کی جاسکے. کیونکہ کانٹریکٹر بھی اس قابل نہیں ہے کہ وہ ان مخدوش اور خطرناک عمارتوں کی مرمت کراسکیں. لہذا جلد سے جلد ریپئرنگ کو منظور کیا جائے. اگر ایسے میں کوئی حادثہ ہوتا ہے، تو کانٹریکٹر اس کا ذمے دار نہیں ہوگا.

خصوصی

پہلی بارش میں ممبئی ہوئی جل تھل ادھو ٹھاکرے نے بارش کا جائزہ لیا، انتظامیہ کو حالات معمول پر لانے کی ہدایت دی

Published

on

uddhav-rain

ممبئی میں موسلا دھار بارش کے سبب شہر کی سڑکیں تالاب بن چکی ہیں۔ لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ ایسی صورتحال میں، وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے خود ممبئی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ٹریفک کو آسانی سے شروع کرنے اور جلد سے جلد پانی نکالنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی مانسون کی آمد کا اعلان کیا تھا اور کچھ دن موسلادھار بارش کا انتباہ بھی دیا تھا۔ موسلا دھار بارش کے امکان کے پیش نظر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے دو روز قبل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا اور تمام ایجنسیوں کو تیار رہنے اور چوکس رہنے کا حکم دیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ کوویڈ سمیت دوسرے مریضوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان کے علاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔ اس معاملے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

لوگوں کے گھروں، ریلوے پٹریوں اور سڑکوں پر جمع ہونے والا یہ پانی ایک بار پھر بی ایم سی کی تمام تیاریوں کو بے نقاب کرتا دکھائی دیا ہے۔ یہ نظارہ تب ہے جب بارش اور مدوجذر کا سنگم نہیں ہے۔ اگر کہیں ملن ہوگیا تو ممبئی شہر کی پریشانیوں میں کئی گنا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ مقامی انتظامیہ کو یہ معلوم نہیں ہے۔ ممبئی میں نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونا بی ایم سی کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ اس بار بھی، بی ایم سی نے شہر کے بڑے نالوں کو مکمل طور پر صاف کرنے کا دعوی کیا تھا، لیکن پہلی پخ بارش نے بتا دیا ہے کہ بی ایم سی نے کتنا کام کیا ہے اور کتنا نہیں۔

سانتا کروز، اندھیری سب وے، دادر ٹی ٹی، گرانٹ روڑ، سائن گاندھی مارکیٹ، ملن سب وے، سائن ریلوے اسٹیشن کی پٹریوں کے علاوہ، ممبئی کے تمام نشیبی علاقے زیرآب ہوگئے ہیں۔ ممبئی میں لگاتار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جی ہاں، مانسون نے ممبئی میں زبردست دستک دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ ممبئی میں بہت تیز بارش کے آثار ہے۔ پہلی بارش میں ممبئی ایک تالاب میں تبدیل ہوگئی۔ جہاں ملک کی مالی راجدھانی ممبئی کی سڑکوں پر ہر جگہ پانی کی حکمرانی نظر آرہی ہے۔ بارش کا پانی بغیر اجازت کے لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

Continue Reading

خصوصی

اب شراب پی کر گاڑی چلانا ہوگا نا ممکن

Published

on

Alcohol device

مالیگاؤں (خیال اثر)
دور جدید نے جہاں دولت کی نعمتیں عطا کی ہیں، وہیں فضول خرچیاں بھی بڑھاتے ہوئے عوام وخواص کو فضولیات کا عادی بنا دیا ہے. نشہ آور ادویات کا استعمال دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، اور نشہ کے عادی افراد جب سواریوں کے ذریعے مصروف سفر ہوتے ہیں، ان کی ذرا سی غفلت ناگہانی حادثات کی وجہ بن جاتی ہے. ٹریفک پولیس کے جا بجا آویزاں بورڈ اور انتباہی جملے بھی حادثات کا سدباب کرنے میں ناکام ثابت ہوتے رہے ہیں. نشہ کے عادی افراد کسی نہ کسی بہانے موج مستی کے نام پر مصروف سفر رہتے ہوئے نشہ آور مشروبات کا استعمال کر ہی لیتے ہیں، اور انجام کار کسی نہ کسی موڑ پر حادثہ جانکاں کا شکار ہو کر اپنے اہل خانہ کو ماتم کناں کر جاتے ہیں، لیکن ایسے ہی دور میں جب جوانی کا خون ابال کھاتا ہے، تو بے کس و بے بس خانوادوں کی داد رسی کے لئے کوئی نہ کوئی نسخہ مجرب ڈھونڈ ہی لاتا ہے، جو ناگہانی حادثات کے مقابل آہنی دیوار بن جائے. نشہ آور مشروبات کا استعمال کرتے ہوئے ڈرائیوروں اور دیگر مسافرین کی قیمتی جانوں کا محافظ بنے والا ایک عجیب و غریب آلہ یا نسخہ مجرب مالیگاؤں کے ایک نوجوان مشفق عالم شاکر شیخ ان اور ان کے رفقاء نے جو صابو صدیق انجیرنگ کالج ممبئی میں زیر تعلیم ہیں نے دریافت کر لیا ہے، جو اپنے آپ میں ایک فقیدالمثال کارنامہ کہلانے کے مترادف ہے. مذکورہ آلہ الکوحل (شراب) کا پتہ لگا کر کار کے انجن کو Lock (لاک) کرنے والا ایک خاص قسم کی ایسی ایجاد ہے، جو Gadget اور الکوحل ڈیٹیکٹر کے علاوہ کار لاک انجن مشفق عالم شاکر شیخ نے اور اس کی ٹیم نے تیار کیا ہے. اس میں ایک خاص قسم کی چپ ہے جس میں الکوحل (شراب) کے فیصد کو سمجھنے کی ایک انوکھی صلاحیت ہے جس کا نام Alcohol sensor & Micro Controller (الکحل سینسر اینڈ مائیکرو کنٹرولر) ہے جو اس میں فٹ کی گئی ہے، جب کوئی شرابی ڈرائیور گاڑی میں بیٹھ کر گاڑی چلانے کی کوشش کرتا ہے، تو فورا، یہ پوری کار میں شراب کی فیصد کا پتہ لگا کر خود بخود انجن کو 2 گھنٹوں کے لئے بند کر دیتا ہے، اسکے ساتھ ہی Buzzer سائرن بجنے لگتا ہے، اور RTO اور Trafic police (ٹریفک پولیس) کو بھی message (مسیج) چلا جاتا ہے. اس تکنیک سے نشے میں ڈرائیونگ کی وجہ سے کار حادثہ ان شااللہ اللہ کم ہوجائیں گے. اس آلہ کو بنانے میں کل لاگت 12000 روپے درکار ہوتے ہیں۔ مشفق عالم شاکر شیخ اور اس کی پروجیکٹ ٹیم کا تیار کردہ ڈیمو ایم ایچ صابو صدیق کالج آف انجنیرنگ ممبئ میں موجود ہے.

Continue Reading

خصوصی

معروف سماجی کارکن امام انصاری نے اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ کابینی وزیر نواب ملک کی موجودگی میں راشٹروادی کانگریس پارٹی میں ہوئے شامل ۔

Published

on

Cabinet Minister Nawab Malik

بھیونڈی: (نامہ نگار )
معروف سماجی کارکن امام انصاری جو بھیونڈی اور تھانے وغیرہ شہروں میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے گزشتہ کئی سالوں سے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی بھیونڈی میں مختلف سماجی کاموں اور شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرانے کے لئے مسلسل کوشش کرنے والے امام انصاری آج اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ کرلا ممبئی واقع کابینی وزیر نواب ملک کی رہائش گاہ پر پہنچے، اور وزیر موصوف کی موجودگی میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ مذکورہ موقع پر وزیر نواب ملک نے اپنے ہاتھوں سے سبھی کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کا مفلر پہنایا، اور روشن مستقبل کی نیک خواہشات کے ساتھ ان کا شاندار استقبال کیا۔ وہیں وزیر موصوف نے کہا کہ نوجوانوں کے بڑے پیمانے پر پارٹی میں شامل ہونے سے یقینی طور پر بھیونڈی شہر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کو تقویت پہنچے گی اور شہر میں تمامی ترقیاتی کام بھی ہوں گے۔ اس موقع پر راشٹر وادی کانگریس پارٹی بھیونڈی کے یوتھ صدر آصف خان، عرفان شیخ، سمیر قریشی، تنویر فاروقی، کامران شیخ اشرف انصاری، جعفر انصاری، جاوید علی انصاری، پاپا چودھری، مومن سرفراز وغیرہ موجود تھے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com